فیفا ورلڈ کپ 2022

جاسم محمد

محفلین
میں نے کل رات اسی پر میچ دیکھے ہیں، میرے خیال میں صرف میچ کے وقت میں لائیو ٹرانسمیشن چلتی ہے، اس وقت کوئی میچ نہیں تو شاید اس لیے بند ہے۔ جھلکیاں ویسے چل رہی ہیں۔
یہ لنک بند کر دیا گیا ہے... کوئی اور لنک اگر پاکستان میں لائیو کوریج دیکھا رہا ہے تو رہنمائی فرمائیں
پاکستان میں اے سپورٹس تمام میچز لائیو دکھا رہا ہے۔ اس کا لائیو اسٹریمنگ کا لنک یہاں موجود ہے
 
تیونس نے شاندار مقابلہ کے بعد فرانس کو 1-0 سے ہرا دیا۔
البتہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی فتح کی وجہ سے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ارجنٹینا نے یکطرفہ مقابلہ میں پولینڈ کو 2-0 سے ہرا دیا۔
صرف پولش گول کیپر نے شاندار کیپنگ کرتے ہوئے مزاحمت دکھائی، اور میسی کی ایک پینلٹی بھی روکی۔
البتہ پولینڈ بھی ارجنٹینا کے ساتھ اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے۔
 
آج پہلے گروپ ایف کے میچز ہوں گے۔
جن میں ایک میچ پچھلے ورلڈکپ کے سیمی فائنلسٹ بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان ہے، اور دوسرا میچ مراکش اور کینیڈا کے درمیان۔ چاروں میں سے کوئی بھی دو ٹیمز کوالیفائی کر سکتی ہیں۔
اس کے بعد گروپ ای کے میچز میں سپین کا مقابلہ جاپان اور جرمنی کا مقابلہ کوسٹاریکا سے ہے۔ چاروں میں سے کوئی بھی دو ٹیمز کسی نہ کسی طریقہ سے پہنچنے کا امکان رکھتی ہیں۔
 
کل کی دلچسپ بات یہ رہی کہ تیونس اور میکسیکو کی ٹیمز اپنے میچ جیت کر بھی اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔ ان کے کھلاڑیوں اور مداحوں میں خوشی اور غمی کا ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔
جبکہ پولینڈ ہار کر بھی کوالیفائی کر گیا، ہار کے باوجود اپنے کوالیفائی کر جانے کی خوشی ان کے چہرے سے عیاں تھی۔

ہم یہاں کرکٹ میں یہی رونا روتے رہتے ہیں کہ دوسروں کے سہارے آگے پہنچے ورنہ "ڈیزرو" نہیں کرتے تھے، تو بھائی یہاں تو اکثر ہی دوسروں پر انحصار کر رہے ہیں۔ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ یہ محض ٹورنامنٹ میں شامل ٹیمز کے معیار کی علامت ہے کہ ہر ٹیم دوسری کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔ ورنہ محض ون سائڈڈ میچز ہوں اور بڑی ٹیم لازمی ہی جیتے تو ٹورنامنٹ کا خاک مزا رہنا ہے۔ 😊
 
ایک اور گروپ کے نتائج کے بعد جرمنی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکا ہے جبکہ جاپان اور اسپین راؤنڈ آف 16 تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
چاربڑی ٹیمیں، بلجیئم، ڈنمارک، جرمنی اور میکسیکو ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں، ان کی حالیہ فیفا رینکنگ بالترتیب 2، 10، 11 اور 13 ہے۔

افریقہ کی دو ٹیمیں سینیگال اور مراکش اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں جب کہ ایشیا کی جاپان بھی کوالیفائی کر گئی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم بھی فیفا ایشین کنفیڈریشن کا حصہ ہےاور وہ بھی کوالیفائی کر گئی ہے۔ گھانا، کیمرون اور کوریا کی امیدیں ابھی باقی ہیں، ان کے میچز آج کھیلے جائیں گے۔
 
آخری تدوین:
یوراگائے بھی ورلڈ کپ سے باہر۔
ساؤتھ کوریا نے پرتگال کو شکست دیکر راؤنڈ آف سکسٹین کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
اگرچہ لوئس سواریز اینڈ کمپنی نے اپنا میچ 2-0 سے جیت تو لیا لیکن اگلے مرحلے تک کوالیفائی کرنے کے لئے یہ کافی نہ تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج سے ناک آؤٹ راؤنڈ شروع ہو رہا ہے۔ 16 کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں 8 کا تعلق یورپ سے ہے، 3 ایشیا سے، 2 جنوبی امریکہ سے، 2 افریقہ سے، جب کہ ایک کا تعلق شمالی امریکہ سے ہے۔
fifa.jpg

بریکٹس سے واضح ہو رہا ہے کہ اوپر والی بریکٹ میں جنوبی امریکہ کی دونوں ہیوی ویٹ ٹیموں، برازیل اور ارجنٹائن میں سے کوئی ایک ہی فائنل تک پہنچ سکتی ہے جب کہ یہ دونوں اگر اپنے میچ جیتتی رہیں تو سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں گی۔ جب کہ کروشیا بھی اسی بریکٹ میں ہے اور پچھے ورلڈ کپ کی طرح فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن اس کے لیے کروشیا کو متوقع طور پر برازیل اور ارجنٹینا دونوں کو ہرانا ہوگا۔

نچلی بریکٹ میں یورپ کی 6 ٹیمیں پھنسی ہوئی ہیں اور انگلینڈ، فرانس، اسپین اور پرتگال کے سخت مقابلے متوقع ہیں۔ کوارٹر فائنلز میں انگلینڈ بمقابلہ فرانس اور اسپین بمقابلہ پرتگال بھی ہو سکتا ہے۔

ناک آؤٹ مقابلوں میں کئی فیصلے پینلٹی ککس پر بھی ہوتے ہیں سو اچھا گول کیپر اور اچھی قسمت بھی آگے جانے میں معاون ثابت ہونگے۔
 
Top