اسی لئے میں نے عرض کیا تھا کہ ایسی سائٹس کے مشمولات بہت زیادہ قابلِ اعتماد نہیں ہوتے۔
وہ الگ بات کہ اردو والے کہیں ’’رعایت لیتے ہوئے‘‘ اس کو وتد مجموع باندھ جاتے ہیں تاہم اصل میں یہ وتد مفروق ہی ہے۔
اگر آپ مزاح کو اولیت دیتے ہیں تو ’’غزل سازوں‘‘ چلے گا! اور اگر نہیں تو ’’غزل گویوں‘‘ فصیح تر ہے، مانوس، غیر مانوس کا معاملہ بجا؛ ’’غزل سنجوں‘‘ میں بھی کوئی قباحت نہیں۔