نظر لکھنوی غزل: کوششِ مسلسل بھی رائیگاں سی لگتی ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 18, 2016

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دادا مرحوم کی ایک غزل احبابِ محفل کے ذوق کی نذر:

    کوششِ مسلسل بھی رائیگاں سی لگتی ہے
    آرزوئے دل اب تو نیم جاں سی لگتی ہے

    کچھ مشیتِ یزداں سرگراں سی لگتی ہے
    یا مری طبیعت ہی بد گماں سی لگتی ہے

    نغمہ جُو نہ ہو اے دل وقت اب نہیں ایسا
    ہر گھڑی مجھے دنیا نوحہ خواں سی لگتی ہے

    جب بھی آئے یہ ظالم ساتھ لے کے ہے جائے
    موت زندگی کی کچھ رازداں سی لگتی ہے

    فنِ سحر کہئے یا سحرِ فن ستم گر کا
    جور و قہر کی صورت مہرباں سی لگتی ہے

    عضو عضو ناکارہ عالمِ ضعیفی میں
    جز نظرؔ کہ ہے بالغ نوجواں سی لگتی ہے

    محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 5
  2. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    نہایت اعلٰی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    3,425
    بہت اچھا لگا. خدا اعلی' مقام عطا فرمائے
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عندلیب

    عندلیب محفلین

    مراسلے:
    15,035
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    عمدہ !!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ شیزان بھائی پسند فرمانے کا۔
     
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آمین۔ جزاک اللہ فاخر بھائی
     
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پسندیدگی پر ممنون ہوں بہن۔
     
  8. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,987
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوب!
    خوبصورت کلام۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اعلیٰ:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہہہ
    بہت خوب
    بہت دعائیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ جاسمن بہن
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ ہادیہ بہن
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آمین۔
    پسندیدگی پر ممنون ہوں نایاب بھائی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر