عمران خان

کیا عمران خان الطاف حسین کو برطانیہ بدر کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے

  • عمران قومی اسمبلی کی سیٹ کھو دیں گے

    Votes: 0 0.0%
  • عمران قومی اسمبلی کی سیٹ کھو دیں گے

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    59

ظفری

لائبریرین
ہمت علی ذرا زرداری سے کہیں کہ " لال مسجد " والا ایشو اٹھائیں ۔ جس کی وجہ سے آج مشرف پر بدبختگی آئی ہوئی ہے ۔ وہ بیچارے شہداء تو کسی گنتی میں نہیں ہیں ۔
 
لال مسجد کے واقعے کے ذمہ داروں‌ کو سزا ملے گی یہاں بھی اور وہاں بھی انشاللہ۔
ویسے میں‌نے عمران کو بھی نہیں‌کہا کہ الطاف کا پیچھا کرے۔ میں تو صرف نظر رکھے ہوئے ہوں۔
 
عمران خان نے 26 نومبر کے کیپٹل ٹاک میں ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ الطاف حیسن کا پیچھا چھوڑے گا نہیں۔
اگر عمران الطاف کو مقدمہ میں سزا دلوادے گا تو پاکستان کا اصلی ہیرو بن جائے گا اور مرغا بننے کے باوجود وہ سیاست میں بلند مقام حاصل کرلے گا۔ میں عمران کے ساتھ ہوں۔
قدم بڑھاو عمران ہم تمھارے ساتھ ہیں
الطاف کو لٹکاو ہم تھمارے ساتھ ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
سب بیان بازیاں ہیں۔ کچھ بھی نہیں ہوا اور نہ آئندہ ہو گا۔
عمران تو بہت پہلے یہ کہہ چکا ہے کہ وہ اس کو بریطانیہ سے نکلوا دے گا، وغیرہ وغیرہ۔
 
عمران کا سیاست میں‌مقام اس کی الطاف کے خلاف مقدمہ جیتنے پر منحصر ہے۔
صرف کراچی میں‌ہی عمران کچھ حاصل کرسکتا ہے۔ باقی پاکستان میں تو صرف جاگیرداری ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
عمران خان نفرتوں کی سیاست کھیل کر مقبول ہونا چاہتا ہے۔
تو متحدہ کے خلاف بول کر وہ بقیہ پاکستان میں تو مقبول ہو رہا ہے، لیکن اسے یہ اندازہ نہیں کہ اس سے کراچی کی عوام اور بقیہ پاکستان کی عوام میں نفرتوں کے کتنے خلیج حائل ہو رہے ہیں۔

کیا عمران خان متحدہ کو یورپ میں دہشت گرد قرار دینے میں کامیاب ہو سکے گا؟

پتا نہیں لوگوں کو صرف متحدہ کی دہشت گرد کاروائیاں اور اسلحہ ہی کیوں نظر آتا ہے، اور وہ ریاستی دہشتگردی کیوں نظر نہیں آتی جب آئی ایس آئی نے حقیقی کی صورت میں متحدہ کے ہزاروں اراکین کو قتل کروا دیا۔ اور سہراب گوٹھ کا اسلحہ اور غیر قانونی ڈرگز اور غیر قانونی تجاوزات کچھ نظر نہیں آتیں۔ اور بینظیر دور میں جو حیدر آباد میں آپریشن پکا قلعہ ہوا، اسکی بنیاد پر پی پی پی کو کیوں غیر ممالک میں دہشتگرد قرار نہیں دلواتے۔

بہرحال، سب سے پہلے مشرف صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے ضلعی حکومتی نظام متعارف کروا کر پہلی مرتبہ کراچی کی عوام کے بہت سے جائز مطالبات کو پورا ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اور پھر متحدہ نے پورا ثبوت فراہم کیا ہے کہ اگر انکے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے تو وہ پاکستان کی ترقی میں انتہائی مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ [یاد رہے نہ متحدہ نے کوئی غیر قانونی مطالبہ پیش کیا جیسے مخالفین جناح پور اور لاقانونیت جیسے الزامات لگاتے تھے، اور نہ ہی مشرف صاحب نے کوئی غیر قانونی مطالبہ قبول کیا]۔

میں نے مصطفی کمال والے تھریڈ میں بہت سی ویڈیوز پیش کر دی تھیں۔

ان میں سے اہم وہ ہیں جبکہ فرانس اور امریکہ کے سفیر حضرات مصطفی کمال کے ساتھ کراچی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے تھے اور ان سے بہت متاثر تھے۔
عمران خان اب بس چیخ چلا سکتا ہے اور متحدہ کے مخالفین صرف رو پیٹ سکتے ہیں، مگر انشاءاللہ حق بات اس حد تک واضح ہو چکی ہے کہ عمران خان یہ نفرتوں کے بیج مزید نہیں بو سکتا۔ انشاءاللہ۔

مصطفی کمال کے واقعے پر اگرچہ کہ میئر آف مومنٹ کے حوالے سے غلط فہمی پر مخالفین کو کھل کر منفی پروپیگنڈہ کرنے کا موقع مل گیا، مگر پھر بھی مجموعی طور پر اسکے مثبت اثرات ہی مرتب ہوئے اور بقیہ پاکستان میں بہت سی عوام کو صحیح حقائق کا اندازہ ہوا کہ واقعی کراچی میں ترقی ہوئی ہے اور متحدہ دہشتگری اور بدمعاش جماعت نہیں بلکہ سب سے پڑھی لکھی اور منظم جماعت ہے اور ضرورت ہے کہ اس کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے بجائے اسکے کہ مشرقی پاکستان کی طرح ایک تنظیم اور قوم کے خلاف نفرت کے بیج بوئے جائیں اور اپنی سیاست چمکانے کے لیے انہیں سینچا جائے۔
 
بیٹی اپ کی سادگی پر بے حد رحم ایا
میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ اتنا لمبا جواب لکھ سکوں‌ جتنا لمبا سوال ہے مگر گاہے بہ گاہے لکھوں گا۔

عمران خان نفرتوں کی سیاست کھیل کر مقبول ہونا چاہتا ہے۔
تو متحدہ کے خلاف بول کر وہ بقیہ پاکستان میں تو مقبول ہو رہا ہے، لیکن اسے یہ اندازہ نہیں کہ اس سے کراچی کی عوام اور بقیہ پاکستان کی عوام میں نفرتوں کے کتنے خلیج حائل ہو رہے ہیں۔
اپ کی یہ بات تو درست ہے کہ عمران کو اسطرح شہرت حاصل ہورہی ہے ۔ مگر اہم بات یہ ہے کہ یہ شہرت خود کراچی میں‌ بھی ہورہی ہے انشاللہ۔ کیونکہ کراچی کے عوام الطاف جیسے عفریت سے ویسے ہی تنگ ہیں۔
کیا عمران خان متحدہ کو یورپ میں دہشت گرد قرار دینے میں کامیاب ہو سکے گا؟
یہ ہی تو دیکھنا ہے کہ عمران کس طرح برطانوی اور امریکی کاسہ لیس تنظیم کے بانی جو خود برطانیہ میں پناہ گزین ہے سزا دلواتا ہے۔ یہ تو اسی طرح کا کام ہے جو قائد اعظم نے کیا تھا۔ اگر کرگیا تو یہی رہ نما ہے۔

پتا نہیں لوگوں کو صرف متحدہ کی دہشت گرد کاروائیاں اور اسلحہ ہی کیوں نظر آتا ہے، اور وہ ریاستی دہشتگردی کیوں نظر نہیں آتی جب آئی ایس آئی نے حقیقی کی صورت میں متحدہ کے ہزاروں اراکین کو قتل کروا دیا۔ اور سہراب گوٹھ کا اسلحہ اور غیر قانونی ڈرگز اور غیر قانونی تجاوزات کچھ نظر نہیں آتیں۔ اور بینظیر دور میں جو حیدر آباد میں آپریشن پکا قلعہ ہوا، اسکی بنیاد پر پی پی پی کو کیوں غیر ممالک میں دہشتگرد قرار نہیں دلواتے۔
خود متحدہ ائی ایس ائی کی پیداوار تھی۔ اور حقیقی اگر دھشت گردی کررہی تھی تو وہ وہی لوگ تھے جو پہلے الطاف کے پیروکار تھے ۔ یعنی ہر دو صورتوں میں‌ الطاف کی دھشت گردی ثابت ہوتی ہے چاہے وہ متحدہ کررہی ہویا حقیقی کررہی تھی۔
کراچی میں‌ رہنے کی وجہ سے ان کا اسلحہ ہی نظر ائے گا۔
بلاشبہ سندھ میں اباد تمام لوگوں کے مقابلے میں‌ ایم کیو ایم ہی کا ظرف تھا اور ہے جو دھشت گردی میں‌ان کے مقابل نظر اتا ہے ۔ ورنہ مہاجر تو بے چارے چاقو سے بھی ڈرتے تھے۔
بہرحال، سب سے پہلے مشرف صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے ضلعی حکومتی نظام متعارف کروا کر پہلی مرتبہ کراچی کی عوام کے بہت سے جائز مطالبات کو پورا ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اور پھر متحدہ نے پورا ثبوت فراہم کیا ہے کہ اگر انکے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے تو وہ پاکستان کی ترقی میں انتہائی مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ [یاد رہے نہ متحدہ نے کوئی غیر قانونی مطالبہ پیش کیا جیسے مخالفین جناح پور اور لاقانونیت جیسے الزامات لگاتے تھے، اور نہ ہی مشرف صاحب نے کوئی غیر قانونی مطالبہ قبول کیا]۔
کسی حد تک یہ بات درست ہے۔ مشرف کے ضلعی حکومتی نظام نے کراچی کو فائدہ پہنچایا ہے۔ اگر کراچی کا پیسہ کراچی میں‌ہی لگے تو کراچی شیشہ کی مانند چمکنے لگے ۔ مشرف نے کچھ تلچھٹ کراچی کو لوٹادی۔ نعمت اللہ نے بے حد محنت کی اور اج کے زیادہ تر منصوب ان ہی کے زمانے کے شروع کیے ہیں
بہرحال متحدہ بھی اس عرصہ میں محنت کی ہے۔ مگر دھشت گردی وہیں‌کی وہیں ہے۔ وہی جنگ اخبار کا بائکاٹ وہی جیو، اے اروائی پر پابندی۔
جاری۔۔۔

میں نے مصطفی کمال والے تھریڈ میں بہت سی ویڈیوز پیش کر دی تھیں۔

ان میں سے اہم وہ ہیں جبکہ فرانس اور امریکہ کے سفیر حضرات مصطفی کمال کے ساتھ کراچی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے تھے اور ان سے بہت متاثر تھے۔
عمران خان اب بس چیخ چلا سکتا ہے اور متحدہ کے مخالفین صرف رو پیٹ سکتے ہیں، مگر انشاءاللہ حق بات اس حد تک واضح ہو چکی ہے کہ عمران خان یہ نفرتوں کے بیج مزید نہیں بو سکتا۔ انشاءاللہ۔

مصطفی کمال کے واقعے پر اگرچہ کہ میئر آف مومنٹ کے حوالے سے غلط فہمی پر مخالفین کو کھل کر منفی پروپیگنڈہ کرنے کا موقع مل گیا، مگر پھر بھی مجموعی طور پر اسکے مثبت اثرات ہی مرتب ہوئے اور بقیہ پاکستان میں بہت سی عوام کو صحیح حقائق کا اندازہ ہوا کہ واقعی کراچی میں ترقی ہوئی ہے اور متحدہ دہشتگری اور بدمعاش جماعت نہیں بلکہ سب سے پڑھی لکھی اور منظم جماعت ہے اور ضرورت ہے کہ اس کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے بجائے اسکے کہ مشرقی پاکستان کی طرح ایک تنظیم اور قوم کے خلاف نفرت کے بیج بوئے جائیں اور اپنی سیاست چمکانے کے لیے انہیں سینچا جائے۔[/quote]
 
یہ بھی میری طرف سے کہیے گا کہ اگر الطاف کو سزا لگ گئی
تو سمجھے کے کام بن گیا عمران کا پاکستان میں۔ اپنی توانائیاں ادھر ہی لگائے ورنہ کہیں جمیعت مرغا نہ بنادے پھر
 

زین

لائبریرین
خان صاحب ذرا جلدی میں‌تھے اس لیے صرف تین چار سوالوں کے ہی جوابات دیئے۔خیر کل ان کی پریس کانفرنس ہے اس میں ضرور پوچھونگا۔



چیف جسٹس اور آزاد عدلیہ کی بحالی کے معاملے میں سیاستدانوں نے غداری کی ہے ،عمران خان
کوئٹہ......پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور آزاد عدلیہ کی بحالی کے معاملے میں سیاستدانوں نے غداری کی ہے ،انہیں اپوزیشن میں آزاد اور حکومت میں غلام عدلیہ چاہیئے ،مسلم لیگ (ن )دو کشتیوں کی سواری چھوڑ کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔وہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانگی سے قبل کوئٹہ ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لینا مسائل کا حل نہیں اگر ایسا ہوتا تو آج تمام مسائل حل ہوچکے ہوتے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لینے سے صرف اور صرف عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا اور غربت میں اضافہ ہوگا جبکہ اس کا فائدہ صرف ایک چھوٹے طبقے کو پہنچے گا ،سب جانتے ہیں کہ دنیا کے جن ممالک نے آئی ایم ایف سے قرضے لیے ہیں وہاں غربت میں اضافہ ہے ،انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کا حل آسان یہ ہے کہ اخراجات میں کمی کرکے آمدنی میں اضافہ کیا جائے ، حکمران اور عوام صحیح طریقے سے ٹیکس ادا کریں ، زرداری بتائیں انہوں نے خود کتنا ٹیکس ادا کیا ہے ؟۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو جس نے آئین توڑا اور خود اس کا اعتراف بھی کیا ، لال مسجد آپریشن جیسے ظالمانہ اقدام اٹھایا، سرحد اور بلوچستان میں بے گناہ لوگوں کو شہید کیا ،نواب اکبر بگٹی جیسی شخصیت کو نشانہ بنایا ، ایسے شخص کوفرار کا راستہ فراہم کرنا شرمناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ خود آصف زرداری نے پرویز مشرف پر دہشت گردی کے خلاف ملنے والے فنڈز میں سے اربوں ڈالر خورد برد کرنے کا الزام لگایا ، ایسے شخص کو عدالت میں لاکھڑا کرنا چاہیئے تھا ،این آر او کے تحت پرویز مشرف نے زرداری کو ریلیف فراہم کیا اس لیے انہیں معافی دی گئی ۔ ایک اور سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے نام پر مینڈیٹ لینے والی جماعتوں نے وعدے پورے نہیں کئے، پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علمائے اسلام اور حکومت میں شامل دیگر جماعتیںجب اپوزیشن میں تھیں تو عدلیہ کی آزادی کے لیے ہمارے ساتھ سڑکوں پراحتجاج کیا لیکن آج حکومت میں آکر انہیں غلام عدلیہ چاہیئے،یہی وجہ ہے کہ جب فوجی حکومت آتی ہے تو لوگ مٹھائیاں بانٹتے ہیںانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو نے خود چیف جسٹس کے گھر کے سامنے کہا تھا کہ اصل چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ہی ہے آج وہی پیپلز پارٹی افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے لیے مختلف بہانے کررہی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ افتخار چوہدری سیاسی ہوگئے اگر وہ جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی طرح کام کرتے تو غیر سیاسی ہوتے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے عدلیہ کی آزادی کے لیے آواز بلند کی ۔ عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور آزاد عدلیہ کے حوالے سے سیاستدانوں نے غداری کی ہے ، انہیں اپوزیشن میں آزاد اور حکومت میں غلام عدلیہ چاہیئے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو متحدہ اپوزیشن کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دو کشتیوں کی سواری چھوڑ کر حکومت یا حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔
 
چھوڑیں سب باتوں کو
عمران سے صرف یہ پوچھنا ہے کہ الطاف کو کب اور کیسے سزا دلوائے گا۔
یہ جواب سن کر نہیں‌اجایے گا کہ کینیڈا نے پہلے ہی ایم کیو ایم کو دھشت گرد قرار دے دیا ہے۔
اگر یہ جواب مل جائے تو بات ہے۔
 

زین

لائبریرین
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں طالبانا ئزیشن کے نام پر پشتونوں کو امیتازی رویئے کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے نتیجے میں اس شہر میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے ۔ہفتہ کو بلوچستان کے زلزلے متاثرہ علاقوں کے دور ے کے بعدیہاں پریس کانفرنس اور بلوچستان بار ایسوسی ا یشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کراچی میں طالبانائزیشن کا ہوا کھڑا کرکے لوگوں کے ہاتھوں میں بندوق دے رہے ہیں تاکہ وہ مہاجروں میں خوف پیدا کرکے انہیں کنٹرول کر سکیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ الطاف حسین کے خلاف برطانیہ سے کہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔عمران خان نے ممبئی بم دھماکوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات میں معاونت کے لئے آئی ایس آئی کے چیف کو بھارت بھیجنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر یہ فیصلہ کرنے سے پوری دنیا میں غلط پیغام گیا ہے اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ واقعی آئی ایس آئی اس میں ملوث ہے ۔
 
عمران خان پابندی کے باوجود کراچی کیلئے لاہور ایئر پورٹ روانہ
مگر ان کے کراچی انے پر پابندی ہے
3433.gif

جنگ
اگرچہ عمران کراچی جانے پر بضد تھا
3434.gif

مگر تازہ خبروں‌کے مطابق عمران کو کراچی انے سے لاہور میں‌ہی روک دیا گیا ہےاور اسکے روکنے کے خلاف کراچی میں مظاہرہ جاری ہے۔
مزے کی بات ہے کہ ایم کیو ایم کا یہ موقف ہے کہ عمران کے کراچی انے پر پابندی سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں۔
لگتا ہے کہ ایم کیو ایم واقعی عمران سے ڈرتی ہے۔ ایک بار عمران الطاف کو برطانیہ سے سزا دلوادے۔ کراچی میں‌عمران ہی عمران ہوگا۔

الطاف تیری شامت ائی۔ ٹی ائی ائی ٹی ائی ائی۔
 

زینب

محفلین
پھر ایک کیو ایم کی پوری مافیا پر پابندی ہونی چاہیے اسلام باد داخلے پر۔۔۔۔۔۔۔۔کراچی کوئی ایم کیو ایم والوں کے "ابا "کا ہے جو پابندی لاگاتے پھرتے ہیں ۔۔۔۔۔ڈر ہے نا سچائی کا سامنے کیسے کریں چور اچکے ۔
 
Top