لیاقت علی عاصم غزل ۔ کشتِ اُمّید بارور نہ ہُوئی ۔ لیاقت علی عاصمؔ

محمداحمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 7, 2014

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    غزل

    کشتِ اُمّید بارور نہ ہُوئی
    لاکھ سورج اُگے سحر نہ ہُوئی

    ہم مُسافر تھے دھوپ کے ہم سے
    ناز برداریِ شجر نہ ہُوئی

    مُجھ کو افسوس ہے کہ تیری طرف
    سب نے دیکھا مِری نظر نہ ہُوئی

    گھر کی تقسیم کے سِوا اب تک
    کوئی تقریب میرے گھر نہ ہُوئی

    نام میرا تو تھا سرِ فہرست
    اتفاقاً مجھے خبر نہ ہُوئی

    جانے کیا اپنا حال کر لیتا
    خیر گُزری اُسے خبر نہ ہُوئی

    لیاقت علی عاصمؔ
     
    • زبردست زبردست × 3
  2. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    کل محفل پر سیاسی درجہ حرارت کافی زیادہ تھا، سو ہم نے ایک دو غزلیں لگائیں تھیں۔ لیکن چونکہ ماحول مشاعرے کے بجائے مناظرے کا سا تھا سو شاعری نے از خود گوشہ ء عافیت کو ترجیح دی۔ :)

    اب پھر ایک کوشش کر رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,805
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہم مُسافر تھے دھوپ کے ہم سے
    ناز برداریِ شجر نہ ہُوئی

    مُجھ کو افسوس ہے کہ تیری طرف
    سب نے دیکھا مِری نظر نہ ہُوئی

    اعلیٰ۔۔۔ واہ۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,805
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    محفل پر آج کل یوں بھی مناظرے کا سماں رہتا ہے۔۔۔۔
    ہر طرف مناظرے کی چادر تنی ہوئی
    دیکھو ذرا تو شاعری ہے نکڑے لگی ہوئی :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    :aadab:

    واقعی اب تو یہ حال ہے کہ بندہ :punga: اور خود ہی اپنے من میں ڈوب کے :chill: پا لے سُراغِ زندگی :hatoff:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    ہم مُسافر تھے دھوپ کے ہم سے
    ناز برداریِ شجر نہ ہُوئی

    بہت خوب۔ واہ۔ شیئرنگ کے لئے بہت شکریہ محمداحمد ! :) ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    :aadab:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,618
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    کشتِ اُمّید بارور نہ ہُوئی
    لاکھ سورج اُگے سحر نہ ہُوئی
    اچھا ہے !
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مُجھ کو افسوس ہے کہ تیری طرف
    سب نے دیکھا مِری نظر نہ ہُوئی
    کیا کہنے صاحب ، بہت ہی خُوب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    گھر کی تقسیم کے سِوا اب تک
    کوئی تقریب میرے گھر نہ ہُوئی
    کچھ یوں اور اچھا ہوتا کہ:
    وقتِ تقسیم کے سِوا اب تک !
    کوئی یکجائی میرے گھر نہ ہُوئی

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نام میرا تو تھا سرِ فہرست
    اتفاقاً مجھے خبر نہ ہُوئی
    جس کی مجھ کو ہی بس خبر نہ ہوئی
    (اس سے اوروں کے علم میں ہونا اور آپ سے کہنے کا پتہ چلتا ہے ، اور تقریب کا ہونا بھی ظاہر ہوتا ہے )
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    احمد صاحب ، ایک اچھی غزل شیئر کرنے کے لئے تشکّر !
    بہت خوش رہیں صاحب :):)

     
    آخری تدوین: ‏جنوری 8, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ہم مُسافر تھے دھوپ کے ہم سے
    ناز برداریِ شجر نہ ہُوئی
    گھر کی تقسیم کے سِوا اب تک
    کوئی تقریب میرے گھر نہ ہُوئی

    واہہہہہہہہہہہہ
    لاجواب اشعار
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  11. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    محترم محمد وارث صاحب ۔۔۔۔!

    السلام علیکم،

    کیا یہ ممکن ہے کہ لیاقت علی عاصم صاحب کا پری فکس بن جائے پسندیدہ کلام کے لئے؟
     
  12. نوید رزاق بٹ

    نوید رزاق بٹ محفلین

    مراسلے:
    361
    موڈ:
    Cool
    گھر کی تقسیم کے سِوا اب تک
    کوئی تقریب میرے گھر نہ ہُوئی

    نام میرا تو تھا سرِ فہرست
    اتفاقاً مجھے خبر نہ ہُوئی

    سبحان اللہ، بہت خوب۔ سادہ اور خوبصورت انداز۔
     
  13. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    احمد بھائی۔۔۔۔ باقی سب تو ٹھیک ہے مگر یہ "صاحب" کا لاحقہ میرے نام کے ساتھ آپ کی زبان سے اچھا نہیں لگتا
    اچھے ہیں وہ لوگ جو تکلف نہیں کرتے
    چھوڑیے ان تکلفات کو
    ;)
     

اس صفحے کی تشہیر