فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

بھولے بسرے نماز پڑھ لیں جب
رفع کی ہم دعائیں کرتے ہیں

'آخ تھو' ہو تو ہو ترا شیوہ ;)
ہم تری قربتوں پہ مرتے ہیں

جس کا ڈر تھا وہی ہوا آخر
اب کہ اٹھنے کہ بد دعا کردی
قربتوں کو عزیز رکھا ہے۔۔!
پھر بھی آخ تھو کی بات ٹھاہ کردی
 

نوید صادق

محفلین
رات کی بات اب تلک رکھیں
اپنے محمود میں یہ عیب نہیں

جانتا ہوں، وہ ہیں بہت اچھے
لیکن ایسا ہے کہ وہ کل شب سے
شعر کہتے خموش ہو گئے تھے
پھر نہیں آئے اس لڑی میں وہ
پہلے سوچا کہ لوڈشیڈنگ ہے
پھر وہ گم صم رہے ہیں سارا دن
میرے دل میں گمان گزرا کہ
مجھ سے شاید خفا ہوئے ہیں وہ
میں نے شاید غلط لکھا ہے کچھ
ان کے دل پر گراں جو گزرا ہے

بھائی صاحب!، ارے مغل بھیا!
ہم پریشاں ہیں, آپ چُپ ہیں کیوں

"کچھ تو کہیے کہ لوگ کہتے ہیں"
اس لڑی میں مغل نہیں آئے

اور اگر میں نے کوئی الٹی کہی
معذرت چاہتا ہوں، جانے دیں

آپ کا انتظار ہے کل سے
دل بہت ہے قرار ہے، کل سے

آپ آئیں تو تھوڑا چین مِلے

فیصل اب آپ بھی پکاریں انھیں
بھائی اعجاز! آپ خود ہیں گم

ایک میں ہوں اور ایک فیصل ہیں
آپ سب چُپ ہیں, ہم تو بے کل ہیں
 

مغزل

محفلین
میں کہ ناراض تو نہیں‌ہوں دوست
وجہ کچھ یوں ہے ، میں بتا تا ہوں

کل بلاگرز کی ایک میٹنگ تھی
بس وہیں سر کھپا کہ آیا تھا
اپنے احمد میاں بھی ساتھ ہی تھے
ابا شامل کے اور فہیم بھی تھے
اور مکی میاں بذاتِ‌خود
چپ کا روزہ رکھے ہوئے رہےموجود
’’جاں ‘‘ تھی میٹنگ وہ ایک دفترتھا
یعنی اپنے شعیب صفدر کا
ایک صاحب کہیر بھی تھے واں
اور عمار بھی بنفسِ نفیس
پھر عنیقہ بھی آگئیں چپ چاپ
کینو ، کیلے تھے اور سیب بھی تھے
دال کی موٹھ اور بیر بھی تھے
کام کی بات خاک ہوپائی
باتوں باتوں میں‌رات ہو پائی
 

مغزل

محفلین
ہی ہی ہا ہا کریں گے کب تک آپ
بات کھل کر کریں کہ نکلے بھاپ
جب تلک ختم ہو نہ پائے ’’جاپ‘‘
بھاپ کی بھاپ چاولوں کی بھاپ
بھولے بسرے نماز پڑھ لیں جب
رفع کی ہم دعائیں کرتے ہیں
'آخ تھو' ہو تو ہو ترا شیوہ ;)
ہم تری قربتوں پہ مرتے ہیں
تم مری قربتوں پہ مرتے ہو
ہم تری تربتوں پہ مرتے ہیں
ایک سے ایک ہے یہاں دل پھینک
چاہتا ہے سخن میں اعلیٰ رینک
رینک سے بات یاد آئی ہے
مجھ سے ملنے میں کیا برائی ہے ؟
شعر ہے نہ کوئی سوال جواب
کچھ خفا لگ رہے ہیں رات سے آپ
میں خفا آپ سے ، ارے توبہ
میں نے بپتا بیان کی تو ہے !!
یار محمود کچھ کہوں تم سے۔۔؟
تم نےگفتار میں یہ بات چنی
بھاگنے اور تھوک کی باتیں
آج مغلوں سے پہلی بار سنی
میں حیران ہوں کہ محمود بھائی نے آج پہلی بار شاید اس لہجے میں بات کی ہے اور یہ حیرت خوشگوار ہے ناگوار نہیں ۔۔:laughing::laughing::laughing::laughing:
میں‌مغل ہوں‌تو کیا ہوا صاحب
ہاں مگر آدمی تو میں بھی ہوں‌ !
 
Top