مبارکباد فاتح صاحب محسن کے عہدے پر

ماوراء

محفلین
شاید تھوڑی دیر کر دی میں نے۔ لیکن ابھی بھی چلے گا۔

فاتح صاحب، میری طرف سے بھی مبارک۔

اور وارث، محب علوی اور فاتح کی تو اللہ نے صحیح جوڑی بنائی ہے۔ ہر طرف شعر و شاعری کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ :p
 
ظفری

لائبریرین
فاتح صاحب میری طرف سے مبارکباد قبول کجیئے ۔۔۔ گر کہ دیر ہوئی مگر بخدا یہ ارادہ نہ تھا ۔۔۔۔ ;)

آپ جیسے ادبی اور باذوق شخصیات کی اردو محفل کو ہمیشہ ضرورت رہی ہے ۔ امید ہے اردو محفل پر آپ اپنا کچھ قیمتی وقت دیکر اردو محفل کی شان میں اضافہ کریں‌گے ۔ اور مجھ سمیت دیگر اراکین ِ جو یہاں محفل میں طفل مکتب ہیں ان کو آپ سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔
 
فاتح

بہت شکریہ ماورا۔ دیر آید درست آید:)
وارث صاحب اور محب صاحب واقعی بہت اچھے دوست ثابت ہو رہے ہیں اور ان کی معیّت میں نیا ہونے کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ برسوں کی شناسائی ہو۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب میری طرف سے مبارکباد قبول کجیئے ۔۔۔ گر کہ دیر ہوئی مگر بخدا یہ ارادہ نہ تھا ۔۔۔۔ ;)

آپ جیسے ادبی اور باذوق شخصیات کی اردو محفل کو ہمیشہ ضرورت رہی ہے ۔ امید ہے اردو محفل پر آپ اپنا کچھ قیمتی وقت دیکر اردو محفل کی شان میں اضافہ کریں‌گے ۔ اور مجھ سمیت دیگر اراکین ِ جو یہاں محفل میں طفل مکتب ہیں ان کو آپ سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔

ظفری صاحب بہت شکریہ آپ کی مبارکباد کا لیکن اتنا انکسار بھی درست نہیں حضور۔

اور یہ تو بجا فرمایا کہ یہاں واقعی سب کے سب تلامیذِ مکتب ہی ہیں مگر تلامیذِ مکتبِ عشق کہ کسی کو چھٹی ہی نہیں ملتی بلکہ چھٹی لینا ہی کون کافر چاہتا ہے۔;)
 
جناب ایسی بات ہے تو انکساری ہم ایک طرف رکھ دیتے ہیں ۔۔۔
یہ بتایئے کہ مکتبِ عشق تک رسائی کیسے ممکن ہے ۔۔۔ کہ اب تک ہم تلامیذِ مکتب ہی ہیں ۔۔ ;)
 
راہ تو آنجناب نے خود ہی ترک کر دی جملہء اوّل میں۔۔۔ ;)
اب رسائی ناممکن نہیں تو دشوار ضرور ہو گئی ہے۔:grin:
 
ساجد

محفلین
فاتح صاحب ، بہت مبارک ہو
کیا لکھوں کہ محسن ہو گئے یا بن گئے ، نہیں آپ کی تحاریر کے حسن کے آگے ان الفاظ کی کوئی وقعت نہیں۔ دوسروں کے لئیے آپ جیسا خلوص بھرا انداز اور شیریں طرزِ تخاطب بہت ہی کم لوگوں کو نصیب ہے۔ الفاظ اپنے معانی کی حدود سے آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ اور آپ کی بلا حدود محبتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئیے صرف جذبات کو ہی نچھاور کیا جا سکتا ہے الفاظ یہ حق ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
اگرچہ بندہ کو اردو محفل میں آئے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن "حقیقت میں بھی" پُورے نہیں ہوئے۔ لیکن آپ کے اچھوتے انداز تحریر نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ امید واثق ہے کہ آپ اپنی شگفتہ تحریروں کی بدولت ، اس محفل میں ، حلاوت و نکہت کی امیں اردو زباں کے سفیر ہونے کا حق ادا کرتے رہیں گے۔

سب کے لئیے نیک خواہشات کے ساتھ ؛

جہاں پناہ! یہ تو حقیر کی خوش نصیبی ہے کہ عالی جاہ کے خامہء شاہی نے پر تقصیر کی تعریف میں‌ اپنی سلطنتِ تخیلِ لا محدود کی شہر پناہوں سے بلند تر پل باندھ دیے۔
عالم پناہ آپ کے توصیفی کلمات کے جواب میں‌ شکریہ کے الفاظ‌ بہت چھوٹے ہیں لیکن اک ذرا مزید کرم یہ کیجئے کہ "ہتھ ہولا" ہی رکھیں;) ایسا نہ ہو کہ میں پھولے نہ سمانے کے باعث خود سے باہر نکل آؤں:grin:
 
چلیئے ۔۔۔ کچھ امید تو پیدا ہوئی :grin:

ظفری تم بھی امید نہ چھوڑنا ہاتھ سے ;)

ویسے فاتح تو لگتا ہے واقعی کسی مکتب عشق کے جزوقتی استاد رہے ہیں اور عشق و حسن کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ امید ہے ہم ان سے کافی کچھ سیکھ سکیں گے ;)

شکر ہے مجھے اور ظفری کو اس معاملے میں کوئی کہنہ مشق نہ سہی جز وقتی استاد ہی میسر آیا :cool:
 
یہ بھی احسان ہے آپ کا کہ آُپ نے "کہنہ مشق نہ سہی" کہہ دیا ورنہ میری شامت تو آ ہی جاتی اور یہ بتانے کی تو قطعاً ضرورت نہیں کہ کس کے ہاتھوں (وہی ہم منصب عہدہ دار جن کے مظالم پر وارث صاحب اشکبار ہیں۔;))
 
Top