مبارکباد فرحت کیانی محسن بن گئیں

شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے بھی مبارکباد قبول کیجیئے۔

لیکن محفل میں اپنا حصہ ذرا زیادہ کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو فرحت محسن بلکہ محسنہ بننے ہر۔ بس یہ گزارش ہے کہ پسندیدہ شاعری پوسٹ کرتے وقت شاعر کا نام اور ماخذ بھی دے دیا کرو تو کیا بات ہے!
 

فہیم

لائبریرین
مبارک ہو بہت بہت
فرحت صاحبہ

اسی طرح محنت کرتی رہیں
جلد ہی ممتاز کے عہدے پر ہونگی :wink:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
میری طرف سے بھی مبارکباد قبول کیجیئے۔

لیکن محفل میں اپنا حصہ ذرا زیادہ کریں۔
بہت شکریہ :)
محفل میں آنا جانا تو لگا رہتا ہے لیکن میرا شمار خاموش ریڈرز(معذرت اس وقت ریڈر کی اردو یاد نہیں آ رہی) میں ہوتا ہے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
مبارک ہو فرحت محسن بلکہ محسنہ بننے ہر۔ بس یہ گزارش ہے کہ پسندیدہ شاعری پوسٹ کرتے وقت شاعر کا نام اور ماخذ بھی دے دیا کرو تو کیا بات ہے!

بہت بہت شکریہ سر۔ :) میری اپنی یہی کوشش ہوتی ہے کہ شاعری شیئر کرتے ہوئے شاعر کا نام اور باقی بھی تفصیل ساتھ ہونی چاہیے لیکن یہ اتفاق ہے کہ ابھی تک جتنی پوسٹس کیں ان کے لکھنے والوں کے بارے میں مجھے علم نہیں تھا۔جس کے لئے معذرت قبول فرمایئے بہرحال آپ کی نصیحت کو ضرور ذہن میں رکھوں گی انشأاللّہ۔ ایک بار پھر مشکور ہوں کہ آپ اس دھاگے پر آئے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
Top