قربا نی کے جانورں کے نرخ؟

الف عین

لائبریرین
معذرت کہ میں پھر یہاں سے نہیں گزرا اس لئے فہیم کا سوال تشنہ رہ گیا۔
یہاں کچھ ریاستوں میں بین ہے گائے، تو وہاں بھینس کی جاتی ہے گائے کی جگہ، لیکن کئی ریاستوں میں اجازت ہے۔ کم از کم آندھرا پردیش میں تو ہندوؤں کو ’گؤ ماتا‘ کی بے عزتی کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ اتر پردیش میں بین ہے لیکن چوری چھپے وہاں بھی کر دی جاتی ہے۔
خیال رہے میں نے بین نہیں بجائی ہے ban لکھا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
اعجاز صاحب! آپ کے ہاں جانوروں کے ارزاں نرخ دیکھ کر میں ابھی تک عالمِ حیرت میں ہوں۔ یعنی محض دس بارہ ہزار کی گائے اور ڈیڑھ ہزار کا بکرا۔:eek:
کیا اس کی وجہ ہندوؤں کا گوشت نہ کھانا ہے یا کچھ اور؟
 

الف عین

لائبریرین
اب یہ تو معلوم نہیں، لیکن یہاں عام طور پر گوشت بھی دو سو چالیس روپئے کلو ہے، اور اس پر بھی سب مہنگائی کا رونا روتے ہیں۔ گائے کےحصہ کا جو نرخ لکھا تھا، وہ سب سے پہلے نظر آیا تھا، اب معلوم ہوا کہ وہی سب سے زیادہ ہے، ورنہ عام طور پر 950 تا 1050 کا حصہ ہےاشتہاروں میں۔ شاید 1200 کا زیادہ فربہ ہوتا ہو، وہ ایک مدرسے کی طرف سے اشتہار تھا، شاید اس کے مولوی صاحب کو بہترین کوالٹی کی گائیں ہی کھانے کا تجربہ ہو!!
 

کعنان

محفلین
صرف پاکستان میں گائے کا گوشت سستا ھے باقی عرب ممالک میں گائے کا گوشت بکرے کی نسبت مہنگا ھے
اور انگلینڈ میں بھی گائے کا گوشت مہنگا ھے۔
 

فاتح

لائبریرین
میں تو یہاں ہی گائے کے اتنے زیادہ ریٹ دیکھ کر فکر مند ہوں، اب تک یعنی پچھلے سال تک بھی ایک حصہ آٹھ سو یا نو سو پڑتا تھا، آج ہی ہماری مسجد میں ہی اشتہار لگا ہے کہ بارہ سو کا ہے، یعنی مکمل گائے اس حساب سے آٹھ ہزار سے زائد۔ بکرے کا اس سال کا ریٹ معلوم نہیں ہوا، پچھلے سال تو ڈیڑھ ہزار کے آس پاس سے شروع تھے۔

اب یہ تو معلوم نہیں، لیکن یہاں عام طور پر گوشت بھی دو سو چالیس روپئے کلو ہے، اور اس پر بھی سب مہنگائی کا رونا روتے ہیں۔ گائے کےحصہ کا جو نرخ لکھا تھا، وہ سب سے پہلے نظر آیا تھا، اب معلوم ہوا کہ وہی سب سے زیادہ ہے، ورنہ عام طور پر 950 تا 1050 کا حصہ ہےاشتہاروں میں۔ شاید 1200 کا زیادہ فربہ ہوتا ہو، وہ ایک مدرسے کی طرف سے اشتہار تھا، شاید اس کے مولوی صاحب کو بہترین کوالٹی کی گائیں ہی کھانے کا تجربہ ہو!!
:grin:

اگر گوشت 240 ہے تب تو زیادہ فرق نہیں لیکن حیرت ہے کہ سالم بکرا ڈیڑھ ہزار روپے کا اور گوشت 240 روپے کلو:rolleyes: یعنی صرف 6 کلو گوشت ایک بکرے میں سے (اگر کھال اور گردے کلیجی وغیرہ کو مزدوری مان لیا جائے)
یہاں تو دس ہزار سے کم کا بکرا ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 

زیک

مسافر
یہاں ایدھی فاؤنڈیشن کو بکرے کی ڈونیشن 150 ڈالر ہے اور گائے کی 75۔

اٹلانٹا کے باہر فارم ہر جا کر خود سامنے قربانی کے 170 ڈالر ہیں ‌بکرے کے۔
 

ساجد

محفلین
ہمارے ہاں 18 سے 20 کلو صافی(گوشت) وزن کے بکرے کی قیمت عام طور پہ 8 سے 10 ہزار روپے کے درمیان ہے ۔
گائے کا ایک (قربانی کا) حصہ 4000 اور بھینس (کٹے) کا 5000 میں دستیاب ہے۔
 

ساجد

محفلین
جی ہاں پنجاب کی حد تک تو قربانی کا جانور بہت مہنگا نہیں لیکن باقی تینوں صوبوں، کشمیر اور کسی حد تک لاہور میں دام تیز ہی ہے۔
ہم نے آج ہی ایک کٹا 33000 ہزار میں فروخت کیا ہے ۔ قریب قریب ساڑھے تین من کا ہو گا اور اسی وزن کی گائے ہمارے ہمسایوں نے 28000 ہزار میں بیچی۔ آپ جانتے ہوں گے کہ گائے کی نسبت کٹے کے گوشت کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
 

کعنان

محفلین
انگلینڈ‌ میں‌‌ مسلم اید والوں کی طرف سے پوری دنیا مین قربانی کے ریٹ نسب ہیں کسی بھی ملک کے لئے قربانی میں حصب توفیق شامل ہو سکتے ہیںِ




Qubani Cost per Sheep / goat by country

QURBANI CAMPAIGN 1430 - 2009

Countries Sheep/Goat Cow (Large) Share of cow

Afganisthan £50.00 £200.00 £28.00
Albania £108.00


Algeria £180.00


Bangladesh £48.00 £245.00 £35.00
Bosnia £130.00


Cambodia £70.00 £160.00 £23.00
Cameron £63.00


Chechnya £101.00


Ethiopia £23.00 £224.00 £32.00
Gambia £77.00 £ 256.00 £37.00
Guyana £96.00 £272.00 £39.00
Ghana £63.00 £245.00 £35.00
China £82.00 £533.00 £76.00
India £54.00 £95 £14.00
Iraq £110.00


Iran £135.00


Jamaica £99.00 £704.00 £101.00
Indonesia £120.00 £590.00 £84.00
Jordan £153.00


Kashmir £ 52.00 £260.00 £37.00
Kenya £26.00 £115 £17.00
Kosova £102.00 £686.00 £98.00
Lebanon £153.00 £923.00 £132.00
Liberia £100.00 £371.00 £53.00
Madagascar £36.00 £ 252.00 £36.00
Malawi £45.00 £312.00 £45.00
Mali £83.00 £208.00 £30.00
Mauritani £23.00 £232.00 £33.00
Morocco £131.00


Mexico £77.00


Niger £70.00 £210.00 £30.00
Nigeria £120.00 £320.00 £46.00
Nepal



Palestine £168.00 £826.00 £118.00
Philippines £42.00 £482.00 £69.00
Pakistan £52.00 £260.00 £37.00
Senegal £83.00 £208.00 £30.00
Somalia £32.00 £95.00 £14.00
Sri Lanka
£172.00 £25.00
South Africa £67.00 £415.00 £59.00
Sierra Leone £70.00 £360.00 £51.00
Syria £58.00


Sudan £80.00 £200.00 £29.00
Tanzania £45.00 281.00 £41.00
Togo £88.00 £378.00 £54.00
Turkey £100.00 £500.00 £71.00
Uganda £41.00 £201.00 £29.00
Zimbabwe £32.00 £192.00 £27.00
 

الف عین

لائبریرین
میں قیمتیں بتانا بھول ہی گیا۔۔ ہمارے یہاں چھ بکرے اور دو گائیں خریدی تھیں سب رشتے داروں کی قربانی کے لئے۔ بکروں کی اوسط قیمت تین ہزار پانچ سو پچاس روپئے پڑی۔ ایک گائے ساڑھے چھ ہزار کی تھی اور ایک آٹھ ہزار کی۔ بکرے 15-16 کلو کے ہوں گے۔ گائے کا اندازہ نہیں، لیکن میرے ہم زلف کے گاؤں میں گائیں سستی اور فربہ تھیں جب کہ حیدر آباد میں اسی قیمت پر لاغر ملتی ہیں۔
 

کعنان

محفلین
پاکستان میں تو بکرا ریوڑ سے شہر بکر منڈی تک لانے کا اتنا خرچہ ہو جاتا ھے جتنے کا آپ کے ہاں بکڑآ ملتا ھے۔
 
Top