عورت کی عورت کے ساتھ جنگ کیوں؟

یہاں عورتوں کی کیسے کھلے عام برائیاں کررہے ہیں ۔۔ ڈر نہیں لگتا کہ محفل میں بھی "عورتیں" موجود ہیں۔۔۔:timeout::timeout::timeout:
ہادیہ!
ہتھوڑے تھوڑے تو نہیں پڑیں گے؟
میں تو کہتی ہوں کچھ اور بھی لے آؤ۔
یہ بھی مرد ہی ہوتا ھے جو اس کو مظلوم بناتا ھے...
یہ کسی مرد کی لکھی تحریر ہے :D ہمیشہ الزام دینا اور خود کو قصور سے بری الذمہ قرار دینا ان کی خاصیت ہے
مرد حضرات تو جیسے سب "معصوم" ہوتے ہیں ناااا۔۔۔ 99.9 فیصد عورتوں کے کھاتے میں ڈالا ہے باقی پوائنٹ جو بچے ہیں وہ بھی ڈال دیں ۔۔ :angry:
عورتیں آگئیں میدان میں ۔۔ اب خیر نہیں ۔۔۔:rollingonthefloor:
زیادہ اٹھائے نہیں جائیں گے ۔۔ :laugh:
میں اتنے ہتھوڑوں سے ہی کام "کافی اور شافی" چلالوں گی۔۔:rollingonthefloor:
یا اللہ خیر !
آل تو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو ,
پھوں پھوں پھوں ,
لگتا ہے خود ہی بھاگنا پڑے گا ,
بھااااااااااگووووووووووو۔
 

ہادیہ

محفلین
یا اللہ خیر !
آل تو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو ,
پھوں پھوں پھوں ,
لگتا ہے خود ہی بھاگنا پڑے گا ,
بھااااااااااگووووووووووو۔
کتھے پاء جی۔۔۔ ؟:sneaky:
یہ تو تھریڈ پوسٹ کرنے سے پہلے سوچنا تھا۔۔ اب پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا۔۔:rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
ویسے کچھ باتوں سے تو میں ایگری کرتی ہوں۔۔۔۔۔ واقعی بہت سے معاملات میں عورتیں ہی ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھی دشمنی نبھاتی ہیں۔۔۔
 
عدنان بھائی ۔۔۔کیا دبئی وغیرہ کا ویزا لگ گیا کیا ؟

تو ایسی لڑی کو ان کے ساتھ ہی بلکہ ان سے پہلے ہی بھیج دینا چاہئے۔
ہمارے خلاف یہاں ہماری ہی برادری کے لوگ ہماری معطلی کی سازش رچا رہے ہیں ۔:cool:
 

سید عمران

محفلین
ویسے کچھ باتوں سے تو میں ایگری کرتی ہوں۔۔۔۔۔ واقعی بہت سے معاملات میں عورتیں ہی ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھی دشمنی نبھاتی ہیں۔۔۔
ویسے دشمنی کوئی بھی کسی کے ساتھ کرسکتا ہے۔۔۔
عورت عورت سے، مرد مرد سے، مرد عورت سے اور عورت مرد سے۔۔۔
عموماً گھریلو معاملات میں خواتین کی ایک دوسرے سے زیادہ نہیں بنتی۔۔۔
جیسے ساس بہو، نند بھاوج، دیورانی جِٹھانی۔۔۔
اور دفتری معاملات میں مرد مرد کا دشمن ہوتا ہے، باس کی نظروں میں اپنے نمبر بڑھانے کی خاطر اپنے ساتھیوں کو نیچا دکھانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے، کاروباری مسابقت میں خواہش ہوتی ہے کہ مد مقابل کا تمام کاروبار تباہ و برباد ہوجائے، اور عشق کے معاملے میں چاہتا ہے کہ رقیب کا منہ کالا کراکے ہی چھوڑے۔۔۔
اسی لیے اس کو رقیب روسیاہ کا مستقل نام بھی دے دیا گیا ہے!!!
 
اور عدنان بھائی اس طرح کی لڑی بنا کر عرصہ دراز تک عورت کی مرد کے ساتھ جنگ کی چوٹیں بھی سینکتے رہتے ہیں!!!
ابے ل لے۔۔۔
آج تو گئے اپنے بھیا کام سے!!!
:eek:
ہمیں آپ سے یہی امید ہے ،آپ کوئی موقع ضائع مت کرنا ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ کون ہے جو دوسری عورت کے راز افشاءکرتی ہےاس پر الزام تراشی کرتی ہے ، بدکردار کہتی ہے ؟
وہ کون ہے جو دوسری عورت کو جہنم واصل کرتی ہے ،جو دوسری عورت کو سرعام رسوا کرتی ہے ؟
وہ کون ہے جو دوسری عورت کے پیدا ہونے پر ایک عورت کو منحوس کہتی ہے ؟
وہ کون ہے جو مرد کے لئے دوسری عورت کو ذلیل کرتی ہے ؟
وہ کون ہے جو مرد کو دوسری عورت پر قہر برسانے کےلئے اکساتی ہے ؟
ویسے اس میں ہر جملے کے شروع میں"وہ کون ہے" دیکھ کر مجھے تو وہ گانا یاد آگیا
وہ کون تھی تمام شہر جس کے حسن میں گم تھا
وہ کیا گئی کہ پھر تو مستقل خزاں کا موسم تھا
 

مقدس

لائبریرین
فہیم بھیا اگر ساس بہو کی دشمن ہو جائے یا بہو ساس کی تو جب تک گھر خراب نہ ہو جائے ان کو چین نہیں آتا اور اس وقت مرد بیچارے بیچ میں پس رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ عورتوں میں جیلسی میرے خیال میں مردوں سے زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہ بناء سوچے اپنی دشمنی نبھاتے ہوئے دوسروں کے ساتھ اپنا بھی بہت نقصان کرتی ہیں
 
Top