قربا نی کے جانورں کے نرخ؟

مدرس

محفلین
عید کے دن بکرے کی فریاد
ذبح کیجئے مجھ کو یوں شان مسلمانی کے ساتھ
ذبح ہو جائے نہ خود مقصد بھی قربانی کے ساتھ
 

شمشاد

لائبریرین
عطاری صا حب
کیا آپ نے چوتھے دن اونٹ کی قربانی کے متعلق نہیں‌سنا؟

چوتھے دن قربانی کا تو میں بھی نہ کہیں سُنا اور نہ پڑھا۔

یہی پڑھا اور سُنا ہوا ہے کہ تیسرے دن بھی زوال سے بہت پہلے یعنی صبح دس بجے تک کر سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو یہاں ہی گائے کے اتنے زیادہ ریٹ دیکھ کر فکر مند ہوں، اب تک یعنی پچھلے سال تک بھی ایک حصہ آٹھ سو یا نو سو پڑتا تھا، آج ہی ہماری مسجد میں ہی اشتہار لگا ہے کہ بارہ سو کا ہے، یعنی مکمل گائے اس حساب سے آٹھ ہزار سے زائد۔ بکرے کا اس سال کا ریٹ معلوم نہیں ہوا، پچھلے سال تو ڈیڑھ ہزار کے آس پاس سے شروع تھے۔
 

ندیم عامر

محفلین
ہائے میرے بن دیکھے بکرے !!!!!!!!!!!!!

تو کیا قربانی کا جانور تول کر لیتے ہیں؟

ادھر تو جنا ب پہلے ایک عدد قصائی کی دکا ن پر جائیں بولیں میں قربانی کرنا چا ہتا ہوں ایڈوانس رقم تقریبا 500 ڈئنش کراون جمع کرائیں اپنا نا م اور فون

¨پھر عید والے دن عید پڑھ کر بھا گتے ہوئے قصا ئی صا حب کی دکان پر پینچ جا ئیں
سامنے قطار در قطار گردن کے بغیر کھا ل اترے ہو ئے بکرے لٹکے ہوتے ہیں اپنا نام دییں اور ایک عدد چھو ٹا قصا ئی آپ کے نا م کے ساتھ بکرے کا نا م میچ کرتا ہے پھر دور سے آواز دیتا ہے عربی میں کچھ اس طرح ''ھازا رجل'' کچھ '''''' پھر بڑا قصا ئی پو چھتا ہے ''چھو ٹا چھوٹا '' کیونکہ اس کو اردو کے کچھ لفظ آتے ہیں
پھر بکرے کو لکڑی والے آرے پر جو کے چھوٹے سا ئز کا ہے کا ٹ کر سفید لفا فے میں ڈال کر ''پنجی منٹی'' ہا تھ میں پکڑ ا کر کہتے عید مبا رک برادر

ٹو ٹل بل 1660 کراون
 

فہیم

لائبریرین
میں تو یہاں ہی گائے کے اتنے زیادہ ریٹ دیکھ کر فکر مند ہوں، اب تک یعنی پچھلے سال تک بھی ایک حصہ آٹھ سو یا نو سو پڑتا تھا، آج ہی ہماری مسجد میں ہی اشتہار لگا ہے کہ بارہ سو کا ہے، یعنی مکمل گائے اس حساب سے آٹھ ہزار سے زائد۔ بکرے کا اس سال کا ریٹ معلوم نہیں ہوا، پچھلے سال تو ڈیڑھ ہزار کے آس پاس سے شروع تھے۔

کیا وہاں گائے کی قربانی کی اجازت ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
قیمت زندہ بکرے کی تول کر لیتے ہیں یا ذبح کیئے ہوئے کو تول کر قیمت مقرر کرتے ہیں؟
 

ندیم عامر

محفلین
زبخ گوشت

قیمت زندہ بکرے کی تول کر لیتے ہیں یا ذبح کیئے ہوئے کو تول کر قیمت مقرر کرتے ہیں؟

زبخ کیے ہوئے کو تولتے ہیں
ویسے گائے کی قربا نی کا میں نے ادھر نہیں سنا ہو سکتا کہیں کرتے ہو
لیکن میرے علم میں نہیں ہے

اس با ر میں قربانی پاکستان جا کر رہا ہوں انشااللہ عید سے پا نچ چھ دن پہلے فیملی سمیت جا رہا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم نے گائے کی قربانی کا اعجاز بھائی سے پوچھا تھا جو کہ ہندوستان میں ہوتے ہیں۔

چونکہ گائے کو ہندو مقدس سمجھتے ہیں اسلیے فہیم کو حیرانی ہوئی۔
 

مدرس

محفلین
دخل در معقولاتگائے ،بکرے قربانی کے جانور ،اوران کے نرخ امسال اور سال گزشتہ کاتقابل
لیکن کیا کوئی حج سے متعلق بھی عنوان قائم کر یگا تاکہ حج پر بھی کچھ باتیں‌ہو جائیں
جو کہ اس مہینہ کا خا صہ ہے
 

مدرس

محفلین
شکریہ شمشا د بھائی میں نے دیکھ لیا سہیل بھائی نے واقعی اچھا لکھا ہے
میں نووارد ہوں‌نیا عنوان ’’موضوع ‘‘ قائم کر نا نہیں آتا براہ کرم رہنمائی فر مائیں
 

شمشاد

لائبریرین
آپ جس زمرے میں میں لکھنا چاہتے ہیں، وہاں جا کر " نیا موضوع " پر کلک کریں۔ ایک نئی کھڑکی کھلے گی، اس میں لکھ دیں۔
 
Top