تاسف فرحت کے نانا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
ابھی باجو نے بتایا کہ فرحت کے نانا کی ڈیتھ ہو گئی ہے۔

اللہ مرحوم کو جنت میں جگہ دے اور مغفرت فرمائے۔ اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 

تیشہ

محفلین
ہاں میری ابھی کچھ دیر پہلے ہی فون پر بات ہوئی تو معلوم ہوا :( سنُ کر انتہائی دکھُ ہوا ہے ۔ اللہ آپ سبکو صبر دے اور نانا جی کو جنت نصیب کرے ۔ آمین ۔



:(
 

نبیل

تکنیکی معاون
اناللہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگذر فرمائیں۔ آمین۔
 

ظفری

لائبریرین
انااللہ وانا الیہ راجعون ۔

اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے آمین ۔
 

فاتح

لائبریرین
اناللہ وانا الیہ راجعون​
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائیں اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں۔ آمین!
 

محمد وارث

لائبریرین
اناللہ وانا الیہ راجعون

اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں۔ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالٰمین۔
 

الف عین

لائبریرین
اناللہ وان الیہ راجعون۔ فرحت، جان دی دی ہوئی اسی کی تھی۔ بس اللہ آپ سب کو صبرِ جمیل عطا کرے اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انالللہ وانا الیہ راجعون

فرحت دلی دکھ ہوا یہ خبر سن کر ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کے نانا جان مرحوم کی مغفرت کرے اور جنت میں انہیں بلند درجہ عطا فرمائے ۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
اناللہ وانا الیہ راجعون

اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالٰمین۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
ماوراء اور آپ سب دوستوں کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔۔جانا تو سبھی نے ہوتا ہے لیکن کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے جانے کا یقین کرنے کو دل نہیں چاہتا۔۔نانا جی میرے بہت اچھے دوست تھے۔۔بلکہ میں نے بچپن سے ہی ان کو اپنا بیسٹ فرینڈ مان لیا تھا۔۔اور آخر تک ہم لوگوں کی دوستی ایسے ہی قائم رہی۔۔۔ ااور میں ایک اور اچھے دوست اور شفیق بزرگ سے محروم ہو گئی ہوں۔۔

اللہ تعالیٰ ان کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے(آمین)
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ پاک انہیں بہتر مقام عطا فرمائیں اور جملہ لواحقین کو صبر عطا کریں

دیر سے پوسٹ کے لئے معذرت
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top