گرافکس فوٹوشاپ میں 3D lcd effect - سُپر ماریو

میم نون نے 'گرافکس ٹیوٹوریلز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 16, 2011

  1. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    [​IMG]


    آج ہم فوٹوشاپ میں دو الگ تصاویر کو اکٹھا کر کے انہیں 3D ایفیکٹ دیں گے، اس سبق کا بنیادی مقصد لئیرز کے ساتھ ”کھیلنا“ سیکھنا ہے، اس کے لئیے ہم ان تصاویر کو استعمال کریں گے:


    [​IMG]

    [​IMG]

    1) فوٹوشاپ میں ان دونوں تصاویر کو الگ الگ کھولیں، اور پھر Move Tool کی مدد سے ماریو کو پکڑ کر ٹی وی والی تصویر میں کھینچ لیں:

    [​IMG]

    اسطرح کرنے سے ماریو کی تصویر ایک نئے لئیر میں پیسٹ ہو جائے گی، اب ماریو والی اصل تصویر کو بند کر دیں؛ Move Tool کی مدد سے ماریو کو ہلا کر ٹی وی کی سکرین کے سامنے کر دیں۔

    2) لئیر کی کاپی کریں (Layer – Duplicate Layer) اور پھر اوپر والے دونوں لئیرز کو غائب کر دیں، ایسا کرنے کے لئیے لئیرز کی بائیں جانب موجود آنکھ کے نشان پر کلک کریں، اب آنکھ کا نشان غائب ہو جائے گا اور لئیر بھی، لئیر کو دوبارہ دکھانے کے لئیے پھر سے اس آنکھ والی جگہ پر کلک کریں:

    [​IMG]

    کنٹرول کا بٹن دبا کر درمیان والے لئیر پر کلک کریں، ایسا کرنے سے دونوں لئیر منتخب ہو جائیں گے، اب زنجیر کے نشان پر کلک کر کے ان دونوں کو آپس میں منسلک کر دیں، لئیر کو آپس میں منسلک کرنے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ جب ہم کسی ایک کو ہلاتے ہیں یا چھوٹا بڑا کرتے ہیں تو دوسرے لئیر پر بھی ویسا ہی اثر ہوتا ہے، ہم جتنے لئیرز کو چاہیں آپس میں منسلک کر سکتے ہیں، بس کنٹرول دبا کر ان لئیرز پر کلک کرنا ہو گا؛ زنجیر کا بٹن دباتے ہی تمام منتخب شدہ لئیرز کے دائیں جانب زنجیر کا نشان نمودار ہو جائے گا۔

    3) پولیگونل لاسو ٹول کی مدد سے ٹی وی کی سکرین کو منتخب کریں:

    [​IMG]

    انتخاب میں آسانی کے لئیے آپ تصویر کو بڑا (Zoom) بھی کر سکتے ہیں۔
    انتخاب کرنے والے آلات کا استعمال سیکھنے کے لئیے میرا یہ والا سبق دیکھیں:

    فوٹوشاپ میں تصویر کی کٹائی – گلاب کے پھول

    4) اب ہم لئیر ماسک کو استعمال کریں گے، اس ماسک کو اپنانے سے لئیر چھپ جاتا ہے اور جو حصہ ہم دکھانا چاہیں صرف وہی نظر آتا ہے، سب سے اوپر والے لئیر کو ظاہر کریں اور اسپر لئیر ماسک اپنائیں ( Layer – Layer Mask- Reveal selection):

    [​IMG]

    ایسا کرنے سے منتخب شدہ حصے کو چھوڑ کر باقی سب چھپ جائے گا:

    [​IMG]

    5) جیسے ہی آپ لئیر ماسک کو اپنائیں گے، لئیر پلیٹ میں لئیر کے ساتھ ایک Layer mask thumbnail بن جائے گا:

    [​IMG]

    یہ ماسک، لئیر کے ساتھ منسلک ہوتا ہے، اوپر جو زنجیر کا نشان سرخ رنگ میں واضح ہے اسپر کلک کر کے تھمب نیل کو لئیر سے الگ کر دیں، نیچے والے لئیر کو بھی ظاہر کر دیں، اب لئیر ماسک تھمب نیل پر کلک کر دیں۔
    اس ماسک کا کچھ حصہ سفید اور کچھ کالے رنگ کا ہوتا ہے، جہاں پر سفید رنگ ہوتا ہے وہاں پر تصویر ہمیں نظر آتی ہے اور جہاں پر کالا رنگ ہوتا ہے وہاں پر تصویر چھپی ہوتی ہے، اس ماسک میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے، اس کے لئیے ماسک پر سفید یا کالا رنگ کرنا ہو گا۔

    6) چونکہ ماریو کی تصویر سکرین سے کافی بڑی ہے تو ہم اسے تھوڑا چھوٹا کریں گے، ایسا کرنے کے لئیے یہاں پر جائیں: Edit – Transform – Scale:

    [​IMG]

    اب ماؤس سے تصویر کو سکرین کے مطابق کر لیں، اور ہاں اس دوران شفٹ کا بٹن دبائے رکھیں تاکہ اسکا تناسب برقرار رہے، جب تصویر مناسب سائز کی ہو جائے تو enter کا بٹن دبا دیں۔

    درمیان والے لئیر کو غائب کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ ہماری تصویر کیسی ہے

    [​IMG]

    اگر سائز مناسب نہ ہو تو اسے دوبارہ بھی بدل سکتے ہیں، آخری نتیجہ ایسا ہونا چاہئیے

    7) اب تصویر کو بڑا (zoom) کر کے اسکے دونوں بوٹوں کو منتخب کریں، ایسا کرنے کیلئے درمیان والے لئیر کو ظاہر کر لیں:

    [​IMG]

    انتخاب کرنے کے بعد درمیان والے لئیر کو غائب کر دیں۔

    8) اب برش ٹول کو منتخب کریں اور پھر بنیادی رنگ سفید چن لیں:

    [​IMG]

    سفید اور کالا رنگ چننے کے لئے تیز ترین طریقہ یہ ہے کہ رنگوں کے نیچے بائیں جانب موجود رنگوں والے چھوٹے ڈبوں پر کلک کیا جائے، رنگوں کو الٹا کرنے کیلئے دائین جانب موجود تیر کے نشان پر کلک کرنا ہو گا۔

    اب کسی ایسے گول برش کا انتخاب کریں جو کہ اطراف سے مدھم ہو:

    [​IMG]

    9) اب منتخب شدہ حصے میں برش سے رنگ کر دیں، رنگ کو بلا جھجک کریں کیونکہ یہ انتخاب سے باہر نہیں جائے گا:

    [​IMG]

    ایسا ہی دوسرے بوٹ پر بھی کریں اور پھر انتخاب کو ختم کر دیں (ctrl+D)۔

    10) ہمارا کام ختم ہو چکا ہے، اب تصویر کو محفوظ کر لینے سے یہ نتیجہ برآمد ہوگا:

    [​IMG]

    آپ بھی تجربہ کریں اور پھر بتائیں کہ کیا نتیجہ نکلا۔

    اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا اور اپنے مفید مشوروں سے ضرور آگاہ کیجئیے گا۔

    اس سبق کو PDF میں یہاں سے اتاریں


    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 14
    • زبردست زبردست × 2
  2. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جزاک اللہ خیر نوید۔ ایک اور بہترین ٹیوٹوریل پیش کرنے کا شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    اچھا ٹیوٹریل ہے۔ اکثر 3d فلموں میں اس قسم کے پوسٹر دیکھیں ہیں جنمیں ہیرو اسکرین سے باہر آرہا ہوتا ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ابو یاسر

    ابو یاسر محفلین

    مراسلے:
    446
    بہت خوب ، بہت ہی عمدہ
    صرف ڈی بٹن دباکر ڈیفالٹ رنگ آجاتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,159
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    زبردست ۔ پوپ آرٹ جب بھی بناؤ یا بنتا ہوا دیکھو ۔ مزا آتا ہے۔شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    شکریہ تشنہ، میں دراصل کوشش کرتا ہوں کہ اپنے اسباق میں ہاٹ کیز کو کم سے کم استعمال کروں، کیونکہ میرا مقصد ہوتا ہے کہ تمام آپشنز کو سمجھایا جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ وہ کس مینیو اور کس جگہ پر ہیں۔


    میں سوچ رہا تھا کہ اگر ماریو کا اوپر والا ہاتھ بھی باہر نکالا جائے تو شائد زیادہ اچھا لگے، اگر کوئی دوست کوشش کرنا چاہتا ہے تو نتیجہ کو یہاں پر ارسال کرے۔

    والسلام۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    پہلے خط میں پی ڈی ایف لگا دی ہے۔

    -------------------------------------

    میں نے جو سبق کچھ عرصہ پہلے ترتیب دیا تھا اسمیں یہ تصاویر استعمال کی تھیں:

    [​IMG]

    [​IMG]


    [​IMG]

    اس سبق کے تمام تر سکرین شاٹس بنائے لیکن بعد میں خیال آیا کہ وہ طریقہ زرہ مشکل تھا (اسمیں پین ٹول کے ساتھ چند دوسرے آلات بھی استعمال کیئے گئے تھے)، چنانچہ اسکو آسان کر کے ایک نیا سبق ترتیب دیا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. علامہ

    علامہ محفلین

    مراسلے:
    51
    بہت ہی خوب، مزہ آگیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    بھائی حالی مزے نا لیں اپ بھی کچھ بنا کے پیش کریں ;)
     
  10. علامہ

    علامہ محفلین

    مراسلے:
    51
    جناب میں نے انہیں تصاویر کو یہاں ڈاؤن لوڈ کر کے تجربہ کیا تھا، ماشاء اللہ کامیاب تھا، لیکن میں نے وہ فائلز ڈیلیٹ کر دی ہیںِ اس لیے ابھی تو کچھ دیکھا نہیں سکتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    کوئی بات نہیں کچھ فرصت نکال کر کسی اور تصاویر سے تجربہ کریں اور پھر یہاں پر پوسٹ کریں :grin:
     
  12. علامہ

    علامہ محفلین

    مراسلے:
    51
    ان شاء اللہ ، جلد ہی کوشش کرے کے شئیر کروں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. امن ایمان

    امن ایمان محفلین

    مراسلے:
    1,788
    موڈ:
    Cheerful
    نوید زبردستتتتتتتتتتت۔۔۔بہت شاندار ٹیوٹوریل ہے۔۔۔ابھی میں گپ شپ میں آپ کی بات پڑھ رہی تھی کہ آپ نے باقاعدہ کوئی کمپیوٹر کورس نہیں کیا بلکہ شادی کی مووی ایڈیٹنگ دیکھنےکے دوران سیکھنے کا خیال آیا۔۔۔۔آپ میں واقعی سیکھنے کی خداداد صلاحیت ہے۔۔۔ایڈوبے کے مزید ٹیوٹوریلز کا انتظار رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    بہت شکریہ پسند کرنے کا :)
    جی انشاءاللہ اور بھی اسباق لکھوں گا، ابھی یہ سوچ رہا تھا کہ فوٹو شاپ پر لکھوں یا کہ گمپ پر، اور اسی مقصد کی لیئے ایک رائے شماری بھی کی ہے، اس رائے شماری سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ تر لوگ فوٹوشاپ استعمال کرتے ہیں (اور یہ تو ایک حقیقت ہے) لیکن بہت سے صارفین اب گمپ کو بھی اہمیت دینے لگے ہیں، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے سوچا ہے کہ پہلے فوٹوشاپ پر چند اسباق سیریز کی شکل میں لکھوں (ایڈوانسڈ لیول تک) اور پھر گمپ پر کچھ لکھوں، ویسے بھی گمپ پر بہت اچھے اچھے اسباق جہانزیب بھائی کے موجود ہیں۔
    لیکن مشکل پھر وقت کی ہے، وقت تو ویسے بھی کم ہوتا ہے اور جو تھوڑا بہت ہوتا ہے اسمیں یا تو محفل میں گپ شپ کرتا ہوں یا پھر اپنے زہنی سکون کے لیئے فوٹوشاپ میں تجربے کرتا رہتا ہوں۔
    مغز ماری تو سارہ دن کام پر بھی ہوتی رہتی ہے اب گھر میں بس سکون سے بیٹھنے کو دل کرتا ہے :)
    ایک مشکل یہ ہے کہ میں اردو لکھنے میں بڑا کمزور ہوں، اب اسی سبق کی مثال لے لیں، تمام تر سکرین شاٹس میں نے کوئی گھنٹے میں تیار کر لیئے ہوں گے لیکن سبق لکھنے میں تین دن لگ گئے :grin:

    باقی انشاءاللہ آہستہ آہستہ کوشش جاری رہے گی :)
     
  15. جنید اختر

    جنید اختر محفلین

    مراسلے:
    277
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    مجھے سکرین شاٹس نظر نہیں آریے ہے :confused:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    شائد آپکے ہاں امیج شیک نہیں چلتا، آپ پی ڈی ایف اتار لیں۔

    ابھی غور کیا ہے کہ 9 نمبر تصویر خفیہ طور سے غائب ہو گئی ہے :eek:
    شام کو اسے پھر لگا دوں گا۔

    والسلام
     
  17. عدنان کٹپر

    عدنان کٹپر محفلین

    مراسلے:
    16
    بہت بہت شکرےا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اس میں بھی کچھ تصویریں نظر نہیں آ رہی پلیز ان کو درست کر دیں
     
  19. غلام ربانی فدا

    غلام ربانی فدا محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Question
    فوٹوشاپ میں پلگ ان کیسے استعمال کیے جاتے ہیں اس کاطریقہ کارکیاہے؟ نیز یہ کہاں سے دستیاب ہیں؟ میں فوٹوشاپ 7 استعمال کرتاہوں
     
  20. غلام ربانی فدا

    غلام ربانی فدا محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Question
    فوٹوشاپ میں پلگ ان کیسے استعمال کیے جاتے ہیں اس کاطریقہ کارکیاہے؟ نیز یہ کہاں سے دستیاب ہیں؟ میں فوٹوشاپ 7 استعمال کرتاہوں
     

اس صفحے کی تشہیر