1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

لیاقت علی عاصم غزل ۔ نکل کر حلقۂ اہلِ اثر سے بھاگ جاؤں میں ۔ لیاقت علی عاصم

محمداحمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 21, 2009

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    غزل

    نکل کر حلقۂ اہلِ اثر سے بھاگ جاؤں میں
    کئی دن سے یہ خواہش ہے کہ گھر سے بھاگ جاؤں میں

    ذرا ہمت کرے یہ دل تو شاید دوسرے پَل میں
    چُھڑا
    کر جان دستِ چارہ گر سے بھاگ جاؤں میں

    ابھی رستے میں ہیں کچھ جانے پہچانے ہوئے چہرے
    ہراساں ہو کے کیوں گردِ سفر سے بھاگ جاؤں میں

    چلو یوں ہی سہی اب کے زیادہ بارشیں ہوں گی
    تو کیا اپنے شکستہ بام و در سے بھاگ جاؤں میں

    چلو یوں ہی سہی اب کے نشانے پر فقط ہوں میں
    تو کیا منہ پھیر کر اُن کی نظر سے بھاگ جاؤں میں

    کہاں وہ آنکھ کے اُس بام سے آگے بھی کچھ دیکھوں
    کہاں وہ پاؤں کے اُس راہگزر سے بھاگ جاؤں میں

    لیاقت علی عاصم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    ایکسلینٹ۔۔۔۔ بہت ہی خوب ۔۔زبردست بھئی۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کیا کہنے احمد وا ہ ، جیتے رہو بھیا جیتے رہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    چلو یوں ہی سہی اب کے زیادہ بارشیں ہوں گی
    تو کیا اپنے شکستہ بام و در سے بھاگ جاؤں میں

    :grin::grin::grin:

    ---------------------------
    اچھی غزل ہے شکریہ:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ مغل بھائی اور ملائکہ بہن!

    خوش رہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ احمد میاں ، سلامت رہو۔:)
     
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,306
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    کیا لاجواب غزل ہے، کیا خوبصورت ردیف ہے!

    شکریہ احمد صاحب شیئر کرنے کیلیے!
     
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed

    بہت شکریہ وارث بھائی۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر