فیفا ورلڈ کپ 2022

سید عاطف علی

لائبریرین
اندلس کے بعد غرب الاندلس اور پہ پھر امکان ہے فرانس سخت حریف۔ یہ اسکرپٹ کس نے لکھی ہے؟
یہ کوئی اسکرپٹ نہیں بلکہ ایک عظیم انتقام کی آگ کا پیش خیمہ ہے جس کا آخری شعلہ فیفا میں لہراتے فرانسیسی علَم کا تار و پود ہو گا ۔
یہ سکرپٹ در اصل آل طارق کے کھولتے خون کا نوحہ ہے ۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
برازیل کی شکست پر دل افسردہ ہوا کیونکہ بہت اچھا کھیل رہے تھے اور کروشیا کے خلاف بھی عمدہ کھیلے۔ کروشیا کی ٹیم بہت عمدہ نہیں کھیلی لیکن ان کے گول کیپر نے کمال کر دیا۔فیفا کی آفیشل رپورٹ کے مطابق کروشیا کے گول کیپر نے 11 گول بچائے ۔
 
واقعی دوسرے ہاف میں تو برازیل نے بہت سی مووز بنائیں لیکن کروشی گولچی نے خوب بچایا ۔
 
آج پہلے پرتگال بمقابلہ مراکش ہے، جس میں پرتگال کی جیت متوقع ہے، مگر تمام تر نیک خواہشات مراکش کے ساتھ ہیں۔
جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں فرانس اور انگلینڈ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، متوقع فاتح فرانس ہے، اور میری خواہش بھی یہی ہے۔
 
Top