فنا بھی ساتھ لائی ہوں

La Alma

لائبریرین
فنا بھی ساتھ لائی ہوں
بقا بھی ساتھ لائی ہوں

محبت میں دغا بھی ہے
وفا بھی ساتھ لائی ہوں

میں الفت سے گریزاں ہوں
رضا بھی ساتھ لائی ہوں

ارادوں میں لچک بھی ہے
انا بھی ساتھ لائی ہوں

نئے موسم تُو پیدا کر
فضا بھی ساتھ لائی ہوں

مری مٹّھی میں جگنو ہیں
ضیا بھی ساتھ لائی ہوں

مقّدر کے لبھانے کو
ادا بھی ساتھ لائی ہوں

تُو رخ پھیرے تو مر جاؤں
قضا بھی ساتھ لائی ہوں

قدم بھٹکیں، کہاں ممکن
حیا بھی ساتھ لائی ہوں

نہیں تنہا، چلے آؤ
خدا بھی ساتھ لائی ہوں

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ ! خوبصورت غزل !

بہت داد!
لگتا ہے کہ ساز و سامان سے لدے کئی ایک کنٹینر آپ کے ساتھ ساتھ آئے ہیں۔ :)
 
La Alma

لائبریرین

فاخر رضا

محفلین
بہت اچھے اشعار ہیں
دیکھیں اصلاح والے اساتذہ کیا کہتے ہیں، مگر کچھ اشعار بہت ہی اچھے لگے
ارادوں میں لچک بھی ہے
انا بھی ساتھ لائی ہوں

تُو رخ پھیرے تو مر جاؤں
قضا بھی ساتھ لائی ہوں
خود کیوں مریں، جب قضا لائی ہیں تو سامنے والے کو ماریں، یہ آپ فرہاد والی غلطی مت کریں.

قدم بھٹکیں، کہاں ممکن
حیا بھی ساتھ لائی ہوں
یہ بہت پیارا شعر ہے. یہ ایسی جبلت ہے جسے کوئی کتنا بھی چھیننے کی کوشش کریں یہ عورت کے خمیر سے جدا نہیں ہوتی. آج ایک عورت کو ایمرجنسی میں دیکھا، وہ گردے اور جگر کی آخری اسٹیج کی مریضہ ہے، بیچاری نیم بیہوشی میں بھی کہ رہی تھی مجھے شرم آرہی ہے مجھے شرم آرہی ہے.
خدا سب مرد اور عورت کی شرم و حیا قائم رکھے
 
چھوٹی بحر میں بہت عمدہ اشعار۔ بہت سی داد :)
فنا بھی ساتھ لائی ہوں
بقا بھی ساتھ لائی ہوں

محبت میں دغا بھی ہے
وفا بھی ساتھ لائی ہوں

میں الفت سے گریزاں ہوں
رضا بھی ساتھ لائی ہوں

ارادوں میں لچک بھی ہے
انا بھی ساتھ لائی ہوں

نئے موسم تُو پیدا کر
فضا بھی ساتھ لائی ہوں

مری مٹّھی میں جگنو ہیں
ضیا بھی ساتھ لائی ہوں

مقّدر کے لبھانے کو
ادا بھی ساتھ لائی ہوں

تُو رخ پھیرے تو مر جاؤں
قضا بھی ساتھ لائی ہوں

قدم بھٹکیں، کہاں ممکن
حیا بھی ساتھ لائی ہوں

نہیں تنہا، چلے آؤ
خدا بھی ساتھ لائی ہوں

La Alma

لائبریرین
بہت اچھے اشعار ہیں
دیکھیں اصلاح والے اساتذہ کیا کہتے ہیں، مگر کچھ اشعار بہت ہی اچھے لگے
ارادوں میں لچک بھی ہے
انا بھی ساتھ لائی ہوں

تُو رخ پھیرے تو مر جاؤں
قضا بھی ساتھ لائی ہوں
خود کیوں مریں، جب قضا لائی ہیں تو سامنے والے کو ماریں، یہ آپ فرہاد والی غلطی مت کریں.

قدم بھٹکیں، کہاں ممکن
حیا بھی ساتھ لائی ہوں
یہ بہت پیارا شعر ہے. یہ ایسی جبلت ہے جسے کوئی کتنا بھی چھیننے کی کوشش کریں یہ عورت کے خمیر سے جدا نہیں ہوتی. آج ایک عورت کو ایمرجنسی میں دیکھا، وہ گردے اور جگر کی آخری اسٹیج کی مریضہ ہے، بیچاری نیم بیہوشی میں بھی کہ رہی تھی مجھے شرم آرہی ہے مجھے شرم آرہی ہے.
خدا سب مرد اور عورت کی شرم و حیا قائم رکھے
اتنے پازیٹو فیڈ بیک کے لیے بہت شکریہ .
خوشی ہوئی اگر آپ کے ذوق کی تسکین کا کچھ سامان ہوا .
 
Top