فاتح بھائی کی خدمات کا اعتراف

جیہ

لائبریرین
محترم ڈاکٹر فاتح الدین بشیر صاحب قبلہ اُس گستاخی کے لئے ہم از حد شرمندہ ہیں اور آپ سے ہاتھ جوڑ کر معافی کے خواست گار ہیں۔ امید ہے کہ آپ کی نظر کرم ہم پر آیندہ بھی رہے گی۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
محترم ڈاکٹر فاتح الدین بشیر صاحب قبلہ اُس گستاخی کے لئے ہم از حد شرمندہ ہیں اور آپ سے ہاتھ جوڑ کر معافی کے خواست گار ہیں۔ امید ہے کہ آپ کی نظر کرم ہم پر آیندہ بھی رہے گی۔ :)
لاحول ولا قوۃ
آپ نے ایک منٹ لگایا ہمیں شرمندہ ہی کر دیا۔۔۔ (یا یوں کہا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا کہ ہمیں شرمندہ کرنے کی کوشش کی :laughing: )
آپ ہنستی بولتی رہیں۔۔۔ وہ تشریح بہت ہی خوبصورت لگی تھی :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت شکریہ برادر

اتنی محنت کرنا پڑ گئی تمہیں۔۔۔ پڑھنے کا کام کرنا پڑا :laughing:

جناب عالی :)
اور نہیں تو کیا بھیا۔۔ اور وہ بھی کالم پڑھنا پڑا۔۔ہاؤ بورنگ!۔۔ بس وہاں سے انٹرسٹنگ تھا جہاں آپ کے بارے میں لکھا تھا
ویسے کیا مجھے آپ کی تعریف کرنی چاہیے یہاں پر؟ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے بیٹا مجھےٹھگنا قرار دے دیا تم نے تو :idontknow:
ساڑھے چھ فٹ کا آدمی تمہیں صرف اور صرف چھ فٹ کا بونا لگتا ہے :surprise:
چشمے کا نمبر کیا ہے؟ ہاہاہاہاہاہاہا :laughing:
ویسے مجھے ہمیشہ سے شعر و ادب ہی پڑھنے کا شوق تھا لیکن ابو کا فرمان تھا کہ اس میں بھوکے مرو گے۔۔۔ لہٰذا کمپیوٹر سائنس لینی پڑی :laughing:
آئس کریم کی ایک اور فیکٹری تمہارے نام کر دیتے ہیں۔۔۔ فکر نشتہ
ارے نہیں بابا ہماری یہ مجال کے آپ کے سامنے گستاخی کریں ویسے کر بھی سکتے ہیں ، سعود لالہ کہتے ہیں بھائیوں سے شرارتیں کرنے کا بہنوں کو پورا پورا حق ہوتا ہے،

اچھا !!!! ساڑھے چھ فٹ ہے !!! ہممم آپ کی تصویریں دیکھ کے اکثر یہی لگتا ہے کہ آپ کیمرے میں مشکل سے پورے آتے ہوں گے، جبھی تو ۔۔۔
چشمے کے نمبر کا مسئلہ تو تھا ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی تو تبدیل کرایا ہے ، اب نہیں کروا سکتے کچھ تو ترس کھائیے ، اگر بڑھ گیا تو لوگ کہیں گے بچی نے ڈاکٹری پڑھی ہے کیا ؟؟؟ اور جب ہم جواب دیں گے نہیں جی لٹریچر تو ایسے ہی تاثرات ہوں گے :eyerolling:
ویسے مابدولت کے چشمے کا نمبر ۔125 ہے۔
ہممم بابا ٹھیک کہتے تھے!!!
اور یہ کرم نوازی کس وقت ہو گی ؟؟ اگر ہم بوڑھے ہو گئے تو ؟؟؟:idontknow2:
 
نکتہ ور

محفلین
شکر ہے آپ نے یہ نہ لکھا کہ ہم تو ہر دو صورتوں میں انہیں "اُلامہ" ہی سمجھتے ہیں۔ :laughing:

ضرور۔۔۔ برادر۔۔۔ کسی سائنسی موضوع پر بھی لکھ دیتے ہیں۔۔۔ دراصل سائنسی موضوعات پر اردو میں لکھنا خاصا دشوار ہو جاتا ہے۔
اس وقت ہم سب کے سامنے آپ کی دو صلاحیتیں ہیں
1۔شاعری
2۔کمپیوٹر سائنس میں مہارت
شاعری کرنے کا مطلب ہے کہ بہ نسبت عام آدمی کے آپ الفاظ پر زیادہ گرفت رکھتے ہیں اس لحاظ سے آپ کو باقاعدگی سے اردو میں سائنسی مضامین لکھنے چاہییں، اردو دان طبقے کو اس کی کتنی ضرورت ہے وہ محتاج بیاں نہیں۔
اگر اب بھی باقاعدگی سے مضا مین نہ لکھے تو ہم آپ کو "اُلامہ" سمجھنے پر مجبور ہوں گے:lol:
 
بہت شکریہ امید۔۔۔
چلیں اسی بہانے آپ نے بھی کچھ لکھا :laughing:
لکھنے کے لئے کسی بہانے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی مجھے فاتح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
پاکستانی عدالتوں، پولیس اور خفیہ اداروں کا تو علم نہیں پر کیا ہمیں بھی خاص مقدمات کے حل کے لئے آپ سے رجوع کرنے کی سہولت میسر ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:):):)
 
فاتح

لائبریرین
ارے نہیں بابا ہماری یہ مجال کے آپ کے سامنے گستاخی کریں ویسے کر بھی سکتے ہیں ، سعود لالہ کہتے ہیں بھائیوں سے شرارتیں کرنے کا بہنوں کو پورا پورا حق ہوتا ہے،

اچھا !!!! ساڑھے چھ فٹ ہے !!! ہممم آپ کی تصویریں دیکھ کے اکثر یہی لگتا ہے کہ آپ کیمرے میں مشکل سے پورے آتے ہوں گے، جبھی تو ۔۔۔
چشمے کے نمبر کا مسئلہ تو تھا ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی تو تبدیل کرایا ہے ، اب نہیں کروا سکتے کچھ تو ترس کھائیے ، اگر بڑھ گیا تو لوگ کہیں گے بچی نے ڈاکٹری پڑھی ہے کیا ؟؟؟ اور جب ہم جواب دیں گے نہیں جی لٹریچر تو ایسے ہی تاثرات ہوں گے :eyerolling:
ویسے مابدولت کے چشمے کا نمبر ۔125 ہے۔
ہممم بابا ٹھیک کہتے تھے!!!
اور یہ کرم نوازی کس وقت ہو گی ؟؟ اگر ہم بوڑھے ہو گئے تو ؟؟؟:idontknow2:
شرارت کا مطلب یہ تو نہیں کہ گردن ہی اڑا دو بھائی کی۔۔۔ ہاہاہاہا
ساڑھے چھ فٹ کے اوروالے چھ انچ پر تلوار چلے گی تو گردن تو اڑ ہی جائے گی نا۔۔۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
اس وقت ہم سب کے سامنے آپ کی دو صلاحیتیں ہیں
1۔شاعری
2۔کمپیوٹر سائنس میں مہارت
شاعری کرنے کا مطلب ہے کہ بہ نسبت عام آدمی کے آپ الفاظ پر زیادہ گرفت رکھتے ہیں اس لحاظ سے آپ کو باقاعدگی سے اردو میں سائنسی مضامین لکھنے چاہییں، اردو دان طبقے کو اس کی کتنی ضرورت ہے وہ محتاج بیاں نہیں۔
اگر اب بھی باقاعدگی سے مضا مین نہ لکھے تو ہم آپ کو "اُلامہ" سمجھنے پر مجبور ہوں گے:lol:
مزاح کی بات تو آپ نے پکڑ لی یہ بتائیں سائنسی تحاریر کا کب آغاز ہو رہا ہے؟:hurryup:
سن 3014 سے ان شا اللہ :)
 
فاتح

لائبریرین
لکھنے کے لئے کسی بہانے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی مجھے فاتح ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:)
پاکستانی عدالتوں، پولیس اور خفیہ اداروں کا تو علم نہیں پر کیا ہمیں بھی خاص مقدمات کے حل کے لئے آپ سے رجوع کرنے کی سہولت میسر ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:):):)
ان دونوں باتوں کا جواب قرض رہا مجھ پر۔۔۔ :laughing:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
شرارت کا مطلب یہ تو نہیں کہ گردن ہی اڑا دو بھائی کی۔۔۔ ہاہاہاہا
ساڑھے چھ فٹ کے اوروالے چھ انچ پر تلوار چلے گی تو گردن تو اڑ ہی جائے گی نا۔۔۔ :laughing:
ہا ہائے لالہ ،
ویسے ایک وقت تھا مجھے آپ سے بڑا ڈر لگتا تھا پھر آپ سے بات کر کے لگا آپ کو بہت سویٹ سے ہیں ہی ہی ہی ، اور سچی اب اتنی خوشی ہو رہی ہے یہ سب جان کر :) اور مذاق سب برطرف اللہ سائیں آپ کو بہت سی کامیابیوں سے نوازیں آمین
 
نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
کچھ کچھ لگتا تھا کہ ہمارے " قلب و نگاہ " کے " فاتح " کچھ کچھ پڑھے لکھے بھی ہیں ۔
سو ہم بھی کھلے طور لفاظی کیا کرتے تھے ۔ سوچتے تھے کہ ہے اک " شاعر آوارہ "
مگر یہ تو " قلندر " نکلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم جیہ بہنا سے متفق کہ اب تو ہم کچھ ہی نہیں بلکہ بہت مرعوب ہوگئے ۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ساتھ ہی اپنے حلقہ احباب پر رعب دکھانے قابل ہوگئے کہ
دیکھو کیسے قابل بندے کی مصاحبت حاصل ہے ہمیں ۔
بہت دعائیں محترم فاتح بھائی ۔ اللہ سوہنا سچا سدا کامیابیوں و کامرانیوں کی شاہراہ پر گامزن رکھے ۔ آمین
 
Top