غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔ سب کے لیے

درختوں پر پرندوں کے بسیرے کچھ دنوں کے ہیں
تمہارے چاہنے والوں کے ڈیرے کچھ دنوں کے ہیں

جدا ہونے کے موسم میں جدا ہونا ہمیں بھی ہے
ملاقاتیں یہ شامیں یہ سویرے کچھ دنوں کے ہیں

کوئی دن ساتھ رکھ لو اپنے آنچل کی طرح مجھ کو
اے جان جاں تری بانہوں کے گھیرے کچھ دنوں کے ہیں

بڑے شہروں کی رونق گاؤں کو کھا جائے گی اک دن
یہ گلیاں اور یہ روشن بنیرے کچھ دنوں کے ہیں

کسی قربت سے جاذب روشنی ہو جائے گی کیونکہ
جدائی کے دنوں کے یہ اندھیرے کچھ دنوں کے ہیں
 
ارشد خان

محفلین
اچھا شعر ہے

کوئی دن ساتھ رکھ لو اپنے آنچل کی طرح
اے جان جاں تری بانہوں کے گھیرے کچھ دنوں کے ہیں

جاذب صا حب آپ تو مرزا غالب ہوتے جا رہے ہیں
 
زینب

محفلین
بہت اچھی غزل کہی آپ نے اب اس میں درستگی تو شاعر حضرات ہی آ کے کریں گے

ویسے یہ جو آپ نے لکھا

بڑے شہروں کی رونق گاؤں کو کھا جائے گی اک دن
یہ گلیاں اور یہ روشن بنیرے کچھ دنوں کے ہیں

یہ لفظ "منڈیر" نہین ہوتا
 
الف عین

لائبریرین
سلیمان۔۔ میں تعریف کم کرتا ہوں اور اعتراض زیادہ۔ اس لئے یہ غلط فہمی ہو جاتی ہے سب کو کہ میں صرف اعتراض کرنے آتا ہوں۔ میں یہ سوچتا ہوں کہ تعریف تو بہت لوگ کریں گے، اعتراض کچھ لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ اس ’زعم‘ میں تعریف سے زیادہ زور اعتراض پر ہو جاتا ہے۔ زاس لئے تعریف بر طرف۔۔۔
کو ئی دن ساتھ رکھ لو اپنے آنچل کی طرح۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے جان جاں تری بانہوں کے گھیرے کچھ دنوں کے ہیں
پہلے مصرعے میں کچھ لفظ تٹائپ ہونے سے چھوٹ گیا ہے کیا؟ مکمل ‘عیلن‘ کم ہے۔

یہ لفظ کیا ہے، میری سمجھ میں نہیں آیا۔ اتنے مقامی الفاظ کے استعمال سے بچیں کہ تفہیم ہی نہ ہو سکے۔
 
آنچل کے بعد لفظ " مجھ کو " ہے

اور دوسرے شعر میں جو لفظ بنیرے استعمال کیا ہے وہ پنجابی کا ہے جو کہ منڈیر کے معانی میں آتا ہے۔
 
بہت اچھی غزل کہی آپ نے اب اس میں درستگی تو شاعر حضرات ہی آ کے کریں گے

ویسے یہ جو آپ نے لکھا

بڑے شہروں کی رونق گاؤں کو کھا جائے گی اک دن
یہ گلیاں اور یہ روشن بنیرے کچھ دنوں کے ہیں

یہ لفظ "منڈیر" نہین ہوتا

زینب جی

آپ کا کہتا درست ہے لیکن لفظ بنیرے پنجابی کا ہے استعمال اس لئے کیا کہ گاوں کا ذکر ہو رہا تھا
 
مغزل

محفلین
درختوں پر پرندوں کے بسیرے کچھ دنوں کے ہیں
تمہارے چاہنے والوں کے ڈیرے کچھ دنوں کے ہیں

جدا ہونے کے موسم میں جدا ہونا ہمیں بھی ہے
ملاقاتیں یہ شامیں یہ سویرے کچھ دنوں کے ہیں

کوئی دن ساتھ رکھ لو اپنے آنچل کی طرح
اے جان جاں تری بانہوں کے گھیرے کچھ دنوں کے ہیں

بڑے شہروں کی رونق گاؤں کو کھا جائے گی اک دن
یہ گلیاں اور یہ روشن بنیرے کچھ دنوں کے ہیں

کسی قربت سے جاذب روشنی ہو جائے گی کیونکہ
جدائی کے دنوں کے یہ اندھیرے کچھ دنوں کے ہیں

سلیمان صاحب رسید حاضر ہے ۔ بندہ کچھ فرصت سے حاضر ہوتا ہے ۔
 
مغزل

محفلین
درختوں پر پرندوں کے بسیرے کچھ دنوں کے ہیں
تمہارے چاہنے والوں کے ڈیرے کچھ دنوں کے ہیں

اچھا مطلع ہے جناب ۔’’ ڈیرے ‘‘ سے بسیرےکا تلازمہ خوب برتا ہے۔ واہ ۔
تشریح میں جانے کی ضرورت نہیں کہ بظاہر اکہرا پن اپنے اند ر اشارات و استعارات کی طویل داستانیں لیے ہوئے ہے۔
اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو یہ چار مفاعیلن کی کامل بحر ہے۔ ( مفاعیلن ، مفاعیلن ، مفاعیلن ،مفاعیلن )
اب چونکہ میں عروضی معاملات سے نا بلد ہوں سو وارث صاحب اور دیگر صاحبان کی رائے ہی صاد ۔۔

جدا ہونے کے موسم میں جدا ہونا ہمیں بھی ہے
ملاقاتیں ، یہ شامیں ،یہ سویرے ، کچھ دنوں کے ہیں

ایک امر ِ حقیقی کی طرف اشارہ ہے ۔ مگر محض بیانیہ ہونے کی وجہ کر کوئی خاص تاثر نہیں رکھتا ، وگرنہ یہ شعر سیکڑوں بار کہا گیا ہوگا۔
شعری فضا پلٹ دینے میں ہی کامیابی ہے ۔ وگرنہ شعر برائے شعر ہی گردانا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ رائے محض میری کج فہمی پر ہی محمول ہوگی ۔
اختلاف کی صورت بہر حال موجود ہے ۔

کوئی دن ساتھ رکھ لو اپنے آنچل کی طرح مجھ کو
اے جان جاں تری بانہوں کے گھیرے کچھ دنوں کے ہیں

یہ تو اچھا ہوا کہ آپ نے مصرع اولی کی بابت بتا دیا تھا کہ مجھ کو رہ گیا ہے ۔ ویسے آپ پہلے مراسلے میں شکریہ کے ساتھ مدون کا بٹن دیکھ رہے ہیں اس کے ذریعے آپ کلام میں ( پہلے مراسلے میں ) مذکورہ لفظ لکھ دیں وگرنہ ۔۔ میں تو ٹھٹھک کر رہ گیا تھا۔ شعر عین غزل کا مزاج رکھتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ درج بالا مطلع اور ثانی شعر کی فضا چھٹ جانے کے بعد کہا گیا ہے ۔ وصال کی سرشاری میں بھی فراق کا غم ساتھ ساتھ رہتا ہے ، نفس ِموضوع کی مناسبت سے اچھا پیرایہ اظہار ہے

بڑے شہروں کی رونق گاؤں کو کھا جائے گی اک دن
یہ گلیاں اور یہ روشن بنیرے کچھ دنوں کے ہیں

ایک شعر یاد آگیا : ’’ بستی ہی جارہی ہیں خدا کی یہ بستیاں ---------- اے بندہِ فراق ، بیا بان تو گیا ‘‘ ----- لیاقت علی عاصم
اچھا شعر ہے ، میں یہاں واضح کردوں کہ بنہ ، بنیرہ ، بینرے سے مراد صرف منڈیر نہیں کھیتوں کے درمیان چلنے کی جگہ جسے پگڈنڈی بھی کہا جاتا ہے ،
علاقائی بولیوں میں بنہ یا بنیرے کہا جاتا ہے ۔ اگر آپ بنیرے کو واوین میں کردیں تو ضمیرِ موصولہ کا ٹھیک ٹھیک پتہ پل جائے گا ۔ معانی آفرینی خوب ہے
اور میرا نہیں‌خیال کہ ’’ بینرے ‘‘ پر اعتراض کیا جانا درست بھی ہو ۔ ’’بنیر ے ‘‘ کا استعمال خوب ہے کہ بنیرہ گاؤں کی ہی شناخت ہے ۔ اسی سے آپ کے شعر
کی تفہیم ٹھیک ہورہی ہے ۔ سو خوش رہیں ۔

کسی قربت سے جاذب روشنی ہو جائے گی کیونکہ
جدائی کے دنوں کے یہ اندھیرے کچھ دنوں کے ہیں

مقطع نگاری ایک الگ فن ہے ، بہر حال مصرع ثانی جاندار ہے ، بہت خوب۔
میری جانب سے مبارکباد اور دعائیں ۔ ’’ گر قبول افتد زہے عزو شرف ‘‘
والسلام
عاقبت نا اندیش
م۔م۔مغل
 
مغل بھائی آپ کی نوازش کے آپ نے بندہ کی غزل کو اس قابل سمجھا آپ نے جو تبصرہ کیا ہے وہ اپنے آپ میں خوب ہے خصو صا ہم جیسے نئے لکھنے والوں کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے۔
سچ پوچھیں تو آپ لوگوں کی باتوں اور تبصروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور اس کا بہت فائڈہ ہوتا ہے کیونکہ آپ کہ محفل میرا پہلا فورم ہے جس میں میں اپنی شاعری پوسٹ کرتا ہوں اس کے بعد ہی میں نے اپنی غزلیں اپنی ویب سائٹ پر لگائیں
کیا میں آپ کی غزلیں بھی اپنی ویب سائٹ پر لگا سکتا ہوں؟
 
مغزل

محفلین
مغل بھائی آپ کی نوازش کے آپ نے بندہ کی غزل کو اس قابل سمجھا آپ نے جو تبصرہ کیا ہے وہ اپنے آپ میں خوب ہے خصو صا ہم جیسے نئے لکھنے والوں کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے۔ سچ پوچھیں تو آپ لوگوں کی باتوں اور تبصروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور اس کا بہت فائڈہ ہوتا ہے کیونکہ آپ کہ محفل میرا پہلا فورم ہے جس میں میں اپنی شاعری پوسٹ کرتا ہوں اس کے بعد ہی میں نے اپنی غزلیں اپنی ویب سائٹ پر لگائیں
کیا میں آپ کی غزلیں بھی اپنی ویب سائٹ پر لگا سکتا ہوں؟

سلیمان جاذب بھیا۔ بات اِس قابل یا اُس قابل کی نہیں ۔ میرا مطمحِ نظر یہ ہے کہ تخلیق کار اگر اپنا کلام یہاں پیش کرتا ہے تو محض ’’ واہ واہ ‘‘ لاجواب سننے کیلیے نہیں ۔(شاید یہ میراذاتی موقف ہو) بلکہ اس لیے کہ اس پر بات ہو ، معائب و محاسن سامنے آسکیں اور تخلیق کار مزید سے مزید آگے کو سفر کرسکے ۔ اب جو چیز میں اپنے لیے پسند کرتا ہوں وہی دوسروں کیلیے بھی کوشش کرتا ہوں یہی وجہ ہے کہ مقدور بھر جو ہوسکتا ہے میں لن ترانیاں یہاں پیش کر دیتا ہوں کہ اگر میرا موقف ٹھیک نہیں تب بھی ایک مثبت بحث کا آغاز ہوگا ۔ مجھے خبر نہیں کہ میری یہ بات کس طرح لی جاتی ہے ۔ اب اگر میں ذاتی بات کروں تب بھی یہی کہ دوسروں پر تنقید کروں تاکہ مجھ پر تنقید ہوسکے کہ جب میں دوسروں پر تنقید کرتا ہوں تو خود تنقید برداشت کرنے کی اہلیت رکھتا ہوں ۔
آپ کا بلاگ یا ویب میں نے دیکھا ہے سعود بھائی یا نبیل بھائی سے معلوم کیجے کہ اسے علوی میں‌کیسے کیا جاسکتا ہے ۔ گوشے خوب بنائے ہیں انہیں زندہ رکھیے گا۔ رہی بات میری غزل کی تو بھیا جب یہاں پیش کردی تو آپ کی ہوگئی جو چاہے اس کے ساتھ کیجے میں کون ہوا اجازت نہ دینے والا ۔۔ :glasses-nerdy:
سدا سلامت رہیں
والسلام
 
حقیقت پوچھیں تو بات ہی یہ ہی ہے تخلیق کا صرف تخلیق کر سکتا ہے
بات آپ کی درست ہے لیکن میں صرف ایک غزل نہیں لے کر جاوں گا بلکہ مجھے تو کم از کم پانچ کی اجازت تو ہونی چاہئے وہ بھیآپ کی تصویر کت ساتھ
 
ٹھیک ہے بھئی ۔اب کیا جان لیں گے بچے کی ۔
اور ہاں یہ لیجیے تصویر۔ :blowkiss:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سلیمان جازب صاحب آپ ٹھیک سمت کی طرف جا رہے ہیں اللہ آپ کے قلم کو اور طاقت عطا فرمائیں اساتذہ کی رہنمائی میں ہی رہنا ہمارے لے بہتر ہے جس طرح آپ اصلاح کو لیے رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ سیکھنا چاہتے ہیں بہت خوب مشق جاری رکھے
 
Top