عیشل کا آئی۔ڈی۔ بین ؟؟؟

عمر سیف

محفلین
ابھی شعر و شاعری کا جائزہ لینے نظر پڑی کہ عیشل جو محفل پہ ممبر ہیں اُن کے نِک کے ساتھ مہمان لکھا ہوا ہے یاں پھر سرے سے انہیں ‘بین‘ کر دیا گیا ہے۔

منتظمین بتانا پسند کریں گے کہ کیا وجہ ہوئی اور اُن کی آئی۔ ڈی۔ بند کیوں کر دی گئی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو ناظمینِ اعلٰی ہی بتا سکتے ہیں۔

یہ بھی ہو سکتا ہے عیشل لاگ آن نہ ہوئی ہوں اور مہمان کی حیثیت سے آئی ہوں۔
 
عمر سیف

محفلین
عیشل آئی ڈی لاگ ان کر کے دیکھ چکی ہیں پر نہیں ہوا۔ یہ عیشل کے نام سے جو آئی ڈی نظر آ رہی ہے ابھی وہ ابھی کچھ دیر پہلے انہوں نے بنائی ہے۔ باقی عیشل خود آ کر یہاں لکھتی ہیں۔

منتظمیں اعلٰی بھی متوجہ ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اس بارے تحقیق جاری ہے کہ عیشل کی آئی ڈی کیوں کام کرنا چھوڑ گئی ہے۔ میرا خیال ہے کہ کچھ وقت انتظار کر لیا جائے تو بہتر رہے گا
 
سارہ خان

محفلین
یہ تو بہت حیرت کی بات ہے ۔۔ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ اچھی بات نہیں ۔۔
ہو سکتا ہے کوئی اور مسئلہ ہو ۔۔ اب یہ تو ایڈمنز ہی بتا سکتے ہیں ۔۔
 
عیشل

محفلین
میں یہاں کی انتظامیہ سے اتنا پوچھنا چاہتی ہوں کہ بغیر کسی وجہ کے میری رجسٹریشن کیوں ختم کی گئی،کیا اس فورم پر ان ممبران کی کوئی جگہ نہیں یا انکی رکنیت ختم کی جاتی ہے جو کسی سے بے تکلف نہ ہونا چاہیں یا اپنے کام سے کام رکھیں،جبکہ یہاں کے ممبر جانتے ہی ہونگے کہ میں صرف شاعری کے یہاں کسی چیز میں دلچسپی نہیں لیتی اور نہ ہی کبھی کسی کی دل آزاری کی نہ کوئی قابلِ گرفت بات لکھی پھر مرے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا مجھے اس بات کا جواب چاہیئے اسی وجہ سے میں نے دوبارہ آئی ڈی بنائی ہے اگر میرا لکھنا یہاں پر لوگوں کو پسند نہیں آ رہا تھا تو بتا دینا تھا میں خود لکھنا چھوڑ دیتی پر مجھے بینڈ کیوں کیا گیا مجھے اس بات کا جواب چاہیے۔اور شکریہ ضبط یہاں لکھنے کا۔
 
زیک

مسافر
عیشل سے کہیں کہ مجھ سے رابطہ کریں۔

عیشل کو بین نہیں کیا گیا۔

لگ ایسے رہا ہے کہ جیسے عیشل کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہو۔ مگر ہم اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کرتے۔

مزید تفتیش کے بعد۔
 
مصطفے قاسم

محفلین
اسلام و علیکم!
نہایت ادب سے عرض کرتا ہوں کہ محترمہ ہوسکتا ہے کہ script میں کسی fault کیوجہ سے ایسا مسلہ ہو گیا ہو۔ چونکہ یہ فورم مکمل پی ایچ پی سکرپٹ پر منحصر ہے اور بس اوقات سکرپٹ کی management کے دوران کوئی مسلہ ہو جاتا ہے لہذا برائے مہربانی اسے درگزر فرمائیں اور سخت الفاظ کے استعمال سے گریز کریں۔ اس فورم میں تمام افراد انتظامیہ سے لیکر ممبران سبھی اللہ کے فضل سے مہذب ہیں اور ان بازاری حرکات سے گریز کرتے ہیں۔ لہذا ہمیں بھی برداشت سے کام لیتے ہوئے اس فورم کے ماحول کو خوشگوار رکھنے کی کوشیش کرنی چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بظاھر تو کوئی وجہ نظر نہیں آتی اور نہ ہی یہ ناظمینِ خاص کے اختیار میں ہے۔

کہیں نہ کہیں کچھ غلطی ضرور ہے۔ اور یہ بھی کہ ایک ہی نام سے اب دو آئی ڈی کیسے بن گئیں؟
 
پاکستانی

محفلین
یہ تو عجیب بات ہے بلکہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔

منتظمیں سے گذارش ہے کہ اس مسلے پر خصوصی توجہ دیں۔
 
عمر سیف

محفلین
زکریا نے کہا:
عیشل سے کہیں کہ مجھ سے رابطہ کریں۔

عیشل کو بین نہیں کیا گیا۔

لگ ایسے رہا ہے کہ جیسے عیشل کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہو۔ مگر ہم اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کرتے۔

مزید تفتیش کے بعد۔

زکریا آپ تفتیش کر لیں۔ مجھے اس وجہ سے تشویش ہے کہ عیشل میری بڑی بہن ہیں اور اُن کی آئی ڈی اس طرح سے غائب ہوگئی۔
 
عمر سیف

محفلین
عیشل نے کہا:
میں یہاں کی انتظامیہ سے اتنا پوچھنا چاہتی ہوں کہ بغیر کسی وجہ کے میری رجسٹریشن کیوں ختم کی گئی،کیا اس فورم پر ان ممبران کی کوئی جگہ نہیں یا انکی رکنیت ختم کی جاتی ہے جو کسی سے بے تکلف نہ ہونا چاہیں یا اپنے کام سے کام رکھیں،جبکہ یہاں کے ممبر جانتے ہی ہونگے کہ میں صرف شاعری کے یہاں کسی چیز میں دلچسپی نہیں لیتی اور نہ ہی کبھی کسی کی دل آزاری کی نہ کوئی قابلِ گرفت بات لکھی پھر مرے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا مجھے اس بات کا جواب چاہیئے اسی وجہ سے میں نے دوبارہ آئی ڈی بنائی ہے اگر میرا لکھنا یہاں پر لوگوں کو پسند نہیں آ رہا تھا تو بتا دینا تھا میں خود لکھنا چھوڑ دیتی پر مجھے بینڈ کیوں کیا گیا مجھے اس بات کا جواب چاہیے۔اور شکریہ ضبط یہاں لکھنے کا۔
کوئی بات نہیں میں نہیں کرتا تو اور کس نے کرنا تھا۔ اب دیکھتے ہیں کب تک یہ مسئلہ ٹھیک ہوتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے اس سلسلے میں ضبط کو ایک تفصیلی جواب بھیجا ہے کہ کیا کیا ممکنات ہو سکتی ہیں۔ میرا مشورہ یہی ہے کہ براہ کرم کچھ وقت انتظار کیجئے۔ انشاء اللہ جلد ہی بہتری ہوگی
 
میرا خیال ہے عیشل کہ ایسا کسی تکنیکی وجہ سے یا غلطی سے ہوگیا ہے اور جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا گیا ہے۔ آپ کسی غلط فہمی کا شکار مت ہوں اور تھوڑا انتظار کر لیں۔ یہاں تو روٹھے ہوئے لوگوں کو باقاعدہ منا کر واپس لایا جاتا ہے کجا ایک ممبر شاعری کے دھاگے میں فعال ہو اور اسے بغیر کسی وجہ سے بین کر دیا جائے ، ایسا کبھی نہیں حتی کہ بہت سخت بحث و غصہ کے بعد بھی کسی کی آئی ڈی ڈیلیٹ نہیں کی گئی۔

ہمت علی تو خود کہہ گئے تھے کہ میں جا رہا ہوں اور آئیندہ نہیں آؤں گا محفل پر ان کی بھی آئی ڈی ڈیلیٹ نہیں کی گئی تو آپ کی آئی ڈی ڈیلیٹ کرنے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ فرزانہ کی آئی ڈی کے ساتھ بھی مسئلہ ہوا تھا اور بعد میں بحال ہوگئی تھی آپ کی بھی ہو جائے گی۔ بس آپ اطمینان رکھیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا ہو گیا بھئی؟ یہ معاملہ حل ہوا یا نہیں؟ میرے پاس تو کوئی آئی ڈی بلاک نہیں ہوئی ہوئی اور نہ ہی فورم کی سکرپٹ میں کوئی ایسا بگ ہے کہ کوئی اکاؤنٹ اتفاقیہ ڈیلیٹ ہو جائے۔ اگر عیشل نے زکریا سے رابطہ کر لیا ہے تو وہ اس کی تحقیق کر رہے ہوں گے۔ بعض اوقات cookie سیٹنگ میں گڑبڑ کی وجہ سے بھی لاگ ان ہونے میں مسئلہ آ سکتا ہے۔
 
محب علوی نے کہا:
میرا خیال ہے عیشل کہ ایسا کسی تکنیکی وجہ سے یا غلطی سے ہوگیا ہے اور جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا گیا ہے۔ آپ کسی غلط فہمی کا شکار مت ہوں اور تھوڑا انتظار کر لیں۔ یہاں تو روٹھے ہوئے لوگوں کو باقاعدہ منا کر واپس لایا جاتا ہے کجا ایک ممبر شاعری کے دھاگے میں فعال ہو اور اسے بغیر کسی وجہ سے بین کر دیا جائے ، ایسا کبھی نہیں حتی کہ بہت سخت بحث و غصہ کے بعد بھی کسی کی آئی ڈی ڈیلیٹ نہیں کی گئی۔

ہمت علی تو خود کہہ گئے تھے کہ میں جا رہا ہوں اور آئیندہ نہیں آؤں گا محفل پر ان کی بھی آئی ڈی ڈیلیٹ نہیں کی گئی تو آپ کی آئی ڈی ڈیلیٹ کرنے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ فرزانہ کی آئی ڈی کے ساتھ بھی مسئلہ ہوا تھا اور بعد میں بحال ہوگئی تھی آپ کی بھی ہو جائے گی۔ بس آپ اطمینان رکھیں۔
اگر اپ ڈیلٹ کرنا چاہیں‌تو کردیں‌مجھے تو کوئی اعتراض نہ ہوگا۔ جب اپ نے حوالہ دیا ہے تو یہ بھی بتادیں کی کن وجوہات کی بنا پر میں ایسا کہا تھا کس بےوقوفانہ طریقہ سے میری پوسٹ سسنسر کی جاتی رہیں جب کہ میں نے کوئی غیر اخلاقی بات کی نہ الفاظ استعمال کیے۔
 
ہمت علی صاحب میں نے صرف ایک حوالہ دیا ہے کہ آپ نے محفل چھوڑ کر جانے کا بھی کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ میرا اکاؤنٹ بند کر دیا جائے مگر اس کے باوجود بھی آپ کے اکاؤنٹ کو بند نہیں کیا گیا ، وجوہات میں پڑیں گے تو بات بہت دور تک جائے گی اور ایک نئی کہانی شروع ہو جائے گی مگر اتنا تو آپ مانیں کہ آپ کی آئی ڈی قائم رہی اور آپ کو واپسی پر بھی خوش آمدید ہی کہا گیا اب اگر آپ سخت رویہ ہی رکھنا چاہیں تو آپ کی مرضی۔ غیر اخلاقی بات کرنا ہی ضروری نہیں ہوتا آپ اخلاق کے دائرے میں رہ کر بھی کافی اذیت پہنچا سکتے ہیں اور تنگ کر سکتے ہیں۔

میں نے آپ کی واپسی پر اپ کو خوش آمدید کہا تھا اور آپ نے میری اس پوسٹ کو جس میں ایک تاریخی حوالہ دیا ہے تنقید کا ہدف بنا لیا۔
 
محب اپ کی حوصلہ افزائی کا میں مشکور تھا۔
اس معاملہ میں چوں کہ اپ نے میرا حوالہ دیا تھا لہذا ضروری تھا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے یہ بھی بتایا جائے کہ غیر ضروری اور غیر معقول طریقے سے میری پوسٹز سنسر کی جاتی رہی جس کی وجہ سے یہ معاملہ ہوا۔
بہرحال اپ نے میری ائی ڈی ڈیلیٹ نہیں کی۔ اس سے کب انکار ہے۔
صرف یہ واضح کرنا تھا کہ اس وقت موڈیریٹر کا ظرف اتنا نہیں تھا جتنا کہ اب ہے۔
میں‌قطعاً سخت موقف نہیں‌اختیار کررہا۔ بلکہ اپ سب کا مشکور ہوں۔
ویسے اپ یہ بھی بتادیں کہ بات کہاں‌تک جائے گی۔ اگر اپ کے دل میں‌کچھ بات ہے تو صاف کیے لیتے ہیں تاکہ اگے معاملات میں اسانی رہے۔
سلام
 
میں بھی آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے بات کو یہیں تک رکھا اور اس سے آگے جائے گی بھی نہیں۔ فکر نہ کریں۔

آتے رہیں اور خوش رہیں۔
 
Top