مبارکباد فرحت کیانی صاحبہ ماہر کے عہدے پر

محمد وارث

لائبریرین
محترمہ فرحت کیانی صاحبہ اپنی ہزار پوسٹس مکمل ہونے پر ماہر کے عہدے پر فائز ہوگئی ہیں۔

میں ان کو اس موقعے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح محفل پر فعال رہیں گی۔
 
فاتح

لائبریرین
فرحت! میری جانب سے بھی دلی مبارکباد قبول ہو۔

اللہ کرے کہ آپ اسی طرح اپنی خوبصورت پوسٹس اور انتخابِ اشعار سے محفل کو "دس بارہ" چاند لگائے رکھیں۔ آمین!
 
ساجد

محفلین
فرحت کیانی صاحبہ کو بہت مبارک​
جب مابدولت نے اردو محفل میں قدم رنجہ فرمایا تھا تو خوش آمدید کہنے والوں میں فرحت کیانی صاحبہ بھی شامل تھیں لیکن ہم ان کو صاحب سمجھتے رہے۔لیکن خدا کا شکرہے کہ دھاگہ گردی کرتے کرتے جلد ہی ان کی "حقیقت " جان گئے تھے۔:)
کسی کو کچھ (اور) سمجھنے کے لطیفے تو دیگر اراکین کے (مشکوک) ناموں کی وجہ سے بھی عمل میں آئے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا اظہار بھی کرتا جاؤں گا۔​
 
شمشاد

لائبریرین
ایسی صورتحال پیدا ہونے سے پہلے رکن کی پروفائل دیکھ لیا کریں تو افاقہ رہے گا۔ ;)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم فرحت ۔۔۔ دلی مبارک باد !

آپ ماہر ہو گئی لیکن مہارت تو آپ کو پہلے ہی سے حاصل تھی ۔۔۔ یہ بتائیں کیسا لگ رہا ہے ماہر کا مزید مہارت حاصل کرنا :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محترمہ فرحت کیانی صاحبہ اپنی ہزار پوسٹس مکمل ہونے پر ماہر کے عہدے پر فائز ہوگئی ہیں۔

میں ان کو اس موقعے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح محفل پر فعال رہیں گی۔
بہت بہت شکریہ وارث۔۔۔:) یاد رکھنے کا اور مبارک باد دینے کا۔۔۔:)
اللہ کرے میں بھی کبھی آُپ سب لوگوں جیسا اچھا اور تعمیری کام کر سکوں محفل کے لئے ۔۔۔:)

ایک بات کہوں۔۔۔"صاحبہ" لفظ کے ساتھ میری کچھ خاص بنتی نہیں۔۔عوام ہوں ناں اس لئے شاید ::ڈ

بہت سارا خوش رہیے :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت! میری جانب سے بھی دلی مبارکباد قبول ہو۔

اللہ کرے کہ آپ اسی طرح اپنی خوبصورت پوسٹس اور انتخابِ اشعار سے محفل کو "دس بارہ" چاند لگائے رکھیں۔ آمین!

بہت بہت شکریہ فاتح۔۔
اتنے اچھے الفاظ سن کر مجھے واقعی ایسا لگنے لگا ہے جیسے محفل کی خوش نمائی میں سب سے زیادہ ہاتھ میری پوسٹس کا ہے ( کہنے میں کیا حرج ہے ) :ڈ ۔۔
ایک بار پھر بہت شکریہ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی صاحبہ کو بہت مبارک​
جب مابدولت نے اردو محفل میں قدم رنجہ فرمایا تھا تو خوش آمدید کہنے والوں میں فرحت کیانی صاحبہ بھی شامل تھیں لیکن ہم ان کو صاحب سمجھتے رہے۔لیکن خدا کا شکرہے کہ دھاگہ گردی کرتے کرتے جلد ہی ان کی "حقیقت " جان گئے تھے۔:)
کسی کو کچھ (اور) سمجھنے کے لطیفے تو دیگر اراکین کے (مشکوک) ناموں کی وجہ سے بھی عمل میں آئے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا اظہار بھی کرتا جاؤں گا۔​
بہت بہت شکریہ ظلِ سبحانی۔۔

جی آپ کی اس غلط فہمی کااندازہ مجھے اسی دھاگے پر ہو گیا تھا لیکن "عوام" ہونے کی وجہ سے خاموش رہنے کی عادت ہے ناں اس لئے کچھ نہیں کہا :) ۔۔ (ویسے اردو محفل پر آنے سے پہلے تک مجھے ایسے کسی اتفاق سے واسطہ نہیں پڑا تھا۔۔:ڈ )
جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں۔۔۔۔
عوام کو جب صاحب یا صاحبہ کہا جانے لگے تو وہ پریشان ہونے لگتے ہیں اس لئے آپ مجھے صرف "فرحت" بھی کہہ سکتے ہیں۔۔:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم فرحت ۔۔۔ دلی مبارک باد !

آپ ماہر ہو گئی لیکن مہارت تو آپ کو پہلے ہی سے حاصل تھی ۔۔۔ یہ بتائیں کیسا لگ رہا ہے ماہر کا مزید مہارت حاصل کرنا :)

وعلیکم السلام شگفتہ۔۔کیسی ہیں آپ؟
بہت بہت شکریہ :)
آپ کی محبت ہے ورنہ ۔۔۔۔ ہم کہاں کے ماہر تھے :ش: ۔۔۔میں تو جیک ہوں۔۔ماسٹر آف نن۔۔۔ :ڈ

ویسے اچھا لگ رہا ہے"ماہر" کہلانا اور یہ بھی کہ بالآخر میں نے بھی 1000 پوسٹس کر لیں۔۔کیونکہ میں جب محفل پر آئی تھی تو میرا نہیں خیال تھا کہ میں یہاں ٹکوں گی۔۔
 
Dilkash

محفلین
بہت بہت شکریہ۔۔۔( پشتو میں شاید منَنہ کہتے ہیں؟)

کوئی بات نہیں فے کیانی صاحبہ
مجھے تھوڑی بہت اردو بھی اتی ہے:)
اس لئے شکریہ کے لفظ سے بھی کام چل سکتا ہے۔
کوہاٹ میں کیانیز کا کئی گاوں پر مشتمل بڑا جاگیر ھے ۔اردو ادب کے مایہ ناز ادیب جسٹس رستم کیانی مرحوم و معفور جس گاؤں کے رہنے والے تھے، اسے شاپور کہتے ہیں۔
 
نہیں اصل میں میں پشتو الفاظ کے اپنے محدود ذخیرے کو اپ ڈیٹ کر رہی تھی :)
جی جسٹس کیانی کے بارے میں بہت سنا ہے۔۔لیکن کوہاٹ اور ان کے گاؤں کے بارے میں مجھے آج معلوم ہوا۔۔ بہت شکریہ :)
 
Top