امجد اسلام امجد قاصد جو تھا بہار کا نا معتبر ہُوا

سارہ خان

محفلین
قاصد جو تھا بہار کا نا معتبر ہُوا
گلشن میں بندوبست برنگِ شِگر ہُوا

خواہش جو شاخِ حرف پہ چٹکی، بِکھر گئی
آنسو جو دِل میں بند رہا، وہ گُہر ہُوا

اِک منحرف گواہ کی صُورت، چراغِ شام
اُس کی گلی میں رات مراہم سفر ہوا

آواز کیا کہ شکل بھی پہچانتا نہیں
غافل ہمارے حال سے وہ اِس قدر ہوا

عُمرِ رواں کے رخت میں ایسا نہیں کوئی
جو پَل تُمہاری یاد سے باہر، بسر ہُوا

خوشبو تھی جو خیال میں، رزقِ اَلم ہُوئی
جو رنگِ اعتبار تھا، گردِ سفر ہُوا

دل کی گلی میں حدّنظر تک تھی روشنی
کرنیں سفیر، چاند ترا نامہ بر ہُوا

تارے مِرے وکیل تھے، خوشبو تِری گواہ
کل شب عجب معاملہ، پیشِ نظر ہُوا

امجد اگر وہ دورِ جنوں جاچُکا، تو پھر
لہجے میں کیوں یہ فرق کسی نام پر ہُوا



(امجد اسلام امجد )
 

فاتح

لائبریرین
اتنی خوبصورت غزل شیئر کرنے پر آپ کا شکریہ سارہ صاحبہ!
ذیل کے اشعار تو انتہائی خوبصورت لگے:
خواہش جو شاخِ حرف پہ چٹکی، بِکھر گئی
آنسو جو دِل میں بند رہا، وہ گُہر ہُوا

اِک منحرف گواہ کی صُورت، چراغِ شام
اُس کی گلی میں رات مراہم سفر ہوا

امجد اگر وہ دورِ جنوں جاچُکا، تو پھر
لہجے میں کیوں یہ فرق کسی نام پر ہُوا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
قاصد جو تھا بہار کا نا معتبر ہُوا
گلشن میں بندوبست برنگِ شِگر ہُوا

خواہش جو شاخِ حرف پہ چٹکی، بِکھر گئی
آنسو جو دِل میں بند رہا، وہ گُہر ہُوا


اِک منحرف گواہ کی صُورت، چراغِ شام
اُس کی گلی میں رات مراہم سفر ہوا

آواز کیا کہ شکل بھی پہچانتا نہیں
غافل ہمارے حال سے وہ اِس قدر ہوا

عُمرِ رواں کے رخت میں ایسا نہیں کوئی
جو پَل تُمہاری یاد سے باہر، بسر ہُوا

خوشبو تھی جو خیال میں، رزقِ اَلم ہُوئی
جو رنگِ اعتبار تھا، گردِ سفر ہُوا

دل کی گلی میں حدّنظر تک تھی روشنی
کرنیں سفیر، چاند ترا نامہ بر ہُوا

تارے مِرے وکیل تھے، خوشبو تِری گواہ
کل شب عجب معاملہ، پیشِ نظر ہُوا

امجد اگر وہ دورِ جنوں جاچُکا، تو پھر
لہجے میں کیوں یہ فرق کسی نام پر ہُوا



(امجد اسلام امجد )

واہہ۔۔۔بہت خوب سارہ۔۔آپ نے میری پسندیدہ غزل شیئر کی ہے۔۔بہت شکریہ :)
 

عمر سیف

محفلین
عُمرِ رواں کے رخت میں ایسا نہیں کوئی
جو پَل تُمہاری یاد سے باہر، بسر ہُوا


بہت خوب ۔۔۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ سارہ نہائت عمدہ غزل ہے اور مجھے حیرت ھوئی ہے کہ امجد اسلام امجد بھی اتنی اچھی غزل کہ سکتا ہے - ضرور یہ بعد کے دور کی ہوگی - شکریہ سارہ
 
Top