قران کوئز 2017

نبیل

تکنیکی معاون
جواب نہیں ملے سوالوں کے۔معلوم نہیں ہیں یا لوگوں کی دلچسپی نہیں ہے ؟؟؟

آپ ذرا توقف فرمائیں۔ لوگ جواب دینے میں وقت لیتے ہیں۔

اگلا سوال وہ کونسی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی پھر اسے ناپسند فرمایا ہو ؟؟

اگلا سوال وہ کونسی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی ہو پھر اُسے بُرا کہا ہو ؟؟

اگلا سوال وہ کونسی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی ہو پھر پوچھاہو کہ یہ کیا ہے؟؟
ان تمام سوالوں کے جواب قرآن پاک میں موجود ہیں

جناب میں نے جنرل نالج کے سوال پوچھنے کے لیے کہا تھا، پہیلیاں بجھوانے کے لیے نہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں کچھ سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اگلا سوال وہ کونسی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی پھر اسے ناپسند فرمایا ہو ؟؟

شجرۃ الزقوم
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگلا سوال وہ کونسی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی ہو پھر پوچھاہو کہ یہ کیا ہے؟؟

جب اللہ تعالی نے حضرت آدم کو نام سکھا کر فرشتوں سے ان کے بارے میں سوال کیا تھا۔
 
ربیع م

محفلین
گھوڑوں کا پیسینہ جو ملکہ بلقیس نے سلیمان علیہ السلام کو بھیجا تھا

اس سوال کا ابھی تک تشفی بخش جواب باقی ہے!

ہم قرآن پاک کی آیات دیے کر ثابت کریں گئے
جنرل نالج کے سوال ہیں یا​
پہیلیاں؟
آپ کے دوسرے جواب غلط ہیں

کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے ایک سے زیادہ جواب ہوتے ہیں آپ بیک جنبش قلم کسی ایک بات کو غلط نہیں کہہ سکتے!
 
کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے ایک سے زیادہ جواب ہوتے ہیں آپ بیک جنبش قلم کسی ایک بات کو غلط نہیں کہہ سکتے!
جب ہمارے جواب معلوم ہو جائے گئے تب موازنہ کر لینا بھائی جان نبیل بھائی نے ویسے ایک سوال کا جواب بالکل درست دیا ہے اس کی تصدیق بھی کر دی تھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ، بہت اچھا سلسلہ ہے۔ :) ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کن سوالات کے جواب اب تک نہ مل سکے۔

اگلا سوال وہ کونسی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی پھر اسے ناپسند فرمایا ہو ؟؟

اگلا سوال وہ کونسی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی ہو پھر اُسے بُرا کہا ہو ؟؟

اگلا سوال وہ کونسی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی ہو پھر پوچھاہو کہ یہ کیا ہے؟؟
ان تمام سوالوں کے جواب قرآن پاک میں موجود ہیں
 
فرقان احمد

محفلین
اگلا سوال وہ کونسی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی ہو پھر اُسے بُرا کہا ہو ؟؟
عورتوں کا مکر ۔۔۔!!!
(یہ بھی گوگل سے لیا گیا جواب ہے؛ تصدیق تو اہلِ علم ہی کر سکتے ہیں۔)
تدوین: بعدازاں بدرالفاتح بھیا نے اس معاملے کی وضاحت کر دی، وہ ضرور دیکھ لیجیے گا۔
 
آخری تدوین:
وہ چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی پھر اسے ناپسند فرمایا ہو وہ گدھے کی آواز ہے (سورة لُقمان، آیت19)
ترجمہ - اپنی چال میں اعتدال اختیار کر، اور اپنی آواز ذرا پست رکھ، سب آوازوں سے زیادہ بُری آواز گدھوں کی آواز ہوتی ہے۔
 
Top