قرآن کریم کا عربی متن یونی کوڈ میں

طمیم

محفلین

مجھے قرآن کریم کا عربی متن یونی کوڈ میں درکار ہے۔ جس میں کھڑی زبر( فتحھ اشباعیہ) کا استعمال ہوا ھو جیسا کہ پاک ڈیٹا کے ٹیکسٹ میں ہے۔ ( میں نے پاک ڈیٹا والوں کو ای میل کی تھی ابهي تك کوئی جواب نہیں آیا) ۔ اکثر ویب سائٹس کھڑی زبر کی بجائے الف یا زبر استعمال کرتے ھیں لیکن مجھے کھڑی زبر والا ٹیکسٹ چاھیئے ۔ کیا کوئی اس سلسلہ میں مدد کرسکتا ہے۔

طمیم

محفلین
یونی کوڈ میں دستیاب قرآن کریم کے مختلف متن کا جائزہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مختلف ذرائع سے حاصل کئے گئے متن کو استعمال کرتے ہوئے جائزہ پیش کیا گیا ہے جس سے فرق نظر آتا ہے ۔
بعض فونٹس میں کھڑی زبر کا کریکٹر تو موجود ہے لیکن اگر متن میں استعمال نہ کیا گیا ہو توسارے متن میں تلاش اور تبدیل کی سہولت سے ٹہیک تو کیا جاسکتا ہے لیکن اس میں غلطی کا امکان ہھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ بعض دوسرے اعراب بھی ہر متن میں موجود نہیں ہیں ۔
مجھے تو quran in ms wordنامی پروگرام سے حاصل کیا گیا متن زیادہ اچھا لگا ہے ۔ لیکن اس میں بھی مسئلہ کھڑی زبر کا ہے۔ اس متن پر پاک ڈاٹا کا فونٹ لگایا تو اچھا نظر آرھا ہے
کیا پاک ڈیٹا کے فونٹ کے علاوہ قرآن کریم کے لئے ایسا کوئی فونٹ ہے جس میں اعراب کا استعمال پاکستان و ھندوستان کے طرز تحریر کے مطابق ہو ۔

newsamplebe6.jpg

اصل فالوں کے لئے لنک درج ذیل ھیں۔
http://www.4shared.com/file/29863480/38313a2c/new-sample.html
http://www.4shared.com/file/29903426/6fa15196/NewSample.html
 
الف عین

لائبریرین
میں نے کل ہی قرآن کا مکمل متن پی ڈی ایم ایس سلیم فانٹ میں فارمیٹ کر کے محفوظ کیا ہے ان کے کیریکٹرس مناسب طور پر بدل کے۔۔ (ورڈ کا فائنڈ رپلیس زندہ باد!)
کل صبح ای سنپ میں اپ لوڈ کرتا ہوں انشاء اللہ۔
 
طمیم

محفلین
انتظار

میں نے کل ہی قرآن کا مکمل متن پی ڈی ایم ایس سلیم فانٹ میں فارمیٹ کر کے محفوظ کیا ہے ان کے کیریکٹرس مناسب طور پر بدل کے۔۔ (ورڈ کا فائنڈ رپلیس زندہ باد!)
کل صبح ای سنپ میں اپ لوڈ کرتا ہوں انشاء اللہ۔

جزاکم اللہ ۔ محترم اعجاز صاحب۔ ای سنپ پر اپ لوڈ کرنے کے بعد لنک ضرور دیں ۔ انتظار رہے گا۔ اگر دیر ہے تو براہ مہربانی ای میل کردیں ۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم جزاک اللہ الف عین صاحب لیکن مجھے ایک نقطہ نظر آیا " ۃ" اور " ہ " اردو میں اس کا کوڈ الگ ہے اور عربی میں یونی کوڈ الگ ہے اس فورم پر Holy Qur'an Viewer 2.8 ڈاؤن لوڈ کریں اور اس سے کچھ کاپی پیسٹ کریں یا عربی صوتی کی بورڈ انسٹآل کریں تو اس سے بھی ہو سکتا ہے

جزاک اللہ
 
الف عین

لائبریرین
اصل فائل میں کھڑا زبر یا الف مکسورہ کہیں استعمال ہی نہیں کیا گیا تھا۔ رحمٰن میں یہ اضافہ میں نے ہی کیا ہے۔ رہا سوال اللہ کا تو یہ واقعی گڑبڑ ہے کہ جہاں ل ل ہ کو للہ میں تبدیل کیا گیا ہے وہاں اللہ کے آگے کے اعراب غائب ہوگئے ہیں۔ ان کو اصل سے ڈھونڈھ کر کوئی لگا دے تو کیا بات ہے۔
 
محترم !
آپ کا بہت بہت شکریہ لیکن اب میرے خیال میں‌ جب تک الفاظ درست نہیں‌ہوجاتے ‌ای سنپ پر سے فائل ختم کردینی چاھیئے تاکہ گڑبڑ والی فائل عام نہ ہوجائے۔ جزاکم اللہ
 
الف عین

لائبریرین
اعراب کی غیر موجودگی سے فائل غلط نہیں ہوتی، ہاں اگر غلط اعراب لگ جائیں تو یہ قرآن کریم کی توہین شمار ہوگی۔ یہ میرا خیال ہے۔ موجودہ فائل میں اعراب کم ہیں، غلط نہیں۔
 
arifkarim

معطل
اعراب کی غیر موجودگی سے فائل غلط نہیں ہوتی، ہاں اگر غلط اعراب لگ جائیں تو یہ قرآن کریم کی توہین شمار ہوگی۔ یہ میرا خیال ہے۔ موجودہ فائل میں اعراب کم ہیں، غلط نہیں۔

نہیں بھائی جان؛ یہ اعراب غلط لگے ہیں۔ ذرا مندرجہ ذیل فائل کو دوبارہ دیکھیں: لفظ ’’مٰلِکِ‘‘، ’’مَلِکِ‘‘ بن گیا ہے ! ! !

Sna53.gif
 
الف عین

لائبریرین
پچھلے چار دن سے میں مختلف متون حاصل کرتا رہا ہوں، اور ہر ایک میں کتابت کا کچھ نہ کچھ فرق ضرور ہے۔ بہت سی فائلوں میں کھڑا زبر استعمال نہیں کیا گیا ہے اور رحمٰن بھی رحمَن لکھا گیا ہے، زبر کے ساتھ۔ فاتحۃ میں بھی یوم الدین سے پہلے تین صورتیں ملتی ہیں:
مالِکِ
مَلِکِ
اور
مٰلِکِ
کس کو درست مانا جائے؟؟
میں سمجھتا ہوں کہ ہر صورت درست ہے۔
 
سر اگر صورت درست مانی جاتی تو پھر اس میں فرق کیوں ہوتا
"زبر َ " ایک حرکت تک پڑی جاتی ہے جبکہ
" کھڑا زبر ٰ " دو ڈھائی یا تین حرکت تک کھنچا جاتا ہے
میں عربی سے بلکہ ناواقف ہوں پر اتنا تو ہر کوئی سمجھ سکتا ہے کہ جب قانوں دو ہے تو مطلب بھی دو ہوگے
ویسا آپ کا شکریہ کہ آپ نے ایک اچھی چیز کی طرف توجہ دلوائی اس معاملے میں علماء کرام سے رجوع کرنا پڑا گے کیونکہ میرے پاس بھی جو جو سائیٹ تھی یونی کوذ قرآن مجید کی ان سب میں مجھے کھڑا زبر کہی نظر نہیں آیا
جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
پچھلے چار دن سے میں مختلف متون حاصل کرتا رہا ہوں، اور ہر ایک میں کتابت کا کچھ نہ کچھ فرق ضرور ہے۔ بہت سی فائلوں میں کھڑا زبر استعمال نہیں کیا گیا ہے اور رحمٰن بھی رحمَن لکھا گیا ہے، زبر کے ساتھ۔ فاتحۃ میں بھی یوم الدین سے پہلے تین صورتیں ملتی ہیں:
مالِکِ
مَلِکِ
اور
مٰلِکِ
کس کو درست مانا جائے؟؟
میں سمجھتا ہوں کہ ہر صورت درست ہے۔

یہی تو مسئلہ ہے ;) دراصل اصل صورت وہ ہے جو چھپے ہوئے قرآن میں موجود ہے مثلا:
یہ قادیانیوں کا:

arabic002.jpg

اور یہ سنیوں کا:

2.gif

کیا اب بھی کوئی گنجائش رہ جاتی ہے کہ کونسا قرآن صحیح ہے؟ دونوں ایک ہی تو ہیں! :) اگر کوئی pdms saleem فانٹ میں پورا قرآن ہو بہو چھاپے جانے والے قرآن کی طرح کردے تو کیا بات ہے ! سارا مسئلہ ہی ختم ہو۔
جو قرآنی متن آپ نے ڈھونڈے ہیں وہ ایک قابل قرآنی یونیکوڈ فانٹ نہ ہونے کی وجہ سے آسانی کیلئے لکھے گئے ہیں۔ مگر اب سلیم فانٹ‌ سے یہ کام ممکن ہے۔ میرے پاس پہلا پارہ ہو بہو چھپے ہوئے قرآن کی کاپی یونیکوڈ فارمیٹ میں پڑا ہے (سلیم فانٹ میں) باقی پارے کون کرے گا؟ اللہ بہتر جانتا ہے۔
ًًًًًًًٍُ
 
طمیم

محفلین
پاک ڈیٹا کا یونی کوڈ میں قرآن کریم کا باقی متن

میں نے پاک ڈیٹا والوں کو قرآن کریم کے باقی متن کے لئے ای میل لکھی تھی اس کا جواب آیا ہے کہ
Arabic text for Juz1 (Para 1) can be downloaded from same webpage. Currently we are doing proof reading of Juz 2-29. Once complete we will release them (Inshallah). But it is time consuming process.
 
Top