فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

عائشہ عزیز

لائبریرین
ابھی رات کو ہی دیکھی میں نے بھی
اور سب سے پہلے یہ بات نوٹس کی کہ وہ مارس پر بھی زمین کی طرح ہی چل رہے ہیں حالانکہ مارس کی گریویٹی زمین سے کافی کم ہے۔
لیکن کافی اچھی مووی تھی۔۔ مزہ آیا :)
 
arifkarim

معطل

خیر چاند جتنی کم نہیں ہے۔ البتہ زمین کے مقابلہ میں کم ہے۔ ایک اور بونگی یہ ماری ہوئی تھی کہ مریخ کے تمام سینز میں اسکی فضا شدید زرد رنگ کی دکھائی گئی تھی۔ جب کے زمین کی فضا کی طرح مریخ کی فضا بھی سورج کے مقام کیساتھ اپنا رنگ بدلتی ہے۔ یہ مریخ پر طلوع آفتاب کی ایک خوبصورت تصویر:
mars-sunrise.jpg
 
چاند کے دو گنا سے تھوڑی سی زیادہ ہے لیکن زمین کے مقابلے میں پھر بھی کافی کم ہے۔۔ کچھ تو اثر ہونا چاہیے تھا ناں
 
arifkarim

معطل
چاند کے دو گنا سے تھوڑی سی زیادہ ہے لیکن زمین کے مقابلے میں پھر بھی کافی کم ہے۔۔ کچھ تو اثر ہونا چاہیے تھا ناں
جب مریخ کی فضا والی بونگی مار سکتے ہیں تو کشش ثقل والی حماقت تو کچھ بھی نہیں۔ کم از کم فلم انٹر اسٹیلر میں دوسرے سیاروں کی کشش ثقل کا کسی حد تک خیال رکھا گیا تھا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ابھی تک دیکھی تو نہیں، لیکن میری لسٹ پر موجود ہے۔ :)

(جس ناول پر یہ فلم مبنی ہے، اس کی بھی بہت تعریف سُنی ہے۔ کیا یہاں کسی دوست نے پڑھا ہے؟)
 
ابھی میں نے اس فلم کے آئی ایم ڈی بی پر ریویوز پڑھے ہیں۔ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ہوں۔ اتنی بونگیاں شاید کسی سائنس فکشن فلم میں ماری گئی ہوں گی۔ خاص طور پر وہ مریخ سے بزریعہ راکٹ بغیر اسکی چھت کے خلا تک جانا۔ اس سے زیادہ احمقانہ سین میرا نہیں خیال کوئی اور مصنف لکھ سکتا ہے۔
مزید اس مارشن کی انتہائی بور مونو لاگنگ ۔ شاید یہ اواتار اور انٹراسٹیلر کی بھونڈی سی نکل ہے۔ اسی طرح ٹائپنگ کیساتھ اونچا اونچا بول کر مکالمہ کرنا انتہائی مضحکہ خیز سین ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
ابھی رات کو ہی دیکھی میں نے بھی
اور سب سے پہلے یہ بات نوٹس کی کہ وہ مارس پر بھی زمین کی طرح ہی چل رہے ہیں حالانکہ مارس کی گریویٹی زمین سے کافی کم ہے۔
لیکن کافی اچھی مووی تھی۔۔ مزہ آیا :)
اچھا مشاہدہ ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ابھی میں نے اس فلم کے آئی ایم ڈی بی پر ریویوز پڑھے ہیں۔ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ہوں۔ اتنی بونگیاں شاید کسی سائنس فکشن فلم میں ماری گئی ہوں گی۔ خاص طور پر وہ مریخ سے بزریعہ راکٹ بغیر اسکی چھت کے خلا تک جانا۔ اس سے زیادہ احمقانہ سین میرا نہیں خیال کوئی اور مصنف لکھ سکتا ہے۔
میں نے فلم دیکھی ہے نہ ناول پڑھا ہے، البتہ فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ناول کے بارے میں ویب پر جتنا بھی مواد مَیں نے دیکھا، اس میں یہی کہا گیا تھا کہ ناول کو حقیقت سے قریب تر بنانے کے لیے اس کے مصنف، Andy Weir، نے اچھی خاصی تحقیق کی تھی۔ ایک اقتباس:
The Martian is—and I mean this in the best way possible—the most riveting math problem you’ll ever read. Mark Watney has to figure out how to make food, oxygen, and water, and Weir’s science as he describes how Watney accomplishes those feats is meticulous. He even wrote programs to calculate the orbital paths of spaceships that appear in the book. “I did all my research on Google,” he says. The early readers on his blog checked his math.‎

فلم اور ناول کے ویکیپیڈیا صفحات پر آپ کو کہانی کی سائنس (اور، جی ہاں، سائنسی اغلاط) پر مزید مواد اور روابط بھی مل جائیں گے۔ چاہیں تو آئی-ایم-ڈی-بی کے ریویوز کے ساتھ ان کا مطالعہ بھی کر لیں۔ :)
مزید اس مارشن کی انتہائی بور مونو لاگنگ ۔ شاید یہ اواتار اور انٹراسٹیلر کی بھونڈی سی نکل ہے۔ اسی طرح ٹائپنگ کیساتھ اونچا اونچا بول کر مکالمہ کرنا انتہائی مضحکہ خیز سین ہے۔
ناول کی کہانی مرکزی کردار کی ڈائری کی تحریروں کی شکل میں بیان کی گئی ہے، سو مونولاگ تو ہو گا۔ :)
 
فاتح

لائبریرین

وجی

لائبریرین
تو اعلٰی حضرات آپ لوگ ہی بتا دیں کہ وہ کونسی فلم ہے جو سائنس کے اعتبار سے بلکل ٹھیک ہو۔
ویسے کیا ایسی کوئی فلم ہے سائنس کی جس میں بونگی نہ ماری گئی ہو؟
 
آجکل تو سائنسی اعتبار سے بالکل صحیح ڈاکومنٹریز بھی نہیں بنتی اور آپ فلموں کی بات کر رہے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
آجکل تو سائنسی اعتبار سے بالکل صحیح ڈاکومنٹریز بھی نہیں بنتی اور آپ فلموں کی بات کر رہے ہیں۔
ویسے تو عرصہ دازسے کئی پہلوؤں سے فلموں میں کئی بونگیاں نظر آتیں رہتیں ہیں مگر پھر بھی کوئی تو فلم ہوگی جو بلکل ٹھیک ہو یا پھر بہت ہی کم بونگیاں یا پھر غلطیاں ہوں ؟
 
رانا

محفلین

میرا خیال ہے کہ شائد Contact سائنسی غلطیوں سے بچی ہوئی ہو کہ اس کی کہانی کی روح رواں خود کارل ساگان تھے۔ لیکن یقینی بات تو سائنسی معلومات رکھنے والے ہی بتا پائیں گے۔
 
جی بیشک باقی سائنس فکشن فلموں کے مقابلہ میں اسمیں "کم" اغلاط ہیں البتہ بالکل سائنٹفک یہ فلم بھی نہیں، بیشک اسکا ماخذ ایک نامور سائنسدان کا ناول ہی کیوں نہیں تھا:
http://www.badastronomy.com/bad/movies/contact.html
 
Top