فاتح بھائی کی خدمات کا اعتراف

فاتح

لائبریرین
چلیں اسی بہانے سہی آپ مقروض تو ہوئے ۔۔۔ ۔:):):)
قرض خواہ تو ہم پہلے بھی تھے اور قرض اتارنے کی کوشش بھی کی لیکن مصروفت آڑے آ گئی۔ :laughing:
گذشتہ مراسلے کے دوسرے حصے یعنی
پاکستانی عدالتوں، پولیس اور خفیہ اداروں کا تو علم نہیں پر کیا ہمیں بھی خاص مقدمات کے حل کے لئے آپ سے رجوع کرنے کی سہولت میسر ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:):):)
کا جواب یہ ہے کہ اس کا تعین خاص مقدمات کی نوعیت دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔۔۔ کہ
شریکِ جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ہر ٹھکانے کی
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
ہا ہائے لالہ ،
ویسے ایک وقت تھا مجھے آپ سے بڑا ڈر لگتا تھا پھر آپ سے بات کر کے لگا آپ کو بہت سویٹ سے ہیں ہی ہی ہی ، اور سچی اب اتنی خوشی ہو رہی ہے یہ سب جان کر :) اور مذاق سب برطرف اللہ سائیں آپ کو بہت سی کامیابیوں سے نوازیں آمین
بہت شکریہ بیٹا۔۔۔ شاد و آباد رہو
 
فاتح

لائبریرین
ماشاءاللہ
کچھ کچھ لگتا تھا کہ ہمارے " قلب و نگاہ " کے " فاتح " کچھ کچھ پڑھے لکھے بھی ہیں ۔
سو ہم بھی کھلے طور لفاظی کیا کرتے تھے ۔ سوچتے تھے کہ ہے اک " شاعر آوارہ "
مگر یہ تو " قلندر " نکلے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
محترم جیہ بہنا سے متفق کہ اب تو ہم کچھ ہی نہیں بلکہ بہت مرعوب ہوگئے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
لیکن ساتھ ہی اپنے حلقہ احباب پر رعب دکھانے قابل ہوگئے کہ
دیکھو کیسے قابل بندے کی مصاحبت حاصل ہے ہمیں ۔
بہت دعائیں محترم فاتح بھائی ۔ اللہ سوہنا سچا سدا کامیابیوں و کامرانیوں کی شاہراہ پر گامزن رکھے ۔ آمین
کیوں شرمندہ کرتے ہیں نایاب بھائی۔۔۔ آپ بھائی ہیں ہمارے اور انتہائی قابل عزت
آپ کی محبتوں پر ہمیشہ سے ممنون ہوں۔
 
کاشفی

محفلین
بہت ہی زبردست!۔ چھپے رستم پی ایچ ڈی۔۔ بہت خوشی ہوئی۔۔۔خوش و خرم رہیئے ہمیشہ فاتح الدین بشیر صاحب!:)
اللہ رب العزت آپ کو دین و دنیا دونوں کی کامیابیاں عطا فرمائے ہر قدم پر۔۔آمین۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ بیٹا۔۔۔
اخبارات میں تو پہلے بھی آ جاتا تھا مگر پہلے نیرنگ خیال کی طرح کسی نے محفل میں ارسال کرنے کا کارنامہ سرانجام نہیں دیا :laughing:
میں نہیں سمجھتا فاتح بھائی کہ ایسی باتوں کو چھپایا جانا چاہیے۔۔۔ ماشاءاللہ سے یہ تو قابل فخر بات ہے۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بزرگوارم تلمیذ صاحب ! یہ اسی ناچیز ہی کا ذکر ہے :)
خاکسار کی پیشہ ورانہ فیلڈ تو سائبر کرائمزکی روک تھام اور فورینسک ہی ہے اور بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر پڑھاتا بھی یہی ہوں اور یہ بات محفل میں ان دوستوں کے علم میں ہمیشہ سے ہے جن سے کسی نہ کسی طور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال رہا یا جن سے ملاقات کا شرف حاصل رہا یا جنہوں نے استفسار کی جرات کر لی کہ کیا کرتا ہوں میں۔۔۔ مثلاً ابن سعید ساجد مقدس محب علوی نبیل [USER=5435]صائمہ شاہ [/USER] منصور آفاق عاطف بٹ محمود احمد غزنوی محمود ارشد وٹو محسن حجازی امیداورمحبت ذوالفقار علوی مدیحہ گیلانی عینی شاہ محمد وارث سہیل عباس خان ترمذی وغیرہ وغیرہ
ہاں! محفل اور فیس بک محض ہمارے اندر کے شاعر کی تسکین کے اسباب رہے ہیں یعنی یہاں ان اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے امور کی تشہیر نہیں کی۔
محفلین۔۔۔ اس ایک "وغیرہ "کی جگہ تو ہم ہیں۔۔۔ دوسرا وغیرہ خالی ہے۔۔ کوئی بھی قبضہ کر سکتا ہے۔۔۔ :)
 
رانا

محفلین
فاتح بھائی دل خوش ہوگیا یہ کالم پڑھ کر اور آپ کے بارے میں جان کر کہ ہمارے فاتح بھائی تو ہماری سوچ سے بھی بہت آگے ہیں۔ اور اس فیلڈ میں پہلے پاکستانی پی ایچ ڈی۔۔۔ زبردست۔ یہ اعزاز تو اب ہمیشہ کے لئے فاتح بھائی کے نام لکھا گیا۔ اور غصہ بھی بڑا آیا کہ اتنی اہم باتیں اور یہاں ہمیں پتہ ہی نہیں۔ بلکہ محفل میں کہیں بھولے سے بھی تذکرہ نہیں۔ اپنے بارے میں اتنی اہم باتیں چھپانے پر تو ہم آپ سے بڑی شدت سے ناراض ہونے کے موڈ میں ہیں۔ آخر یہ باتیں صرف آپ کی ذات سے تو تعلق نہیں رکھتی نا۔۔۔ ان کا تعلق تو ہمارے ہر دلعزیز فاتح بھائی سے تھا۔۔۔ اپنے بارے میں جو چھپانا ہے چھپائیں لیکن فاتح بھائی کے بارے میں ہمیں یہاں محفل پر سب پتہ ہونا چاہئے کہ یہ محفل کا اور وطن عزیز کا سرمایہ ہے۔ لیکن وہ کیا کہتے ہیں کہ محبوب کی ہر ادا قاتل۔۔۔ شائد کچھ ایسا ویسا ہی کہتے ہیں تو آپ کی یہ خوبی بھی ہمیں بہت ہی بھاگئی کہ باوجود کہ محفل میں رہتے بھی کھل کر بڑے دھڑلے سے ہیں اور ہر دھاگے میں جلوے بکھیرتے ہیں لیکن اپنے ذاتی کارناموں پر انکساری کے دبیز پردے ڈالے رہتے ہیں۔ اب یہ نیرنگ بھائی اگر ہمت نہ کرتے تو ہم تو آپ کے اس روپ سے بے خبر ہی رہتے۔ ویسے فاتح بھائی آپ کی اپنے بارے میں اتنی چھپن چھپائی پر ہمیں خیال آیا کہ اگر وطن عزیز کا ایٹم بم آپ نے بنایا ہوتا تو لوگ سمجھتے کہ شائد اللہ میاں نے بنا بنایا ایٹم بم آسمان سے اتارا ہے کہ بنانے والا تو کوئی نظر نہیں آتا۔ بلکہ سی آئی اے والوں کو اگر کوئی مخبری دیتا کہ وہ جو مشاعرے میں لہک لہک کر غزلیں پڑھ رہا ہے اسی نے بنایا ہے تو وہ الٹا مخبر کی گردن ماپ لیتے کہ اہمیں الو بناتے ہو۔:)
بہرحال فاتح بھائی ہماری ڈھیروں دعائیں آپ کے لئے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی فیلڈ میں انتہائی اعلیٰ مقام عطا فرمائے کہ دنیا بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام کا ذکر ہو تو ہمارے ایک پاکستانی فاتح بھائی کا نام لئے بغیر بات ادھوری رہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت زیادہ ترقیات سے نوازے اور انتہائی اعلیٰ ذہن عطا فرمائے جو پیچیدہ گتھیوں کو آن واحد میں سلجھا ڈالے۔ آمین۔

نوٹ: ناراض ہونے کا موڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہمارا یہ یاد رکھیے گا۔;)
 
منصور مکرم

محفلین
اردو محفل کےقدیم اور ہر دلعزیز رکن محترم فاتح الدین بشیر یعنی @ فاتح, کے بارے میں یہ گراں قدر معلومات میری طرح اور بھی کئی احباب کے لئے نئی ہوںگی۔ ہم تو انہیں آج تک ایک معیاری شاعر کے طور پر ہی جانتے تھے جو عمدہ شاعری کے علاوہ فن عروض پر بھی خوب دسترس رکھتے ہیں۔ لیکن @ نیرنگ خیال, جی کا شکریہ واجب ہے جن کے توسط سے ہمیں ان کے اصل کام اور تعلیم کی کامیابیوں کے بارے میں معلوم ہوا ۔ اور یہ اردو محفل کے لئے قابل فخر ہے۔
دلی دعا ہے کہ اللہ پاک ایسے مخلص پاکستانیوں ، جو وطن عزیز کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، پر اپنی رحمتیں جاری رکھےاور انہیں ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین!!
ہمارا بھی یہی حال تھا۔ میں بھی تلمیذ صاحب کی بات سے متفق ہوں۔
 
ہمیں سفر درپیش تھا جب یہ تحریر ہمیں تصویری شکل میں پڑھائی گئی تھی۔ نارفاک ائیرپورٹ پر بورڈنگ کے وقت اخبار کے تراشے کا ربط دیا گیا تھا، جسے ہم نے نیوارک پہنچ کر فون کی بیٹری چارج کر کے پڑھنا شروع کیا۔ ابتدائی پیراگراف پڑھتے ہوئے جی میں آیا کہ یہ کیا پڑھنے کو دیا گیا ہے ہمیں۔ ہم اسے بند کرنے کو ہی تھے کہ اس کا دلچسپ حصہ شروع ہو گیا پھر اخیر تک پڑھتے ہی بات بنی۔ :) :) :)
 
عینی شاہ

محفلین
شکریہ بیٹا۔۔۔
اخبارات میں تو پہلے بھی آ جاتا تھا مگر پہلے نیرنگ خیال کی طرح کسی نے محفل میں ارسال کرنے کا کارنامہ سرانجام نہیں دیا :laughing:
میرا شکریہ :eek::eek::eek::eek:لو جی اب میرا بھی شکریہ ادا کریں گے آپ :rollingonthefloor::rollingonthefloor:ویسے شرارت کیسی تھی ۔۔:biggrin:بڑے زور کے کان کھینچے گئے ہیں میرے اللہ کی قسم ابھی تک درد ہو را ہے کان میں :confused3::confused3::confused3:
 
فاتح

لائبریرین
بہت ہی زبردست!۔ چھپے رستم پی ایچ ڈی۔۔ بہت خوشی ہوئی۔۔۔ خوش و خرم رہیئے ہمیشہ فاتح الدین بشیر صاحب!:)
اللہ رب العزت آپ کو دین و دنیا دونوں کی کامیابیاں عطا فرمائے ہر قدم پر۔۔آمین۔
شکریہ کاشفی بھائی، دعاؤں پر ممنون ہوں
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی دل خوش ہوگیا یہ کالم پڑھ کر اور آپ کے بارے میں جان کر کہ ہمارے فاتح بھائی تو ہماری سوچ سے بھی بہت آگے ہیں۔ اور اس فیلڈ میں پہلے پاکستانی پی ایچ ڈی۔۔۔ زبردست۔ یہ اعزاز تو اب ہمیشہ کے لئے فاتح بھائی کے نام لکھا گیا۔ اور غصہ بھی بڑا آیا کہ اتنی اہم باتیں اور یہاں ہمیں پتہ ہی نہیں۔ بلکہ محفل میں کہیں بھولے سے بھی تذکرہ نہیں۔ اپنے بارے میں اتنی اہم باتیں چھپانے پر تو ہم آپ سے بڑی شدت سے ناراض ہونے کے موڈ میں ہیں۔ آخر یہ باتیں صرف آپ کی ذات سے تو تعلق نہیں رکھتی نا۔۔۔ ان کا تعلق تو ہمارے ہر دلعزیز فاتح بھائی سے تھا۔۔۔ اپنے بارے میں جو چھپانا ہے چھپائیں لیکن فاتح بھائی کے بارے میں ہمیں یہاں محفل پر سب پتہ ہونا چاہئے کہ یہ محفل کا اور وطن عزیز کا سرمایہ ہے۔ لیکن وہ کیا کہتے ہیں کہ محبوب کی ہر ادا قاتل۔۔۔ شائد کچھ ایسا ویسا ہی کہتے ہیں تو آپ کی یہ خوبی بھی ہمیں بہت ہی بھاگئی کہ باوجود کہ محفل میں رہتے بھی کھل کر بڑے دھڑلے سے ہیں اور ہر دھاگے میں جلوے بکھیرتے ہیں لیکن اپنے ذاتی کارناموں پر انکساری کے دبیز پردے ڈالے رہتے ہیں۔ اب یہ نیرنگ بھائی اگر ہمت نہ کرتے تو ہم تو آپ کے اس روپ سے بے خبر ہی رہتے۔ ویسے فاتح بھائی آپ کی اپنے بارے میں اتنی چھپن چھپائی پر ہمیں خیال آیا کہ اگر وطن عزیز کا ایٹم بم آپ نے بنایا ہوتا تو لوگ سمجھتے کہ شائد اللہ میاں نے بنا بنایا ایٹم بم آسمان سے اتارا ہے کہ بنانے والا تو کوئی نظر نہیں آتا۔ بلکہ سی آئی اے والوں کو اگر کوئی مخبری دیتا کہ وہ جو مشاعرے میں لہک لہک کر غزلیں پڑھ رہا ہے اسی نے بنایا ہے تو وہ الٹا مخبر کی گردن ماپ لیتے کہ اہمیں الو بناتے ہو۔:)
بہرحال فاتح بھائی ہماری ڈھیروں دعائیں آپ کے لئے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی فیلڈ میں انتہائی اعلیٰ مقام عطا فرمائے کہ دنیا بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام کا ذکر ہو تو ہمارے ایک پاکستانی فاتح بھائی کا نام لئے بغیر بات ادھوری رہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت زیادہ ترقیات سے نوازے اور انتہائی اعلیٰ ذہن عطا فرمائے جو پیچیدہ گتھیوں کو آن واحد میں سلجھا ڈالے۔ آمین۔

نوٹ: ناراض ہونے کا موڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہمارا یہ یاد رکھیے گا۔;)
رانا بھائی، آپ کی یہی محبتیں تو ہیں کہ جنہوں نے ہمیں اسیر کر رکھا ہے۔
آپ کا شکوہ بجا ہےلیکن بس اردو محفل اور فیس بک کے اکاؤنٹس صرف اور صرف ادبی ذوق کی تسکین کی غرض سے ہی استعمال کر رہا ہوں اور کبھی ایسا موقع ہی نہیں آیا کہ اپنے پروفیشن کے متعلق یہاں تفصیلات لکھنا پڑیں۔
آپ کی جانب سے نیک تمناؤں پر ممنون ہوں۔
 
:) :) :)
 
Top