نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارے اخلاق میں وہ کون سی خامیاں ہیں کہ جو ہماری اصل تعلیمات سے ٹکراتی ہیں۔
چند موٹی خامیاں
اخلاق کے نام پر بداخلاقی
پہلے سے بدگمانی کرنا کہ اس شخص کی طبیعت ایسی تو اس سے اس لہجے میں بات کرنی۔ دین کی سمجھ رکھے بغیر دینی معاملات میں ٹانگ اڑانی اور پھر ہٹ دھرمی سے کام لینا۔ کاپی پیسٹ سے گزارہ کرنا۔
عمومی زندگی میں عدم برداشت کا مظاہرہ کرنا۔ اسلام کی بنیادی تعلیمات جیسے رواداری، مروت اور حسن اخلاق کی دھجیاں اڑانا۔
نتائج پر جلد چھلانگ لگانا
خود بھلے دو آنے کا ایمان نہ ہو لیکن دوسروں کے ایمان کے بارے میں اسناد تقسیم کرنا
بلا ضرورت اپنی رائے کا اظہار کرنا اور اپنی بات کی وضاحت کو ثابت کرنے کے لیے حقائق کو توڑنا مروڑنا

جاری ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
میری سمجھ سے تو یہ لفظ غیر مسلم ہی باہر ہے. پتہ نہیں کہاں کب کیسے ایجاد ہوا. انسانوں کی تقسیم مذہب کی بنیاد پر ہی سمجھ نہیں آتی تھی اب یہ تمام مسلمانوں کو ایک طرف اور دیگر کو دوسری طرف کرنا اور بھی سپر کام ہے. خدا مجھے ایسی تفرقات سے بجائے اور تمام انسانوں کو ایک جیسا خدا کا خاندان سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
یہ تفریق ہر ایک کی ہر ایک کے لیے ہے۔ لہذا اگر آپ کو سمجھ نہیں آ رہی تو اور مسلم پر آپ کا اعتماد نہیں تو کسی اور مذہب کے پیروکار سے سمجھنے کی کوشش کیجیے۔ شاید آسانی ہو وہ سمجھا پائے۔
 
ربیع م

محفلین
میری سمجھ سے تو یہ لفظ غیر مسلم ہی باہر ہے. پتہ نہیں کہاں کب کیسے ایجاد ہوا. انسانوں کی تقسیم مذہب کی بنیاد پر ہی سمجھ نہیں آتی تھی اب یہ تمام مسلمانوں کو ایک طرف اور دیگر کو دوسری طرف کرنا اور بھی سپر کام ہے. خدا مجھے ایسی تفرقات سے بجائے اور تمام انسانوں کو ایک جیسا خدا کا خاندان سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
مطلب غیر مسلم کا وجود نہیں ہے؟
یا ہمیں کسی کو بھی غیر مسلم نہیں کہنا چاہیے؟
 
زیک

مسافر
میری سمجھ سے تو یہ لفظ غیر مسلم ہی باہر ہے. پتہ نہیں کہاں کب کیسے ایجاد ہوا. انسانوں کی تقسیم مذہب کی بنیاد پر ہی سمجھ نہیں آتی تھی اب یہ تمام مسلمانوں کو ایک طرف اور دیگر کو دوسری طرف کرنا اور بھی سپر کام ہے. خدا مجھے ایسی تفرقات سے بجائے اور تمام انسانوں کو ایک جیسا خدا کا خاندان سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
سلوک کے لئے کسی کا مذہب دیکھنا کافی عجیب کام ہے۔ انسان سے انسان کا سا سلوک کریں کافی ہے
 
فاخر رضا

محفلین
خدایا، کیا بات کدھر لے گئے. غیر مسلموں کا لفظ مجھے بے تکا لگا تو میں نے لکھ دیا. اگر آپ احباب کو مناسب لگتا ہے تو شوق سے استعمال کریں. ویسے قرآن میں لفظ کافر استعمال ہوا ہے. خیر بھائیوں اور بہنوں جو چاہیں استعمال کریں بس سب کا اچھا چاہیں، کسی سے نفرت آمیز رویہ رکھ کر اسے اپنے مذہب سے دور نہ کریں. اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں. کتنے ہی (غیر مسلم) اچھے اخلاق سے مسلم ہوئے ہیں. میں اس موضوع سے متفق ہوں. شروع کرنے والی جاسمن کا خدا بھلا کرے
 
الف نظامی

لائبریرین
چھوٹے چھوٹے شَر​
ہر کوئی چاہ رہا ہے کہ دوسرا میرے مطابق ہو جائے یا میرا فرماں بردار ہو جائے۔ یہ چاہ (چاہت) ہر ایک اندر چھپی ہوئی ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوگا ہر گھر میں ہر محلے ہر شہر میں صوبے میں ہر کوئی چوہدری (امریکہ) بن کر اپنا آپ منوانا چاہتا ہے کہ مجھے کچھ نہ کچھ (سپر پاور)سمجھا جائے کہ میں بڑا ہوں۔ دوسرے میرے تابع دار ہو جائیں۔ وہ عقل سے بڑائی کرے گا کھانا کھلا (یو ایس ایڈ)کر بڑا منوائے گا۔ لڑ کر(وار اگینسٹ ٹیریرازم کے نام پر مسلمانوں سے حسنِ سلوک) بڑا منوائے گا۔
یہ بڑا بننے کا شوق انسان کو شر کی طرف لے جاتا ہے۔

ملاقات کے بعد (جو اپنوں کے ساتھ ہوتا ہے) از میاں جی ؛ نگارشات پبلشرز لاہور
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے معاشرے میزں عموما خاکروب کے ساتھ اچھا برتاو نہیں کیا جاتا اور خاص طور پر اس خاکروب کے ساتھ جو عیسائی بھی ہو۔ہمارے ادارے میں ایک خاکروب عیسائی ہے۔الحمداللہ باقی سب مرد ملازمین اس کے ساتھ ہی کھاتے پیتے ہیں۔کوئی پرہیز نہیں کرتا۔
میں خود اس کے گھر کئی بار جا چکی ہوں اور اس کے برتنوں میں پانی پی چکی ہوں۔نیز وہ جب بھی میرے گھر کسی کام سے آیا،ہمارے وہ بہترین برتن جو مہمانوں کے لئے ہیں،ان میں اسے کھانا دیا جاتا ہے۔کوئی دوسرا ملازم نہیں ہوتا تو میں اس سے بھی پانی منگواکر پیتی ہوں۔اسے تحائف بھی ہم دیتے رہتے ہیں خصوصا ان کی عید وغیرہ پہ۔
 
جاسمن

لائبریرین
کچھ عرصہ پہلے میرا گاوں جانا ہوا۔کسی رشتہ دار کے گھر جانے لگی تو باہر کچھ بچے گندے مندے حلیے میں کھڑے تھے۔ایک بچی نے بڑا خوبصورت گھگھرا چولی پہنی ہوئی تھی۔میں نے سب بچوں کے سر پہ ہاتھ رکھا اور اس بچی کے لباس کی تعریف کی۔ایک بچہ نے اس چھوٹی بچی کے بارے میں بتایا لہ اس کی شادی ہوئی ہوئی ہے۔بچوں کے سر پہ ہاتھ رکھتے دیکھ کر کسی نے کہا کہ یہ ہندو ہیں۔
پھر کیا ہوا۔بچے تو ہیں ناں!"میں نے جواب دیا اور بچوں کو دیکھ کر مجھے ہمیشہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یاد آتے ہیں۔مجھے کسی پہ پیار نہ بھی آئے تو بھی میں اسے پیار کرتی ہوں کہ یہ "ان"کی سنت ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرے سسرال میں وہ باہر صحن کی جھاڑو لگانے آیا کرتی تھی۔گھگھرا پہنے،گھونگھٹ نکالے۔شرماتی ہوئی۔مجھے بہت اچھی لگتی تھی۔ہندو خاتون تھی۔کوئی اس کے قریب نہیں جاتا تھا۔میں اس سے ہاتھ ملاتی تھی اور باتیں کرتی تھی۔پھر وہ کہیں ہجرت کر گئی۔میری غیر موجودگی میں جب کبھی آئی،مجھے بہت یاد کیا۔
 
جاسمن

لائبریرین
میری شاگرد تھی۔عیسائی مذہب سے۔ہم سب یعنی پوری کلاس مل کے رہتے،کھاتے پیتے۔کوئی فرق نہیں کرتا تھا الحمداللہ۔
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے علم ہے کہ یہ آپ نے برے سلوک کی مخالفت میں لکھا ہے لیکن اسے اچھائی تسلیم کرتے ہوئے مجھے کافی عجیب محسوس ہو رہا ہے۔ ایسا معاملہ میں نے جنوبی ایشیا کے سوا کہیں نہیں دیکھا
زیک!
آپ نے یقینا یہاں دیکھا ہوگا کہ خاکروب کو بہت ہی کم مرتبہ ملتا ہے بے شک مسلمان بھی ہو۔ہمارے یہاں ان کے لئے علیحدہ سے برتن رکھے جاتے ہیں۔ان کے قریب نہیں جاتے لوگ۔پھر اگر وہ عیسائی بھی ہوں تو ہمارے رویے اور بھی برے ہوتے ہیں۔
میں نے کوئی کارنامہ نہیں انجام دیا۔میرے لئے یہ سب لکھنا بھی مشکل ہے۔اپنے بارے میں اس طرح لکھنا ویسے ہی اپنے میاں مٹھو لگتا ہے۔شرمندگی ہوتی ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔
شاید
شاید
کہیں کچھ اچھا اثر ہو جائے۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرے ادارے میں ایک طالبہ ہوتی تھی نبیلہ۔عیسائی تھی۔بہت زبردست اداکارہ تھی۔میں ڈرامے کرواتی تو اسے ضرور لیتی تھی۔ہمارا گروپ اکٹھے کھاتا پیتا اور مزے کرتا تھا۔وہ میرے گھر بھی آئی کئی بار۔میں بھی ایک بار اس کے گھر گئی۔اب وہ نجانے کہاں ہے۔کبھی کبھی مجھے بہت یاد آتی ہے۔
 
Top