فیفا ورلڈ کپ 2022

فاخر

محفلین
سعودی عرب کی اس تاریخی فتح پر آج سعودیہ میں عام تعطیل کر اعلان کیا گیا ہے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ۔۔۔۔۔ایك همارا اور همارے پڑوسیوں كا ملك پاكستان هے، جهاں كركٹ ٹیم كی دیرینه حریف سے جیت كے بعد سركاری تعطیل تو چھوڑیئے، پٹاخے اور مٹھائیوں كی قیمت بھی بڑھا دی جاتی هے۔
میرا ایك شناسا ریاض میں مقیم هے ، وه كهه رها تھا كه جیت كی خوشی پر كئی چیزوں كی قیمت میں خصوصی رعایت كی گئی هے۔ ایك دن كا مفت انٹر نیٹ تو اپنی جگه هے، نیز كوئی سامان لینے پر كوئی نه كوئی چھوٹا گفٹ بھی دیا جا رها هے۔۔۔۔۔۔ خیر ، اپنی اپنی بات هے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سعودی عرب کی اس تاریخی فتح پر آج سعودیہ میں عام تعطیل کر اعلان کیا گیا ہے!
میں آج دوپہر کراچی پہنچا اور ورک۔فرام ہوم پر کام دیکھنے سے پہلے ہی اس جانفزا رسالے پر نظر پڑی اور دلشاد ہوا۔ سفر کی تھکن میں عجب شادمانی سے طبیعت ہمکنار ہوئی۔ حالاںکہ یہ پیش گوئی میں خود کل ہی کر چکا تھا۔ :)
 
آج پہلا میچ مراکش اور کروشیا کا بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے میچ میں جرمنی کو جاپان کے ہاتھوں 2-1 سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اور تیسرے میچ میں سپین نے کوسٹاریکا کو یک طرفہ ترین مقابلہ کہ بعد 7-0 سے ہرا دیا۔
خاص بات یہ کہ کوسٹا ریکا شاٹ آن ٹارگٹ تو کیا کوئی شاٹ ہی گول کے لیے نہیں مارا۔ اتنا تو پاکستان کی ٹیم بھی کر سکتی تھی۔

ابھی چوتھا میچ بیلجیئم اور کینیڈا کے درمیان ہونا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ابھی تک کے مقابلوں میں انگلینڈ، فرانس اور اسپین کی ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا ہے اور شاید اسپین نے سب سے بہتر کھیلا ہے۔ ارجنٹائن اور جرمنی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان دونوں ٹیموں کو اگلے راؤنڈ میں جانے کے لیے اب کافی سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس وقت تک تمام 32 ٹیموں نے گروپ میچوں کے تین تین میں سے اپنا ایک ایک میچ کھیل لیا ہے۔ ارجنٹینا اور جرمنی پہلے میچ میں کمزور ٹیموں سے ہار کر مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

آج کے میچز میں میزبان قطر اپنا دوسرا میچ سینیگال سے کھیلے گا، اور دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ابھی تک کے مقابلوں میں انگلینڈ، فرانس اور اسپین کی ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا ہے اور شاید اسپین نے سب سے بہتر کھیلا ہے۔ ارجنٹائن اور جرمنی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان دونوں ٹیموں کو اگلے راؤنڈ میں جانے کے لیے اب کافی سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ کی سب سے فیورٹ ٹیم کونسی ہے جسے آپ فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
ویلز کے خلاف ایران نے میچ کے بالکل آخری لمحات میں 2 گول داغ کر فتح حاصل کر لی۔ یوں ایران اور امریکہ کے درمیان جو میچ 30 نومبر کو ہوگا وہ اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے لیے انتہائی میچ بن گیا ہے۔
 
پاکستان میں لائیو اسٹریمنگ اے آے وائے زیپ دکھا رہا ہے، میں نے کل افتتاحی تقریب اور پہلا میچ اپنے کمپیوٹر پر اسی سائٹ پر دیکھا:
شکریہ
 

محمد وارث

لائبریرین
آج چار میچز کھیلے جائیں گے جس سے گروپ میچوں کا دوسرا سیٹ پورا ہو جائے گا۔ کل سے گروپ میچوں کے تیسرے اور آخری میچوں کا آغاز ہوگا، اور ایک گروپ کے دو میچ ایک ہی وقت پر شروع ہونگے۔

ابھی تک کے نتائج میں دفاعی چیمپئن فرانس کی ٹیم دونوں میچ جیت کو ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیےکوالیفائی کر گئی ہے جب کہ قطر اور کینڈا کی ٹیمیں دونوں میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔ باقیوں کی امیدیں ابھی کچھ نہ کچھ باقی ہیں۔جرمنی ایک میچ ہار کر اور ایک ڈرا کر کے گھمبیر مشکلات کا شکار ہے۔
 
برازیل نے بھی سویٹزر لینڈ کو ہرا کر اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
اگلے میچ میں اگر پرتگال یوراگوئے کو ہراتا ہے تو وہ بھی کوالیفائی کر جائے گا۔
 
انگلینڈ اور امریکہ بھی بالترتیب ویلز اور ایران کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
آج پہلے گروپ ڈی کے میچز ہوں گے
تیونس بمقابلہ فرانس اور آسٹریلیا بمقابلہ ڈنمارک
فرانس کوالیفائی کر چکا ہے۔ باقی تین میں سے کوئی بھی کوالیفائی کر سکتا ہے۔
اس کے بعد گروپ سی کے میچز ہیں۔
ارجنٹینا آج پولینڈ سے بقا کی جنگ لڑے گا۔ اور دوسرا میچ سعودی عرب اور میکسیکو کے درمیان ہے۔ چاروں ٹیمز میں سے کوئی بھی دو کوالیفائی کر سکتی ہیں۔
 
پاکستان میں لائیو اسٹریمنگ اے آے وائے زیپ دکھا رہا ہے، میں نے کل افتتاحی تقریب اور پہلا میچ اپنے کمپیوٹر پر اسی سائٹ پر دیکھا:
یہ لنک بند کر دیا گیا ہے... کوئی اور لنک اگر پاکستان میں لائیو کوریج دیکھا رہا ہے تو رہنمائی فرمائیں
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ لنک بند کر دیا گیا ہے... کوئی اور لنک اگر پاکستان میں لائیو کوریج دیکھا رہا ہے تو رہنمائی فرمائیں
میں نے کل رات اسی پر میچ دیکھے ہیں، میرے خیال میں صرف میچ کے وقت میں لائیو ٹرانسمیشن چلتی ہے، اس وقت کوئی میچ نہیں تو شاید اس لیے بند ہے۔ جھلکیاں ویسے چل رہی ہیں۔
 
Top