فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

فاتح

لائبریرین
میرے خیال میں اگر "مارشین" اس سال کی بہترین فلم نہ بھی ہو تو چند بہترین فلموں میں سے ایک تو ضرور ہے۔
کون کون یہ فلم دیکھ چکا ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟ میں تو اس وقت یہ فلم دیکھ رہا ہوں اور اس کے سحر میں کھویا ہوا ہوں۔
THE-MARTIAN-movie-poster2.jpg

arifkarim

معطل
معلوم نہیں ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ یہ بات ہماری پہلے بھی ہو چکی ہے۔ ڈیژا وو؟ :p
انٹر اسٹیلار کی سائنسی بونگیوں کو سائنس فکشن سمجھ کر معاف کیا جا سکتا ہے۔ پر مارشن کو حقیقی سائنسی مشن ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں یہ زیادہ کامیاب نہیں رہی۔
 
سید ذیشان

محفلین

آجکل تو سائنسی ڈاکیومنٹریاں بھی سائئنسی نہیں ہوتیں، فلم تو پھر فلم ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
یا حیرت یا اتفاق! میں ابھی ابھی یہی دیکھ رہا ہوں :)
اگر چوری کا مال ہی دیکھنا ہے تو جب میسر ہو گا تبھی دیکھیں گے اور یہ 1080 پی کوالٹی میں کل ہی آئی ہے اور ہم نے وہیں سے ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھنی تھی تو اگر ایک ہی وقت نہ بھی ہوتا تو آگے پیچھے ہی ہونا تھا۔ :laughing:
 
ہم بھی اتفاقاً اسی کوالٹی میں دیکھ رہی ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
انٹر اسٹیلار کی سائنسی بونگیوں کو سائنس فکشن سمجھ کر معاف کیا جا سکتا ہے۔ پر مارشن کو حقیقی سائنسی مشن ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں یہ زیادہ کامیاب نہیں رہی۔
گو کہ فلم میکرز کے مطابق آتی تو یہ بھی سائنس فکشن کے زمرے میں ہی ہے لیکن بہرحال جس قسم کی بنیادی سائنسی اغلاط کی گئی ہیں وہ انٹر سٹیلر میں بھی ناقابل برداشت تھیں اور مارشین میں بھی۔
 
فلم آرٹ کا وہ جنرے ہے جس کا کام ہمیشہ ہے سے عوام کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ اور ظاہر ہے سائنس کی بیزار پیچیدگیاں ڈیڑھ گھنٹے میں بتلانا ناممکنات میں سے ہے۔
 
Top