فونٹ فیض لاہوری نستعلیق ریلیز!

رابطہ

محفلین
موجود ہے محترم۔ بالکل نیچے دائیں جانب تھیم منتخب کر لیں:
b024.gif

لیکن میرا مطلب تھا کہ پوسٹ لکھتے وقت جو فانٹ کی لسٹ ملتی ہے اس میں مجھے یہ نہیں ملا۔
کیا اس کو صرف تھیم تبدیل کر کے ہی پوسٹ لکھنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں؟
 
لیکن میرا مطلب تھا کہ پوسٹ لکھتے وقت جو فانٹ کی لسٹ ملتی ہے اس میں مجھے یہ نہیں ملا۔
کیا اس کو صرف تھیم تبدیل کر کے ہی پوسٹ لکھنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ فی الحال تو اس لسٹ میں فیض لاہوری نستعلیق کا نام نہیں ہے۔ مجبوراً تھیم بدل کر ہی نظر آئے گا۔
 
ویب کے لئے درست کام نہیں کرتا۔ بلکہ پوسٹ کے لئے بھی۔ الفاظ مکمل نظر نہیں آ رہے، کم از کم کروم میں۔

گوگل کروم اس وقت ایک غیر مستحکم براؤزر ہے۔ کم از کم اسکا اوپن ٹائپ رینڈر انجن بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
 

عمار عاصی

محفلین
ایک اور خوبصورت نستعلیق خط کے اجرا پر میری طرف سے مبارکباد
فائرفاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 میں بہترین رزلٹ ہے،
 

arifkarim

معطل
آفس 2007 پر رزلٹ:
b027.gif
کیا لینکس سسٹم استعمال کرنے والے حضرات وہاں کے فائر فاکس اور اوپن آفس کے نتائج پیش کر سکتے ہیں؟!
 

arifkarim

معطل
اس فانٹ میں، میں نے بہت سے ناول اور ڈائجسٹوں کے سلسلے پڑھے ہوئے ہیں۔ لیکن ایک بات سچ ہے۔ جمیل نستعلیق از سٹل بیسٹ۔

اس فانٹ میں‌ناولز؟ میرا تو خیال تھا کہ یہ ابھی اتنا عام نہیں ہوا ہے۔ خیر کیا ان میں‌سے کسی ناول کا اسنیپ پوسٹ کر سکتے ہیں؟ سنا ہے آپکے پاس بہت بڑی کلکشن ہے! :raisedeyebrow:
 

شاہ حسین

محفلین
بہت شکریہ جناب جمیل صاحب ۔
محبانَ اردو کے لئے بہت خوبصورت تحفہ ہے جس کے لئے آپ اور آپ کی پوری ٹیم کا بہت شکریہ ۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت خوبصورت اور دلکش فونٹ ہے۔ گو کہ پہلے ان پیج 3 میں استعمال کر چکا ہوں لیکن محفل پر اس کے استعمال کا تجربہ کرنا ایک خوش کن لمحہ ہے۔ بہت مبارک ہو !!!
موقع ملتے ہی لینکس پر اس کو ٹیسٹ کرتا ہوں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
اس فانٹ میں‌ناولز؟ میرا تو خیال تھا کہ یہ ابھی اتنا عام نہیں ہوا ہے۔ خیر کیا ان میں‌سے کسی ناول کا اسنیپ پوسٹ کر سکتے ہیں؟ سنا ہے آپکے پاس بہت بڑی کلکشن ہے! :raisedeyebrow:
کلیکشن کے ساتھ میں نے کیا کِیا تھا وہ میں بتا چکا ہوں۔:) اور میں ابھی کی بات نہیں کر رہا۔ پرانے ناولز اور ڈائجسٹوں کی بات کر رہا ہوں۔ 70- 1960 کے زمانے کی۔ سب رنگ کے، عمران ڈائجسٹ کے جتنے بھی سلسلے شائع ہوئے تھے وہ ایسے ہی دکھنے والے فونٹ میں ہیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
آپ پاکستان سے باہر ہیں، وہاں پرانی اردو کتب دستیاب ہیں تو دیکھ لیں، ورنہ یہاں لاہور یا گوجرانوالہ کی مینوسپل لائبریری میں کتب بھری پڑی ہیں۔ اور پرانی ہو جانے کی وجہ سے ورقے سرخ ہو گئے ہیں۔
 
Top