فرنچ اوپن 2016

کلے کورٹ سیزن کا سب سے بڑا اور آخری ٹورنامنٹ سال کا دوسرا گرینڈ سلیم پیرس میں-
راجر فیڈرر مسلسل 65 گرینڈ سلیم کھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی ایونٹ سے باہر ہیں-
فرنچ اوپن کے بادشاہ نڈال اپنے دسویں ٹائٹل جبکہ نواک چوتھے گرینڈسلیم کو بھی اپنے نام کرنے کے خواہاں- دفاعی چمپئین واورنکا اور مرے بھی فارم میں ہیں- دیکھتے ہیں قرعہ کس کے نام نکلتا ہے-
جبکہ وومین ایونٹ میں ماریہ شراپوا مزید کھیلنے سے قاصر ہیں تاحال--
 

یاز

محفلین
فیڈرر صاحب کیوں باہر ہیں بھائی؟
شراپووا کے نہ کھیل پانے پہ ہماری جانب سے ہمدردی قبول فرمائیں :wiltedrose:۔
 
فیڈرر صاحب کیوں باہر ہیں بھائی؟
شراپووا کے نہ کھیل پانے پہ ہماری جانب سے ہمدردی قبول فرمائیں :wiltedrose:۔
فیڈرر انجرڈ ہو کر باہر ہوئے-
ویسے شراپوا کے بیان پر مجھے بڑی ہنسی تھی- کہتی کئی سال سے استعمال کر رہی معلوم نہیں کب یہ میڈیسن بین ہوئی-
کچھ کچھ ایسا ہی بیان محمد آصف نے چرس کیس میں دیا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کیا یے مجھے حکیم نے دوائی کے طور پر دی تھی-ہائے ری معصومیت-
 
رافیال نڈال دوسرے راؤنڈکا میچ کھیلنے کے تیار ہوتے ہوئے - انکے مخالف 99 رینکڈ بیگنس پہلے ہی ہاری ہوئی شکل بنا کر وارم اپ ہو رہے-
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
نڈال بمقابلہ جوکووچ دلچسپ ہو گا۔ شاید ان دونوں کا جوڑ فائنل میں پڑے۔
 
نڈال کا فرنچ اوپن میں ریکارڈ اس میچ سے قبل 71-2 ہے-
انہوں نے 2005 سے 2015 تک مسلسل گیارہ ٹورنامنٹ کھیلے اور محض دو دفعہ ٹائٹل اپنے نام کرنے سے قاصر رہے-
2009 میں سوڈرلنگ جبکہ 2015 میں جوکووچ نے انہیں شکست دی-
 
کسی اور کی پری وش رہ گئی ہو تو وہ بھی تذکرہ لیں چونکہ
بقول شخصے
جب بات چلی ٹینس کی حسیناؤں کی
ذکر پہنچا ماریہ تلک -- وغیرہ وغیرہ
 

حسیب

محفلین
یہ اپنے منڈے سے یاد آیا کہ ہمارے زمانے بھی ایک پری وش کھیلتی تھی، کوئی گراف شراف نام تھا اُس کا :)
سٹیفی گراف
اب آندرے آگاسی کی بیوی ہے
steffi-graf-l-reuters.jpg
 
Top