قران کوئز 2017

ربیع م

محفلین
اور وہ چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی ہو پھر اُسے بُرا کہا ہو
اور جب اس کا کرتا دیکھا (تو) پیچھے سے پھٹا تھا (تب اس نے زلیخا سے کہا) کہ یہ تمہارا ہی فریب ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تم عورتوں کے فریب بڑے (بھاری) ہوتے ہیں ﴿۲۸﴾ (سورة یوسف)
معذرت کے ساتھ!
جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں آپ کا یہ سوال اور جواب دونوں ہی غلط ہیں!

اس کے ساتھ ساتھ سلیمان علیہ السلام کی جانب ملکہ بلقیس کی طرف سے بھیجے گئے گھوڑوں کے پسینے کی بھی وضاحت درکار ہے۔
 
کیونکہ یہ اس آیت کی جانب اشارہ ہے!

فَلَمَّا رَأَىٰ قَمِيصَهُ قُدَّ مِن دُبُرٍ قَالَ إِنَّهُ مِن كَيْدِكُنَّ ۖ إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ (28

اور یہ عزیز مصر کی بات نقل کی گئی ہے

کہ اس نے اپنی بیوی کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ تمہارا فریب ہے اور تمہاری چال یا فریب بہت بھاری ہوتے ہیں۔
 
فرقان احمد

بڑے اہم نکتے کی طرف اشارہ کیا ہے آپ نے بدر بھائی، جزاک اللہ
 
ربیع م

محفلین
ایک آسان سا سوال!

وہ کون سی چیز ہے جو قرآن کی ایک ہی سورۃ میں ایک بار جھوٹ ایک بار دلیل اور ایک بار علاج کے طور پر ذکر کی گئی؟
 
ظفری

لائبریرین
معذرت کے ساتھ!
جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں آپ کا یہ سوال اور جواب دونوں ہی غلط ہیں!

اس کے ساتھ ساتھ سلیمان علیہ السلام کی جانب ملکہ بلقیس کی طرف سے بھیجے گئے گھوڑوں کے پسینے کی بھی وضاحت درکار ہے۔

کاپی پیسٹ سے یہی مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ بندہ وضاحت دینے سے قاصر ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہاں علمی قابلیت محترک نہیں ہوتی بلکہ بات ادھر سے اُدھر کی جا رہی ہوتی ہے ۔ البتہ اقتباس یا بات اصل مفہوم کیساتھ پہنچ جائے تو بہت بڑی بات ہے ۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
کیونکہ یہ اس آیت کی جانب اشارہ ہے!

فَلَمَّا رَأَىٰ قَمِيصَهُ قُدَّ مِن دُبُرٍ قَالَ إِنَّهُ مِن كَيْدِكُنَّ ۖ إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ (28

اور یہ عزیز مصر کی بات نقل کی گئی ہے

کہ اس نے اپنی بیوی کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ تمہارا فریب ہے اور تمہاری چال یا فریب بہت بھاری ہوتے ہیں۔

درست، میں بھی اسی بات کی نشاندہی کرنا چاہ رہا تھا کہ یہ قول عزیز مصر کا ہے ناکہ خود اللہ تعالی کی جانب سے۔
 
عاطف ملک

محفلین
ایک آسان سا سوال!

وہ کون سی چیز ہے جو قرآن کی ایک ہی سورۃ میں ایک بار جھوٹ ایک بار دلیل اور ایک بار علاج کے طور پر ذکر کی گئی؟
قمیصِ یوسف علیہ السلام
اذھبو بقمیصی۔۔۔۔علاج
فلما را قمیصہ کد من دبر۔۔۔۔۔۔دلیل یا جھوٹ؟
وجاؤ علی قمیصہ۔۔۔۔ایضاً
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
اگلا سوال: قران میں ایک جگہ آل فرعون میں سے ایک صاحب ایمان کا ذکر موجود ہے۔ کہاں؟
 
Top