فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

غزل


دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے
تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے

اب کے جانے کا نہیں موسم گر یہ شائد
مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے

عشق عمروں کی مسافت ہے کسے کیا معلوم؟
کب تلک ہم سفری ہم قدمی رہتی ہے

کچھ جزیروں میں کبھی کھلتے نہیں چاہت کے گلاب
کچھ جزیروں پہ سدا دھند جمی رہتی ہے


(احمد فراز)
(اے عشق جنوں پیشہ )

( ص-156)


 

فاتح

لائبریرین
عمدہ غزل ہے۔
کیا "اے عشق جنوں پیشہ" فراز کو کی کوئی نئی کتاب ہے؟ میرے علم میں‌تو نہیں۔۔۔
 
عمدہ غزل ہے۔
کیا "اے عشق جنوں پیشہ" فراز کو کی کوئی نئی کتاب ہے؟ میرے علم میں‌تو نہیں۔۔۔

جی فاتح یہ احمد فراز کی نئی کتاب ہے جو چند ماہ قبل ہی آئی ہے اور اس کا مقدمہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

امید ہے کہ امید اس کی اچھی اچھی غزلیں ہم سے بانٹتی رہیں گی۔
 
غزل


دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے
تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے

اب کے جانے کا نہیں موسم گر یہ شائد
مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے

عشق عمروں کی مسافت ہے کسے کیا معلوم؟
کب تلک ہم سفری ہم قدمی رہتی ہے

کچھ جزیروں میں کبھی کھلتے نہیں چاہت کے گلاب
کچھ جزیروں پہ سدا دھند جمی رہتی ہے


(احمد فراز)
(اے عشق جنوں پیشہ )

( ص-156)




اب کے جانے کا نہیں موسم گر یہ شائد
مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے


کیا عمدہ شعر ہے اور حسب حال بھی۔
 

فاتح

لائبریرین
جی فاتح یہ احمد فراز کی نئی کتاب ہے جو چند ماہ قبل ہی آئی ہے اور اس کا مقدمہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

امید ہے کہ امید اس کی اچھی اچھی غزلیں ہم سے بانٹتی رہیں گی۔

شکریہ محب!
بہت اچھے وقت پر بتا دیا آپ نے ورنہ دیر ہو جاتی اور میری بیگم پاکستان سے واپس آ جاتیں اور پھر کسی کا انتظار کرنا پڑتا۔ اب اُن کی مشکل بھی آسان ہو جائے گی اور میری بھی کہ "کیا لاؤں آپ کے لئے" کے لا ینحل سوال کا جواب مل گیا:)
 
چلیں فاتح میری پوسٹ کسی کے کام تو آئی ویسے مجھے امید نہ تھی کہ اتنے کام آئے گی۔ :)

آپ کا مسئلہ حل کرنے پر کوئی انعام میرے لیے بھی ہے آپ کے پاس کیا ;)
 

فاتح

لائبریرین
چلیں فاتح میری پوسٹ کسی کے کام تو آئی ویسے مجھے امید نہ تھی کہ اتنے کام آئے گی۔ :)

آپ کا مسئلہ حل کرنے پر کوئی انعام میرے لیے بھی ہے آپ کے پاس کیا ;)

بالکل محب۔ کیوں‌نہیں۔۔۔ جیسے ہی یہ کتاب آتی ہے اس میں سے غزلیں آپ کے ساتھ شیئر کروں‌گا۔
یقین مانیے میری ان دو پوسٹس کے دوران یعنی ابھی پانچ منٹ قبل فون کر کے اہلیہ کو کتاب کا نام لکھوایا اور یہ بھی ذہن میں‌نہیں رہا کہ وہاں اس وقت رات کے دو بج رہے ہیں:eek:
 
اس میں سے غزلیں پوسٹ کرنا تو آپ کا فرض ٹھہرے گا مگر میں جس انعام کی بات کر رہا ہوں اس کے لیے آپ کو ذرا زیادہ تردد کرنا پڑے گا ، اتنے سستے میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ :)

ویسے آپ کس ملک کس شہر میں ہیں اور کوئی بات نہیں پاکستان میں رات دو بجے بھی لوگ جاگ رہے ہوتے ہیں جو جاگنا چاہتے ہیں۔ :cool:
 

فاتح

لائبریرین
تو پھر آپ ہی حکم کیجئے کیا لیں گے انعام میں؟ اسی کتاب کی دو کاپیاں منگوا کر ایک آپ کو انعام میں بھیج دوں گا۔ (اب قائم رہیئے گا اور کوئی عذر رقم کرنے کی بجائے ڈاک کا پتہ درج کیجئے)
دلی طور تو پاکستان سے قریب تر ہوں مگر یوں بھی کچھ زیادہ دور نہیں متحدہ عرب امارات۔
 
آپ اتنی محبت سے کہیں اور ہم انکار کریں ایسے تو حالات نہیں۔ ابھی ذاتی پیغام میں پتہ بھیجتا ہوں تاکہ اس سے پہلے کہ کوئی اور خیال آئے یہ خیال پہلے مستحکم ہو جائے :)

بس دل پاکستان کے قریب ہونا چاہیے باقی جہاں بھی کوئی رہے وہ ملک کا سفیر ہی تو ہوتا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
ضبط ، وارث، فرحت،

غزل پسند کرنے کا شکریہ

اور جو میں نے اور محب صاحب نے نہ صرف غزل پسند کی بلکہ آپ کے دھاگے کو کھینچ کر "گُڈی" بنا دیا اُس پر کوئی شکریہ وُکریہ ہی نہیں۔
ٹھیک ہے جی ٹھیک ہے کوئی بات نہیں۔ ہم خود ہی اپنا شکریہ ادا کر لیں گے (ساہنوں کی!)

امیدوار محبت کی جانب سے فاتح اور محب آپ کی پسندیدگی کا بہت شکریہ
دیکھا۔۔۔!:lol:
 
فاتح آپ کو تو جواب دے دیا ہے اور مقدمہ کے مضبوط ہونے کی گواہی تو مل ہی گئی ہے۔

بات آپ کی صحیح ہے کہ ہم نے باتیں کرکے اس دھاگے کی جو گڈی بنائی اس کی مبارکباد خود ہی ایک دوسرے کو دے لیتے ہیں۔

ویسے آپ نے کتب بینی کے 'فروغ' کے لیے جس تحریک کی بنیاد رکھی ہے اس پر میری طرف سے بے پناہ مبارکباد قبول کیجیے۔

یقینا آپ کی یہ کاوش مستقبل میں اردو کتب کے مطالعہ کے فروغ کی اولین کاوشوں کے سلسلے میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی ۔ :cool:
 

جیہ

لائبریرین
بہت اچھی غزل ہے۔ اسی کتاب سے میرے انتخاب کردہ دو غزلیں اس محفل پر موجود ہیں
 
Top