عمران خان

کیا عمران خان الطاف حسین کو برطانیہ بدر کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے

  • عمران قومی اسمبلی کی سیٹ کھو دیں گے

    Votes: 0 0.0%
  • عمران قومی اسمبلی کی سیٹ کھو دیں گے

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    59

qaral

محفلین
رائے دینا آپ کا حق اور اس رائے سے اختلاف ہمارا حق ہے سمجھانے کی آپ نے خوب کہی یہا ں سبھی سمجھدار ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
قیصرانی یہ بات میں نے سیاست کے حوالے سی کی ہے اور ذاتی کردار کے حوالے سے سیاستدان اور جرنیل خاص طور پر اپنی رنگینیوں کے لیے مشہور ہیں۔ مشرف صاحب کے کارنامے شاید ابھی آپ کے علم میں نہیں اور اس حوالے سے گفتگو کو میں وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں۔
محب تمہاری اصل پوسٹ ذاتی نہیں، سیاسی کردار پر مبنی تھی۔ میں نے اس لئے نو کمنٹس لکھا (اقتباس لے کر) کہ جس بندے کو ابھی تک کوئی عہدہ (منسٹری) ہی نہیں‌ ملا اور نہ ہی اس کی قومی اسمبلی کی ایک سے زائد سیٹیں ملیں، وہ بے داغ نہ ہو تو بیچارہ اور کیا ہو؟
 
پاکستان واپسی سے قبل عمران نے کچھ ثبوت اسکاٹ لینڈ یارڈ کو مہیا کردیے ہیں (خبر)
قیصرانی اگر عمران کو حکومت کو موقع نہیں‌ملا تو یہ اس کے حق میں‌ہے کہ اپ پہلے موقع تو دیں‌پھر تنقید کریں۔
 
qaral

محفلین
بیشک عمران ان دنوں کچھ نما یا ں لازمی ہوا ہے مگر اس کا سیاسی لیول ابھی بہت نیچے ہے اور اوپر آنے کیلئے اس کو دوسرے چوروں سے گٹھ جوڑ کرنا پڑے گا جس طرح الطاف کیس میں اس نے نوازشریف سے کیا جس سے پہلے تو عمراں کی اپنی شخصیت مشکوک ہوتی ہے کیونکہ ہم یہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ چور کبھی گھاٹے کا سودہ نہیں کرتےاگر عمران نے ان لوگوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائی تو ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا ہوگا اور اکیلا عمران کبھی اکثریت میں آ نہیں آسکتا میرا خیال ہے عمران کے سپورٹرز کو تھوڑا حقیقت پسند ہونا چاہیئے اور عمران خود بھی شائید انہی چوروں کے ساتھ ملکر پا کستان کیساتھ جمہوریت جمہوریت کھیلنا چاہتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمت علی نے کہا:
قیصرانی اگر عمران کو حکومت کو موقع نہیں‌ملا تو یہ اس کے حق میں‌ہے کہ اپ پہلے موقع تو دیں‌پھر تنقید کریں۔
میں بحث کی نیت سے یہ بات نہیں کہہ رہا تھا۔ محب نے جو بات لکھی، اس پر تبصرہ کیا ہے کہ جو بات ممکن ہی نہیں، اس کا حوالہ دینے سے فائدہ؟

آپ کو عمران خان اچھا لگتا ہے مجھے مشرف۔ دونوں جانتے ہیں کہ نہ عمران خان بہترین ہے اور نہ مشرف۔ اگر میرے اکیلے کے ووٹ سے عمران خان کو حکومت مل سکتی ہے تو بجا۔ کیا کسی الیکشن میں عمران خان نے اتنے امیدوار کھڑے کئے تھے کہ اگر اکثریت جیت بھی جاتے تو عمران خان حکومت بنا پاتا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
دوسرا یہ بات یاد رکھیں، اگر کوئی فرد اپنے ذاتی کردار کے باعث شرمندہ ہوتا ہے تو اس کا اجتماعی کردار کیا ہوگا؟ سیاست میں آنے کے بعد کسی فرد کا ذاتی کردار اس کا ذاتی نہیں رہ جاتا، عوامی ہو جاتا ہے۔ آج بھی اگر کسی مغربی سیاستدان کے ذاتی کردار کا ایسا پہلو سامنے آ جائے تو اس سے مراد سیاسی موت لی جاتی ہے، چاہے وہ کتنی پرانی ہی بات کیوں نہ رہی ہو
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
قیصرانی یہ بات میں نے سیاست کے حوالے سی کی ہے اور ذاتی کردار کے حوالے سے سیاستدان اور جرنیل خاص طور پر اپنی رنگینیوں کے لیے مشہور ہیں۔ مشرف صاحب کے کارنامے شاید ابھی آپ کے علم میں نہیں اور اس حوالے سے گفتگو کو میں وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں۔
محب تمہاری اصل پوسٹ ذاتی نہیں، سیاسی کردار پر مبنی تھی۔ میں نے اس لئے نو کمنٹس لکھا (اقتباس لے کر) کہ جس بندے کو ابھی تک کوئی عہدہ (منسٹری) ہی نہیں‌ ملا اور نہ ہی اس کی قومی اسمبلی کی ایک سے زائد سیٹیں ملیں، وہ بے داغ نہ ہو تو بیچارہ اور کیا ہو؟

ایک سیٹ پر برے کام کرنا کیا ممکن نہیں اور ایک سیٹ والے تو بہت سے ہیں اسمبلیوں میں جو انتہائی داغدار ہیں، یہ دلیل تو تمہاری قطعا نہیں مانی جا سکتی۔

اس کے علاوہ عمران خان کا شوکت خان ہاسپٹل ایک زندہ جاوید کارنامہ ہے جو ملک کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر اقتدار میں آ کر وہ کوئی غلط کام کرے تو کس نے یہ کہا کہ اس پر تنقید نہ کی جائے مگر اب تک اس کا رویہ جرات مندانہ اور انصاف پر مبنی ہے۔
باقی مشرف کا ذاتی کردار کیسا ہے اس پر جب کبھی بحث ہوئی تو کافی کچھ سامنے آئے گا۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے عمران کے خلاف متحدہ کے ریفرنس کو کوئی اھمیت نہ دیتے ہوئے ڈمپ کردیا ہے۔

ادھر متحدہ نے وہی رونا رویا ہے جس کا تذکرہ اس فورم پر بھی ہوتا ہے۔ کیا یہ بلواسطہ طور پر اس بات کا اقرار نہیں کہ عمران کے الزامات درست ہیں
 
عمران کی اکلوتی سیٹ خطرے میں‌۔ اسپیکر نے ریفرنس الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا ہے۔
عمران کے خلاف ریفرینس کی کامیابی کے امکانات کافی زیادہ ہیں کیونکہ متحدہ نے حال ہی میں‌صوبائی خودمختاری کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومتی پارٹی نے ساتھ نہ دیا تو حکومت کا ساتھ چھوڑا جاسکتا ہے۔ عمران کے خلاف ریفرینس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے متحدہ صوبائی خودمختاری کا کارڈ کھیلنا چاہتی ہے۔
 
امید کی جاسکتی ہے کہ برطانوی حکومت الطاف حسین کے خلاف کارروائی کرے گی۔ کیونکہ برطانیہ میں‌تو عدالتوں نے ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس کے اراکین کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
 
شاید یہ احکام کینیڈا کے حکام نے جاری کیے ہیں‌برطانیہ نے نہیں۔ ایکسپریس کے مطابق
1100232139-1.gif

اب الطاف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے والا ہے ۔ کچھ اڑتی اڑتی سنی بھی تھی کہ الطاف ساوتھ افریقہ بھاگنے کی سوچ رہا ہے۔ درست علم نہیں۔ بہتر ہوگا اگر وہ گرفتاری دیکر مقدمات کا سامنا کرے بجاے بھاگنے کے۔
 
زینب

محفلین
یہ آپ نے ساری رائے شماری کی ہی عمران کے خلاف ہے کوئی بھی وٹ کریں اس کے حق میں نہیں جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمال ہے
 
Top