فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

فاتح

لائبریرین
فلم آرٹ کا وہ جنرے ہے جس کا کام ہمیشہ ہے سے عوام کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ اور ظاہر ہے سائنس کی بیزار پیچیدگیاں ڈیڑھ گھنٹے میں بتلانا ناممکنات میں سے ہے۔
سائنسی فارمولے نہیں پڑھانے فلم میں لیکن بنیادی سائنسی غلطیاں جنہیں دیکھ کر متلی ہونے لگے نہیں ہونی چاہییں۔
 
فاتح

لائبریرین
کسی بھی مووی کو ہندی میں کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔۔ہمیں بتلایے
مووی کے نام کیساتھ Hindi dub لکھ کر سرچ کر لیں
یا آپ rarbg یا shaanig یا hon3y لکھ کر گوگل کریں اور ان کی ویب سائٹوں پر جا کر مووی سیکشن میں ڈوئل آڈیو ہندی انگریزی والے ٹائٹلز تلاش کریں
 
رانا

محفلین
اگر چوری کا مال ہی دیکھنا ہے تو جب میسر ہو گا تبھی دیکھیں گے اور یہ 1080 پی کوالٹی میں کل ہی آئی ہے اور ہم نے وہیں سے ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھنی تھی تو اگر ایک ہی وقت نہ بھی ہوتا تو آگے پیچھے ہی ہونا تھا۔ :laughing:
مجھے اس طرح کی سائنس فکشن موویز جن کا تعلق اسپیس سے یا دوسری دنیاؤں کی دریافت سے ہو بہت پسند ہیں لیکن جب سے ونڈوز 10 پر آیا ہوں چوری کے مال سے توبہ کرلی ہے۔ اس لئے میرے لئے یہ بتائیں کہ جائز طریقے سے کیسے دیکھی جاسکتی ہے۔ سینما کا مشورہ نہ دیجیے گا مجھے ڈر لگتا ہے کہ سینما کی چھت گر گئی یا بم دھماکہ ہوگیا تو بعد میں لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے کہ یہ بندہ سینما میں کر کیا رہا تھا؟:) ویسے یہ موویز کتنے عرصے کے بعد کاپی رائٹ سے آزاد ہوجاتی ہیں؟

ہم بھی اتفاقاً اسی کوالٹی میں دیکھ رہی ہیں۔
لگتا ہے اس آئی ڈی کے پیچھے خواتین کا کوئی گینگ تشریف فرما ہے۔ منتظمین توجہ کریں۔:p
 
زیک

مسافر
مارشین سال اچھی فلموں میں سے تھی مگر سال کی بہترین فلم جو میں نے دیکھی وہ برج آف سپائز تھی
 
arifkarim

معطل
مجھے اس طرح کی سائنس فکشن موویز جن کا تعلق اسپیس سے یا دوسری دنیاؤں کی دریافت سے ہو بہت پسند ہیں لیکن جب سے ونڈوز 10 پر آیا ہوں چوری کے مال سے توبہ کرلی ہے۔ اس لئے میرے لئے یہ بتائیں کہ جائز طریقے سے کیسے دیکھی جاسکتی ہے۔ سینما کا مشورہ نہ دیجیے گا مجھے ڈر لگتا ہے کہ سینما کی چھت گر گئی یا بم دھماکہ ہوگیا تو بعد میں لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے کہ یہ بندہ سینما میں کر کیا رہا تھا؟:) ویسے یہ موویز کتنے عرصے کے بعد کاپی رائٹ سے آزاد ہوجاتی ہیں؟
کیا ونڈوز ۱۰ پر چوری کا مال نہیں چلتا؟ نیز شاید آپ کی کوئی دیرینہ خواہش ہے کہ مسجد میں دھماکے سے شہادت نصیب ہو۔
 
فاتح

لائبریرین
سائنس تو جیوراسک پارک میں بھی نہیں تھی لیکن وہاں یہودی ہدایت کار آپکو دھوکہ دے گئے :)
جیوراسک پارک جس زمانے میں دیکھی تھی تب غلطیاں پکڑنے یا باریک بینی کی اتنی عادت نہیں تھی کہ دیکھتا کہ سائنس کی کون سی غلطیاں تھیں۔
 
رانا

محفلین
کیا ونڈوز ۱۰ پر چوری کا مال نہیں چلتا؟ نیز شاید آپ کی کوئی دیرینہ خواہش ہے کہ مسجد میں دھماکے سے شہادت نصیب ہو۔
شہادت تو مسجد کے دھماکے میں ہو یا کسی اور دھماکے میں وہ تو عین سعادت ہے۔ لیکن سینما کے دھماکے میں توبہ توبہ!! سوچ کر ہی جھرجھری آجاتی ہے۔:) سال بھر میں ایک آدھ ہی مووی دیکھنی ہوتی ہے اس کے لئے بندہ اس طرح کی موت کا خطرہ مول لے نا بھئی نا۔:p ونڈوز 10 پر بھی چوری کا مال چلتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک عرصے سے خواہش تھی کہ پائریٹڈ کی بجائے جائز سافٹوئیر استعمال کئے جائیں لیکن سافٹوئیرز کی اماں جان ونڈوز ہی چوری کی چلانے پر مجبور تھے اس لئے باقی بھی چل سو چل والا معاملہ تھا۔ لیکن اب مائکروسافٹ کی نرم پالیسی کی بدولت مفت میں جب ونڈوز مل گئی تو عزم مصمم کرلیا ہے کہ اب اس جائز ونڈوز پر جائز چیزیں ہی چلائیں گے۔:) مارشین نہ بھی ملی تو مسئلہ نہیں کبھی تو کاپی رائٹ کی جیل سے باہر آئے گی۔
 
فاتح

لائبریرین
مجھے اس طرح کی سائنس فکشن موویز جن کا تعلق اسپیس سے یا دوسری دنیاؤں کی دریافت سے ہو بہت پسند ہیں لیکن جب سے ونڈوز 10 پر آیا ہوں چوری کے مال سے توبہ کرلی ہے۔
وہ کیوں؟ اللہ معاف کرے اتنی ایمان داری۔۔۔
اس لئے میرے لئے یہ بتائیں کہ جائز طریقے سے کیسے دیکھی جاسکتی ہے۔ سینما کا مشورہ نہ دیجیے گا مجھے ڈر لگتا ہے کہ سینما کی چھت گر گئی یا بم دھماکہ ہوگیا تو بعد میں لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے کہ یہ بندہ سینما میں کر کیا رہا تھا؟:)
مرنے کو حادثہ تو کہیں بھی ہو سکتا ہے اور لوگ کیا سوچیں گے، سینما میں بندہ اور کیا کرنے جاتا ہے؟
ویسے یہ موویز کتنے عرصے کے بعد کاپی رائٹ سے آزاد ہوجاتی ہیں؟
تب تک آپ کی نظر اتنی کمزور ہو چکی ہو گی کہ چشمے لگا کر بھی مووی نہیں دیکھ پائیں گے
لگتا ہے اس آئی ڈی کے پیچھے خواتین کا کوئی گینگ تشریف فرما ہے۔ منتظمین توجہ کریں۔:p
ہاہاہاہاہا
 
فاتح

لائبریرین
مارشین سال اچھی فلموں میں سے تھی مگر سال کی بہترین فلم جو میں نے دیکھی وہ برج آف سپائز تھی
برج آف سپائیز دیکھنے کا سوچ رہا تھا کل ہی لیکن پھر سوچا کہ یہ جنگ اور ہسٹری وغیرہ سے بھری ہوئی ہو گی اس لیے ارادہ ترک کر دیا۔ آپ کیا کہتے ہیں اس کے متعلق اس حوالے سے؟
 
Top