نظر لکھنوی غزل: رنگِ چمن میں اب بھی ہے حسنِ دلبرانہ ٭ نظرؔ لکھنوی

رنگِ چمن میں اب بھی ہے حسنِ دلبرانہ
دل کی روش ہے لیکن گلشن سے وحشیانہ

باران و بادِ صر صر، برقِ تپاں شبانہ
سو طرح کے مصائب، اک شاخِ آشیانہ

دورِ وصالِ جاناں، دورِ فراقِ جاناں
وہ زندگی حقیقت، یہ زندگی فسانہ

کیفِ وصال تیرا، دردِ فراق تیرا
پیغامِ زندگی وہ، یہ موت کا بہانہ

محوِ خرامِ گلشن تجھ کو خبر نہیں کیا
ہے طنز زندگی پر غنچوں کا مسکرانا

تیرے ہی دم سے شاید تھی زندگی گوارا
اب ہر نفس ہے جاں پر گویا کہ تازیانہ

غفلت کی نیند سے اٹھ فکرِ معاد کر کچھ
دو دن کی زندگی کا کیا ہے نظرؔ ٹھکانہ

٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 

عرفان سعید

محفلین
رنگِ چمن میں اب بھی ہے حسنِ دلبرانہ
دل کی روش ہے لیکن گلشن سے وحشیانہ

باران و بادِ صر صر، برقِ تپاں شبانہ
سو طرح کے مصائب، اک شاخِ آشیانہ

دورِ وصالِ جاناں، دورِ فراقِ جاناں
وہ زندگی حقیقت، یہ زندگی فسانہ

کیفِ وصال تیرا، دردِ فراق تیرا
پیغامِ زندگی وہ، یہ موت کا بہانہ

محوِ خرامِ گلشن تجھ کو خبر نہیں کیا
ہے طنز زندگی پر غنچوں کا مسکرانا

تیرے ہی دم سے شاید تھی زندگی گوارا
اب ہر نفس ہے جاں پر گویا کہ تازیانہ

غفلت کی نیند سے اٹھ فکرِ معاد کر کچھ
دو دن کی زندگی کا کیا ہے نظرؔ ٹھکانہ

٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
بہت ہی خوبصورت!
آپکے دادا جان کی کوئی کتابیں بھی شائع ہوئیں ہیں؟
 
بہت ہی خوبصورت!
آپکے دادا جان کی کوئی کتابیں بھی شائع ہوئیں ہیں؟
نعتیہ کلام 2005 میں چھپوایا تھا۔ اس کی ای بک بھی بنائی ہوئی ہے۔
البتہ غزلیات اور نظمیں میں نے خود ہی ٹائپ کی ہیں۔ اور ای بک تقریباً تیار ہے۔
کافی عرصہ سے ایک بزرگوار کو تبصرہ کے لیے کہا ہوا ہے، اور ان سے پوچھتے ہوئے بھی برا لگتا ہے۔ اس لیے کام رکا ہوا ہے۔ :)
 
ان کی جانب سے تو مسلسل دعاؤں اور تبصروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ :)
اب ان سے کہہ بیٹھے ہیں، تو یہ بھی اچھا نہیں لگتا کہ ان کے مضمون کے بغیر ہی ای بک بنا دی جائے۔ ورنہ ای بک تو کب کی تیار مضمون کی راہ دیکھ رہی ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
:eek:
بھائی شاید آپ یہ بات بھول رہے ہیں کہ تابش بھائی محفلین کے ساتھ مدیر ہیں ،کیوں ہماری محفل کے رجسٹریشن کے دشمن ہوئے جاتے ہیں ۔
تابش بھائی کبھی آپ کی رجسٹریشن کے بارے ایسا کچھ نہیں کر سکتے۔

اگر ایسی بات ہوئی بھی تو
۔
۔
۔
بقیہ عمر آپ کو انٹرنیٹ پر ہی بین کر دیں گے۔
 
تابش بھائی کبھی آپ کی رجسٹریشن کے بارے ایسا کچھ نہیں کر سکتے۔

اگر ایسی بات ہوئی بھی تو
۔
۔
۔
بقیہ عمر آپ کو انٹرنیٹ پر ہی بین کر دیں گے۔
نا بھیا دور کے ڈھول سہانے ہی بھلے ، ہمیں معاف ہی رکھیں ۔:p
 
Top