فیس بک پر حقیقی دوستوں کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟

مقدس

لائبریرین
آج کے دور میں بھی جب کوئی کہتا ہے کہ اسکا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا یا پاسورڈ نہیں معلوم تو بڑی حیرت ہوتی ہے۔
وہ کیوں بھائی۔۔۔ میں فیس بک یوز نہیں کرتی۔۔ بس ایک بار لاگ ان کیا تھا اور اوٹو سیٹنگ تھی اس کی۔۔ پھر نیا فون لیا کیونکہ پرانے والا بیٹے نے واشنگ مشین میں دھو دیا تھا تو یاد ہی نہیں تھا پاسورڈ۔۔ کوائٹ اے کامن مسٹیک آئی شڈ سئے
 

ناصر رانا

محفلین
کوائٹ اے کامن مسٹیک آئی شڈ سئے
بالکل درست کہہ رہی ہیں آپ لیکن میں پاسورڈ ریکوری کے نقطہ نظر سے ایسا کہہ رہا تھا۔
بلکہ دور کیوں جائیے مجھے خود اپنا فیس بک کا موجودہ پاسورڈ یاد نہیں لیکن اس کی ٹینشن بھی نہیں ہے کیونکہ موبائل ایپلیکیشن اور گھر و دفتر کے براؤزر کو رجسٹر کیا ہوا ہے اور پاسورڈ ریکوری کے تمام آپشنز پر میرا پورا اختیار ہے نیز ٹو اسٹیپ ویریفیکیشن بھی سیٹ کی ہوئی ہے۔ اب میں دنیا میں کہیں بھی ہوں مجھے فیس بک استعمال کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔
صرف ایک دفعہ ایسا اتفاق ہوا کہ مجھے کمپنی کے کام سے کوریا جانا ہوا اور تصدیقی میسج کیلئے جو نمبر دیا ہوا تھا وہ موبائل کمپنی جنوبی کوریا میں رومنگ کی سہولت نہیں دیتی تھی۔ اب تصدیقی میسج کے بنا میرا اکاؤنٹ ہی فریز ہوگیا۔ ایسا پھنسا تھا کہ ہوش اڑ گئے لیکن بہت کوشش کر کے جیسے تیسے اکاؤنٹ بحال کر ہی لیا تھا۔ اس کے بعد سے حفظ ما تقدم کے طور پر دو موبائل نمبر کا اندراج کروا دیا۔
 

زیک

مسافر
وہ کیوں بھائی۔۔۔ میں فیس بک یوز نہیں کرتی۔۔ بس ایک بار لاگ ان کیا تھا اور اوٹو سیٹنگ تھی اس کی۔۔ پھر نیا فون لیا کیونکہ پرانے والا بیٹے نے واشنگ مشین میں دھو دیا تھا تو یاد ہی نہیں تھا پاسورڈ۔۔ کوائٹ اے کامن مسٹیک آئی شڈ سئے

میں بھی پاس ورڈ بھول چکا ہوں
https://www.facebook.com/recover/initiate?lwv=110
 

فہیم

لائبریرین
نہیں اپیا۔۔ فہیم بھائی کو تو شاید معلوم ہی نہیں کہ میں نے پاسورڈ چینج نہیں کیا تھا۔۔ اور نہ ہی کبھی انہوں نے یوز کیا ہے
بجا کہا۔
اور مزے کی بات کہ مجھے یہ تک یاد نہیں کہ پاسورڈ رکھا کیا تھا اور کس ای میل آئی ڈی پر اکاؤنٹ بنایا تھا:confused:
 
Top