قرآن مجید کے غلط ترجموں کی نشاندہی

رضا

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قرآن پاک میں اردو کا بہترین ترجمہ کونسا ہے؟؟؟
کنزالایمان
اس کی وجوہات بتانے کی کوشش کروں گا۔۔۔۔ان شاء اللہ عزوجل
کنز الایمان اہل حدیث کی نظرمیں​

01.gif

02.gif

03.gif

04.gif

05.gif

06.gif

07.gif

08.gif

09.gif

10.gif
 

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ دنوں کسی رکن نے قرآن کریم کے 4 مختلف مکاتبِ فکر کے تراجم یونیکوڈ میں (سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ) یہاں محفل میں مندرجہ ذیل ربط دیا تھا۔


کس نے دیا تھا اور کہاں دیا تھا کسی کو معلوم ہو تو بتا دیں۔
 

رضا

معطل
دوست نے کہا:
تراجم اکثر مسلک سے متاثر ہیں جہاں تک میرا خیال ہے۔
مسلک مذہب سے ہے۔ اور
جب کہ آپ جیسے لوگ کہتے ہیں۔
سب سے پہلے پاکستان
سب سے پہلے ایران
اور اقبال کے نظریہ سے موسوم کرتے ہیں۔جبکہ اقبال تو یہ کہتے ہیں۔
قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
کذب باہم جو نہیں محفل انجمن بھی نہیں​
 

شمشاد

لائبریرین
رضا نے کہا:
دوست نے کہا:
تراجم اکثر مسلک سے متاثر ہیں جہاں تک میرا خیال ہے۔
مسلک مذہب سے ہے۔ اور
جب کہ آپ جیسے لوگ کہتے ہیں۔
سب سے پہلے پاکستان
سب سے پہلے ایران
اور اقبال کے نظریہ سے موسوم کرتے ہیں۔جبکہ اقبال تو یہ کہتے ہیں۔
قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
کذب باہم جو نہیں محفل انجمن بھی نہیں​

میں نے اوپر اسی لیے ربط دے کر پوچھا تھا کہ کن صاحب نے وہ ربط دیا تھا۔ میں چند غلطیوں کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں جو مسلک سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے

اچھی معلومات شئیر کی ہیں آپ نے ، سن دو ہزار چار تک تو ہم بھی کنز الایمان کو ہی پڑھتے تھے اور اس سے بہتر ترجمہ نہیں ملتا تھا لیکن اب (کنز الایمان کی ہی جدید صورت سمجھ لیں ) ڈاکٹر طاہر القادری کا ترجمہ عرفان القرآن پڑھنا شروع کر دیا ہے
اگر آپ بھی دیکھنا چاہیں‌تو دیکھیے، انٹرنیٹ پر تصویری اور یونیکوڈ کی صورت میں موجود ہے
htp://Quran.Minhaj.org
http://www.irfan-ul-quran.com
اپنے تبصرے سے لازمی نوازئیے گا
خوش رہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہاں پر بھی تصویری اردو ہے ، مکمل نہیں پڑھنے میں آرہا متن بس جتنا حصہ کھل جاتا ہے اتنا ہی پڑھا جا سکتا ہے
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے


تصویری اردو میں ایک ایک صفحہ کر کے لگایا گیا ہے
جب آپ ایک صفحہ مکمل کر لیں‌تو اگلا صفحہ پر کلک کریں

خوش رہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مسلک مذہب سے ہے۔ اور
جب کہ آپ جیسے لوگ کہتے ہیں۔
سب سے پہلے پاکستان
سب سے پہلے ایران
اور اقبال کے نظریہ سے موسوم کرتے ہیں۔جبکہ اقبال تو یہ کہتے ہیں۔
قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
کذب باہم جو نہیں محفل انجمن بھی نہیں

یہاں درج شعر میں دوسرا مصرعہ کچھ اس طرح سے یاد آ رہا ہے

جذبِ باہم جو نہیں محفلِ انجم بھی نہیں

 

قسیم حیدر

محفلین
طاہرالقادری کے ترجمے میں ترجمے اور بریلوی نظریات کو ملا کر اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ کچھ پتہ نہیں چلتا کہ ترجمہ کدھر ختم ہوتا ہے اور کہاں سے تفسیر شروع ہوتی ہے۔ بعض جگہ تو حد ہو گئی ہے
 

ابن جمال

محفلین
اوپر جوترجمہ پیش کیاگیاہے اوراپنے مسلک کے اعلیٰ حضرت کے ترجمہ کی خوبیاں بیان کی گئی ہین بتایاجائے کہ وہ ترجمہ کی خوبیاں ہیں یاترجمانی۔ ترجمہ توکہتے ہی ہیں اس کو کہ اصل میں جو لکھاہے اس کو ویسا ہی ترجمہ کردیاجائے۔
ولما یعلم اللہ الذین کا ترجمہ اورابھی اللہ نے امتحان نہیں لیاالخ
علم کے مادہ سے مشتق ہونے والے افعال امتحان کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں؟مثالوں سے واضح کیجئے گا۔ یہ بھی ذہن نشیں رہے کہ لغت عرب میں بعض دوراز کار معانی کا استعمال ہوتاہے جومعتبر نہیں ہیں اورایسے ہی کچھ ترجمے سرسید احمد خان اوربعض مقامات پر مولانا ابوالکلام اآزاد نے کیاہے۔
 

کعنان

محفلین

السلام علیکم

جناب اس کا موضوع غلط ھے اور یہ موضوع فتنہ ھے

ترجمہ اگر مسلمان کا کیا ہوا ھے تو وہ کبھی غلط نہیں ہوتا غلطی سمجھنے والے میں ہوتی ھے کہ وہ اس کو کس طرح سمجھتا ھے

آپ اھل حدیث والوں کے فارمز میں جا کے دیکھو انہوں نے اس ترجمہ کو غلط ہونے کی نشاندہی کی ہوئی ھے حالانکہ وہ بھی فتنہ ھے

آپ لوگ ایسے مضمون بناتے کیوں ہو جس میں فرقہ ورایت اور فتنہ فساد کا خطرہ ہو


اس کا اصل موضوع ھے "قرآ ن شریف کے مختلف ترجمے "


نشاندھی وہ ہوتی ھے جو حال ہی میں ہوئی ہو اور جب یہ نشاندہی ہوئی تو اس سے پہلے کیا سارے لوگ جو دوسرے ترجمے پڑھتے رہے ہیں کیا وہ سب غلط تھے حالنکہ سب لوگ ترجمہ نہیں پڑھتے عربی متن میں قرآن پڑھتے ہیں ۔

بات ہمیشہ اچھے انداز میں کرنی چاہیے کیونکہ کچھ طالب علم بھی ہوتے ہیں جو سیکھنے کے لیے آتے ہیں اور کنفیوز ہو جاتے ہیں اسطرح کی خبریں پڑھ کے۔

تھریڈ ہمیشہ اچھے موضوع پر بنانی چاہیے

والسلام
 

dxbgraphics

محفلین
میں اس سے اتفاق نہیں کرتا ہوں۔ احمد رضا خان بریلوی صاحب کے ترجمے میں بھی غلطیاں ہیں بہتر یہ ہے کہ تفسیری عثمانی پڑہی جائے
 
Top