فیس بک پر حقیقی دوستوں کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟

زیک

مسافر
دراصل یہ ایک غلط فہمی ہے جو کہ تحقیق کرنے والوں کو لاحق ہو گئی ہے۔ فیس بک پہ لڑکیوں کے نام سے آدھے سے زیادہ اکاؤنٹ تو لڑکوں نے بنائے ہوئے ہیں۔ مطلب فیک اکاؤنٹس.. اور نام آ جاتا ہے "اصلی خواتین" کا..
کیا یہ صرف دیسی مسئلہ ہے یا بدیسی بھی اس کا شکار ہیں؟
 

مقدس

لائبریرین
میں نے فیس بک اکاؤنٹ زیک بھیا کی تصویریں دیکھنے کے لیے بنایا تھا اور اب تو اس کا پاسورڈ بھی یاد نہیں۔۔ ایکچلی میں نے نہیں بنایا تھا فہیم بھائی سے کہہ کر ان سے بنوایا تھا :rollingonthefloor:
 

نایاب

لائبریرین
میرا تجربہ تو یہ ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل سائٹس پر ایسے اچھے دوست بھی مل جاتے ہیں جن سے شخصی ملاقات بھی نہیں ہوتی ۔ اور نہ ہی مستقبل میں ملاقات کا کوئی امکان ہوتا ہے ۔ مگر یہ دوستی نبھا جاتے ہیں ۔ نیٹ کی دنیا میں گزرے آٹھ سال میں کئی مرتبہ مالی پریشانی کا شکار ہوا ۔ جب بھی کسی دوسٹ سے پریشانی کا اظہار کیا ۔ اس نے بلا کسی جھجھک کے مجھے قرض دے دیا ۔ حالانکہ واپسی کی کوئی ضمانت کوئی گارنٹی نہیں تھی ۔
ابھی حالیہ اقامے کی تجدید کے لیئے پریشان تھا ۔ فیس بک پر چند دوستوں سے ذکر کیا ۔ کسی نے بھی انکار نہیں کیا ۔ اور اک محترم ہستی نے یکمشت تین ہزار ریال مجھے ارسال کر دیئے ۔ اللہ سوہنا انہیں جزائے خیر سے نوازے اور مجھے وقت پر قرض ادا کرنے کی توفیق ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
Top