فیس بک پر حقیقی دوستوں کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟

ویسے فیس بک پر کسی دوست سے یہ امید رکھنا کہ وہ وقت پڑنے پر آپ کے کسی کام آئے گا، بجائے خود ایک حماقت ہے۔
تاہم میرا تجربہ اس حوالے سے تھوڑا مختلف یوں بھی ہے کہ اپنے حلقے میں ایسے بھی دوست ملے جن سے حقیقی زندگی میں اچھے تعلقات کا موقع ملا ہے۔ گو کہ ان کی تعداد ہزار میں ایک بھی نہیں۔ کہ اس وقت فیس بک پر ساڑھے چار ہزار "فیس بکی دوست" اور ہزار سے اوپر فالوور ہیں۔ جن میں سے ذاتی تعلقات صرف دس بارہ سے کامیاب ہوئے۔ اور گہری دوستی صرف چار لوگوں سے۔
 
اتنوں کو دوست کہنا تو غلط ہے کہ نیٹ سے باہر شاید ساری زندگی میں اتنے لوگوں سے ہیلو ہائے بھی نہ ہو۔

تبھی واوین میں تخصیص کردی ہے۔ "فیس بکی" کی۔ اب لازمی سی بات ہے کہ لڑی کے شروع سے دوست کا مطلب فیس بکی فرینڈز ہی ہے۔
میری اپنی مثال یہ ہے کہ ان سب لوگوں میں کوئی فیملی یا رشتہ دار نہیں۔ نہ سکول، کالج اور یونی کا دوست شامل ہے۔ صرف اور صرف میری سوشل نیٹورکنگ کی آن لائن پریزینس کی وجہ سے جن جن لوگوں تک رسائی ہوئی یہ سب تقریباً وہی لوگ ہیں۔
 
زیک

مسافر

لڑی کے آغاز میں دیکھیں تو اوسط دوستوں کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب ہے۔ یہ meatspace کے friends اور acquaintances کے زیادہ قریب ہے۔
 
میرے خیال میں اس اوسط ویلیو کو اقوینٹینسز پر قیاس کرنا مناسب نہیں ہے۔ کیونکہ فیس بک پر حقیقی اکاؤنٹس سے کہیں زیادہ تعداد غیر حقیقی اکاؤنٹس کی ہے۔ اور لوگ اپنے قریبی جاننے والوں سے کہیں زیادہ، نہ جاننے والوں کو ایڈ کرتے ہیں۔ یہ فیس بک صارفین کی بنیادی نفسیات ہوتی ہے۔
 
دونوں قسم کے اکاؤنٹ ہیں اور میرے دوستوں میں اگر ہزاروں دوستوں والے ہیں تو ایسے بھی ہیں جو صرف حقیقی دوستوں ہی کو ایڈ کرتے ہیں۔
 
بات وہی ہے۔ فیس بک کے اکاؤنٹ کی اکثریت کی بات ہوئی ہے۔ اس لیے چند ایک مثالوں پر فیصلہ ممکن نہیں ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
میرا دوست اصلی زندگی میں قریبی دوستوں سے ملنے میں بھی جھجکتا ہے لیکن فیس بک پر چار پانچ ہزار دوست بنا لیا ہے۔ اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ وہ انٹرا ورٹ اور تنہائی پسند ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
دراصل یہ ایک غلط فہمی ہے جو کہ تحقیق کرنے والوں کو لاحق ہو گئی ہے۔ فیس بک پہ لڑکیوں کے نام سے آدھے سے زیادہ اکاؤنٹ تو لڑکوں نے بنائے ہوئے ہیں۔ مطلب فیک اکاؤنٹس.. اور نام آ جاتا ہے "اصلی خواتین" کا..
یہ بھی غلط فہمی ہے۔ ٌلڑکے اب اتنے بھی فارغ نہیں ہوتے نہ ہی ایسے نچلے درجے کے کاموں میں کوئی دلچسپی یا رجحان باقی رہا ہے۔ جو مجھے پتہ ہے وہ یہ اب فیک اکاؤنٹس ہولڈر زیادہ تر لڑکیاں ہے یعنی اپنے اصل نام کی بجائے کسی فرضی نام یا Fantsy نام سے آئی ڈی چل رہی ہوتی ہے تاکہ دوست احباب سے گپ شپ بھی رہے اور فیملی میں نشاندہی بھی نہ ہو سکے۔ میری کچھ بڑی اچھی خاتون دوستوں نے بھی ایسی ہی آڈیز بنا رکھی ہیں ۔ جن فیک اکاؤنٹس کی آپ بات کر رہی ہیں وہ یا تو قصہ پارینہ بن چکے ہے یا غیر اخلاقی مواد شئیر کرنے کی غرض سے استعمال ہوتے ہیں اور ایسی آئی ڈیز کا کالا بُوتھا تو دور سے ہی نظر آجاتا ہے۔ :whistle:o_O
 
لاریب مرزا

محفلین
میرا تجربہ تو یہ ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل سائٹس پر ایسے اچھے دوست بھی مل جاتے ہیں جن سے شخصی ملاقات بھی نہیں ہوتی ۔ اور نہ ہی مستقبل میں ملاقات کا کوئی امکان ہوتا ہے ۔ مگر یہ دوستی نبھا جاتے ہیں ۔
ہو سکتا ہے کہ ایسا ممکن ہو ، لیکن میرا خیال ہے کہ صرف سوشل میڈیا پر کسی پر اعتبار کرنا بے وقوفی ہے.. خصوصاً خواتین کو احتیاط کرنی چاہیے۔
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
یہ بھی غلط فہمی ہے۔ ٌلڑکے اب اتنے بھی فارغ نہیں ہوتے نہ ہی ایسے نچلے درجے کے کاموں میں کوئی دلچسپی یا رجحان باقی رہا ہے۔ جو مجھے پتہ ہے وہ یہ اب فیک اکاؤنٹس ہولڈر زیادہ تر لڑکیاں ہے یعنی اپنے اصل نام کی بجائے کسی فرضی نام یا Fantsy نام سے آئی ڈی چل رہی ہوتی ہے تاکہ دوست احباب سے گپ شپ بھی رہے اور فیملی میں نشاندہی بھی نہ ہو سکے۔ میری کچھ بڑی اچھی خاتون دوستوں نے بھی ایسی ہی آڈیز بنا رکھی ہیں ۔ جن فیک اکاؤنٹس کی آپ بات کر رہی ہیں وہ یا تو قصہ پارینہ بن چکے ہے یا غیر اخلاقی مواد شئیر کرنے کی غرض سے استعمال ہوتے ہیں اور ایسی آئی ڈیز کا کالا بُوتھا تو دور سے ہی نظر آجاتا ہے۔ :whistle:o_O
آپ کی بات سے متفق ہوں کہ کچھ خواتین نے اپنے اصلی نام سے آئی ڈی نہیں بنائی ہوتی لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ ابھی بھی لڑکیوں کے نام سے فیک اکاؤنٹس لڑکوں کے زیرِ استعمال ہوتے ہیں۔ اور جو ایسا کرتے ہیں وہ وقت بھی نکال لیتے ہیں۔
 
پر ایسا کرنے سے انہیں فائدہ کیا ہوتا ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
ہو سکتا ہے کہ ایسا ممکن ہو ، لیکن میرا خیال ہے کہ صرف سوشل میڈیا پر کسی پر اعتبار کرنا بے وقوفی ہے.. خصوصاً خواتین کو احتیاط کرنی چاہیے۔
آپ نے بالکل درست کہا محترم بٹیا
صرف خیال نہیں بلکہ صنف نازک کے لیئے سوشل میڈیا پر انتہائی احتیاط رکھنا لازم ہے ۔
صنف نازک کا فطری طور پر ممتا کے جذبے کا حامل ہونا آسانی سے ایموشنلی بلیک میلنگ کا شکار بنا سکتا ہے ۔
بہت دعائیں
 
شہزاد وحید

محفلین
ویسے میں تو 2005 سے فیس بُک استعمال کررہا ہوں اور گیارہ سال میں بڑی مشکل سے 404 فرینڈز ایڈ یا ایکسپٹ کئے ہیں۔ جن سے ذاتی طور پر نہیں ملا وہ فرینڈ صرف اردو محفلین یا اردو بلاگرز ہیں جن کے دلچسپ اور علمی سٹیٹسز کے لئے ایڈ کر رکھا ہے ورنہ حقیقی فرینڈز کے علاوہ کسی کو ایڈ کرنا میں خطرے سے خالی نہیں سمجھتا۔ ویسے اب کم خطرے والے لوگوں مثلاََ ٹیچرز اور کولیگز اور فیلمی کو بھی ایکسپٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہاں کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کی کسی کزن یا کسی یونیورسٹی فرینڈ کی فرینڈز کا پورا کا پورا گروپ آف فرینڈز ہی آپ کو یکے بعد دیگرے ریکوسٹس بھیج دیتا :p ایسی ریکوسٹس کو بڑا سوچ سمجھ کے قبولنا چاہیے اور سب سے بڑا خطرا تو تب جب آپ کا باس یا ریجنل ہیڈ آپ کو ریکوسٹ بھیجے اور آپ ایکسپٹ نہ کرو اور اگلے دن وہ آپ کو ایسے دیکھے جیسے :ROFLMAO::ROFLMAO: کہ اچھا بچوں نہ کروں ایکسپٹ دیکھ لوں گا :grin:
 
زیک

مسافر
سب سے بڑا خطرا تو تب جب آپ کا باس یا ریجنل ہیڈ آپ کو ریکوسٹ بھیجے اور آپ ایکسپٹ نہ کرو اور اگلے دن وہ آپ کو ایسے دیکھے جیسے :ROFLMAO::ROFLMAO: کہ اچھا بچوں نہ کروں ایکسپٹ دیکھ لوں گا
میرا تو سادہ سا اصول ہے کہ اگر آپ میرے موجودہ کولیگ ہیں تو فیسبک دوست نہیں ہو سکتے۔
 
آخری تدوین:

شہزاد وحید

محفلین
آپ کی بات سے متفق ہوں کہ کچھ خواتین نے اپنے اصلی نام سے آئی ڈی نہیں بنائی ہوتی لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ ابھی بھی لڑکیوں کے نام سے فیک اکاؤنٹس لڑکوں کے زیرِ استعمال ہوتے ہیں۔ اور جو ایسا کرتے ہیں وہ وقت بھی نکال لیتے ہیں۔
ارے ہاں واقعی ایسے ویلے آوارہ نکمے اور بے شرم نامی قوم بھی واقعی موجود ہے جو کہ صرف ایسے کاموں کے لیئے وقت نکالتے ہیں بلکہ ذہنی پسماندگی میں پاتال کی گہرائی سے بھی نیچے گرے ہوتے ہیں۔ میرے ساتھ کام کرنے والی کولیگز یا جاننے والی سٹوڈنٹس اور بچیاں وغیرہ بتاتی ہیں کہ کس طرح کوئی گھٹیا انسان کئی کئی گھنٹے کالج یا یونیورسٹی کے باہر کھٹرا ہو کر پہلے تو انتظار کرتا ہے اور مزید کئی گھنٹے پیچھا کرنے میں ضائع کرتا ہے۔ جب کوئی اس قدر وقت برباد کر سکتا ہے تو پھر فیس بک پر بھی غیر اخلاقی حرکتیں کر سکتا ہے۔ صحیح ہے بات آپ کی بھی۔
 
یہ تو زیادتی ہے
اگر لڑکے لڑکیوں کا انتظار نہ۔کریں تو کس کا کریں
 
Top