علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

شمشاد

لائبریرین
لکھنے سے پہلے یہ دیکھ لیجیئے گا کہ دونوں کتابوں کا ایڈیشن ایک ہی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ صفحات آگے پیچھے ہو جائیں۔
 
سندباد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
سند باد بھائی، پھر اس طرح‌کرتے ہیں‌کہ آپ سے 769 سے لے کر 785 تک لکھ دیں صفحات :)

سارہ خان، آپ پھر یہ کام نہ کریں۔ آپ خوفناک عمارت کو جاری رکھیں
769 صفحہ یہاں سے شروع ہوتا ہے:
ایک روز اس نے بڑی سنجیدگی سے شبیر کو کہا تھا “شبیر میرا ایک پیغام بیگم تک پہنچادو۔“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب کہ صفحہ نمبر 785 کا آخری پرے گراف ہے۔
درحقیقت مسز فلپ سے شادی کرنے سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قیصرانی صاحب آپ کے پاس جو ایڈیشن ہے، آپ وہ چیک کرلیں اور مجھے بتا دیں کہ میرے اور آپ کے پاس والے ایڈیشن میں کوئی فرق تو نہیں تاکہ میں جلد مذکورہ صفحے ٹائپ کرکے بھجواسکوں۔ شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
769 ہمارے ایڈیشن کے مطابق کچھ ایسے شروع ہوتاہے

ناؤ گھر گویا ریت میں‌دھنسا ہوا تھا۔ ریت ریت ریت۔ نمناک دھندلکا اور ریت!!!

والد صاحب

سادی کے یوں اطلاع دیئے بغیر چلے جانے پر ایلی غم نہیں‌۔۔۔۔

اور 785 کا اختتام کچھ ایسے ہے

مظلوم حبشی والی سرخی چل رہی ہے

ایلی کے دل میں‌نفرت کا ایک طوفان پیدا ہوچکا تھا۔ ساڑھے گیارہ بج چکے تھے کسی چوبارے پر چڑھنے کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا۔ چونکہ پنواڑی کی دوکان پر کھڑے تماش بینوں سے آنکھ بچا

امید ہے کہ اب وضاحت ہو گئی ہوگی :)
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے شک تھا کہ ایڈیشن مختلف ہوئے تو ساری محنت بیکار جائے گی۔ سند باد صاحب بہتر ہے کہ آپ سکین شدہ صفحے منگوا لیں یا پھر جی-میل پر جو اکاؤنٹ ہے وہاں سے لے لیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
مجھے شک تھا کہ ایڈیشن مختلف ہوئے تو ساری محنت بیکار جائے گی۔ سند باد صاحب بہتر ہے کہ آپ سکین شدہ صفحے منگوا لیں یا پھر جی-میل پر جو اکاؤنٹ ہے وہاں سے لے لیں۔
آپ نے بالکل درست کہا تھا :) حالانکہ مجھے اس کا بالکل بھی اندیشہ نہیں تھا کہ ایڈیشن میں اتنا فرق ہوگا :(
 
سندباد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
769 ہمارے ایڈیشن کے مطابق کچھ ایسے شروع ہوتاہے

ناؤ گھر گویا ریت میں‌دھنسا ہوا تھا۔ ریت ریت ریت۔ نمناک دھندلکا اور ریت!!!

والد صاحب

سادی کے یوں اطلاع دیئے بغیر چلے جانے پر ایلی غم نہیں‌۔۔۔۔

اور 785 کا اختتام کچھ ایسے ہے

مظلوم حبشی والی سرخی چل رہی ہے

ایلی کے دل میں‌نفرت کا ایک طوفان پیدا ہوچکا تھا۔ ساڑھے گیارہ بج چکے تھے کسی چوبارے پر چڑھنے کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا۔ چونکہ پنواڑی کی دوکان پر کھڑے تماش بینوں سے آنکھ بچا

امید ہے کہ اب وضاحت ہو گئی ہوگی :)

قیصرانی صاحب! والد صاحب کی سرخی سے لے کر میں مظلوم حبشی والی سرخی تک کا پورا مواد ٹائپ کرلوں گا۔

یعنی کئی ایک بار وہ آرام باغ میں ادھر ادھر تک آیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے لے
احساس گناہ اور احساس پستی چاروں طرف سے یورش کر رہے تھے۔ تک ٹائپ کرلوں گا۔

ہے کوئی مزید ہدایت ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ سند باد۔ اس کے علاوہ بھی اگر آپ ہاتھ بٹانا چاہیں تو مزید بھی علی پور کا ایلی کے صفحات آپ کو بتائے جاسکتے ہیں:)
 
ماوراء

محفلین
سندباد نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
769 ہمارے ایڈیشن کے مطابق کچھ ایسے شروع ہوتاہے

ناؤ گھر گویا ریت میں‌دھنسا ہوا تھا۔ ریت ریت ریت۔ نمناک دھندلکا اور ریت!!!

والد صاحب

سادی کے یوں اطلاع دیئے بغیر چلے جانے پر ایلی غم نہیں‌۔۔۔۔

اور 785 کا اختتام کچھ ایسے ہے

مظلوم حبشی والی سرخی چل رہی ہے

ایلی کے دل میں‌نفرت کا ایک طوفان پیدا ہوچکا تھا۔ ساڑھے گیارہ بج چکے تھے کسی چوبارے پر چڑھنے کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا۔ چونکہ پنواڑی کی دوکان پر کھڑے تماش بینوں سے آنکھ بچا

امید ہے کہ اب وضاحت ہو گئی ہوگی :)

قیصرانی صاحب! والد صاحب کی سرخی سے لے کر میں مظلوم حبشی والی سرخی تک کا پورا مواد ٹائپ کرلوں گا۔

یعنی کئی ایک بار وہ آرام باغ میں ادھر ادھر تک آیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے لے
احساس گناہ اور احساس پستی چاروں طرف سے یورش کر رہے تھے۔ تک ٹائپ کرلوں گا۔

ہے کوئی مزید ہدایت ۔۔۔

سند باد، میں 769 صفحہ لکھ چکی ہوں۔ جس کی آخری لائن یہ تھی۔

اگر قطع تعلق ہی مقصود ہوتا تو وہ اعلانیہ کہہ دیتا۔ “ایلی صاحب اگر آپ سادی کے راستے سے ہٹ جائیں تو میں بے حد ممنون ہوں گا۔ پھر ایسی چال چلنے کا فائدہ۔ نہیں نہیں منصر ایسا نہیں کر سکتا۔“

آپ کو 770 سے لکھنا شروع کرنا ہے۔ اور جب آپ لکھ لیں تو اس لنک میں پوسٹ کر سکتے ہیں تاکہ ترتیب گڑ بڑ نہ ہو جائے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=5029
 
ماوراء

محفلین
سارہ خان نے کہا:
ماوراء نے کہا:
756 سے 785 تک کے صفحات میرے پاس ہیں۔ اور میں 769 تک پوسٹ کر چکی ہوں۔ باقی کا حصہ میں نے سارہ کو دیا ہے۔ امید ہے کہ اس کو اگر مدد کی ضرورت ہوئی تو کوئی اس کی مدد کر دے گا۔

ماوراء مجھے فائل نہیں ملی ہے ۔۔۔۔تم پھر سے بھیجو۔۔۔۔۔16 پیجز ہیں صرف ۔۔کوشش کروں گی کہ خؤد ہی لکھ لوں ۔۔۔ :)

سارہ، قیصرانی باس ہیں۔ جیسا وہ کہتے ہیں ان کے آگے جھکنا پڑتا ہے۔ تم “خوفناک عمارت“ مکمل کر لو۔ :)
میرے حصے کے صفحات سند باد شاید لکھ رہے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سندباد نے کہا:
علی پور کا ایلی میں، میں بھی کچھ حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔ مجھے بتا دیا جائے کہ میں کون سے صفحہ سے کون سے صفحہ تک ٹائپ کردوں۔ کتاب میرے پاس موجود ہے۔
بہت نیک خیال ہے جناب۔ ماوراء سے اور محب سے درخواست ہے کہ وہ آپ کو کچھ صفحات بتا دیں

:shock: :shock: :roll: :roll: :? :?
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
آپ کے اپ ڈیٹ کی وجہ سے کہا تھا کہ میں باہر تھا بہت دنوں سے تو مجھے اندازہ نہیں تھا :(

یہ معلوم ہے کہ میں بزی ہوں اور آپ نے مجھے ڈسٹرب نہیں کرنا۔
جب سے آپ آئے ہو تب سے تو میں نے کچھ نہیں کیا۔ اور میں بھی کچھ دنوں میں باہر جا رہی ہوں اس لیے آپ کو سب کو پتہ ہو تو اچھا ہے نا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، میں نے ابھی علی پور کا ایلی کو وکی پر منتقل کیا ہے۔ اس منتقلی کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ان صفحات کا اندازہ کیا جاسکے جو غلطی کے باعث رہ گئے ہیں۔ مندرجہ ذیل وہ صفحات ہیں جو میں نے اردو محفل کی لائبریری کے ناول سیکشن سے اٹھا کر اردو ویب کے وکا وکی پر رکھے ہیں۔ اس حساب میں حتٰی الامکان غلطی سے پرہیز کیا ہے، لیکن پھر بھی احتمال ہے کہ کوئی کمی بیشی رہ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جیسا کہ شمشاد بھائی نے میری توجہ دلائی تھی کہ میری پوسٹنگز میں بعض اوقات آخری کچھ صفحے کٹ جاتے تھے، تو میں نے ابھی وہ بھی نوٹ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کوئی صفحہ موجود ہو لیکن پوسٹ نہ ہوسکا ہو، یا کوئی صفحہ نہ پوسٹ ہوا ہو اور آپ کے علم میں ہو تو بتادیں

1-35 سارہ، قیصرانی
36-65 قیصرانی
37 - 67 قیصرانی
96 - 125 ماوراء
156- 177جاوید اقبال
246-275 شمشاد
366- 395 قیصرانی
391-420 قیصرانی
426-448 قیصرانی
456 - 485 قیصرانی
486 - 516 قیصرانی
516- 538 قیصرانی
546-575 شمشاد
576 - 605 قیصرانی
636 - 665 سارا
755 - 785 ماورا
786 - 815 شمشاد
816 - 822 قیصرانی
906 - 935 شمشاد
936 - 1052 جاوید اقبال
1056 - 1085 جاوید اقبال
1085 - 1115 جاوید اقبال
1146 - 1175 سارا
1236 - 1238 عمر دراز
1239 - 1243 عمر دراز
1248 - 1255 عمر دراز
1256 - 1258 عمر دراز
1259 - 1263 عمر دراز

جو صفحات باقی بچ گئے ہیں

68 - 95
126 - 155
177 - 179
181 - 219
276 - 365
391 - 395
420 - 425
448 - 455
538 - 575
605 - 635
665 - 755
822 - 905
936 - 1052
1116 - 1145
1175 - 1235

یعنی کل صفحات جو باقی بچ گئے ہیں، ان کی تعداد 640 کے قریب بنتی ہے۔ اب تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنی حاضر مصروفیات سے آگاہ کریں تاکہ جو دوست فری ہوں، وہ اس کام میں‌ ہاتھ بٹا سکیں
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
آپ کے اپ ڈیٹ کی وجہ سے کہا تھا کہ میں باہر تھا بہت دنوں سے تو مجھے اندازہ نہیں تھا :(

یہ معلوم ہے کہ میں بزی ہوں اور آپ نے مجھے ڈسٹرب نہیں کرنا۔
جب سے آپ آئے ہو تب سے تو میں نے کچھ نہیں کیا۔ اور میں بھی کچھ دنوں میں باہر جا رہی ہوں اس لیے آپ کو سب کو پتہ ہو تو اچھا ہے نا۔
جی ماوراء میں‌ نے ایک نئی اپ ڈیٹ دے دی ہے۔ دیکھ کر اپنی رائے دیجئے گا۔ میں تو علی پور کا ایلی کو مکمل سمجھنے والا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ ابھی تو آدھا کام رہتا ہے :(
 
دوست

محفلین
68 - 95
یہ میرے پاس ہیں۔
اور میں آج کل مصروف نہیں تو فارغ بھی نہیں۔ لیکن وقت نہیں‌ملتا اسے لکھنے کا خیر ہوجائے گا۔ تسلی رکھیں۔ 8)
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
آپ کے اپ ڈیٹ کی وجہ سے کہا تھا کہ میں باہر تھا بہت دنوں سے تو مجھے اندازہ نہیں تھا :(

یہ معلوم ہے کہ میں بزی ہوں اور آپ نے مجھے ڈسٹرب نہیں کرنا۔
جب سے آپ آئے ہو تب سے تو میں نے کچھ نہیں کیا۔ اور میں بھی کچھ دنوں میں باہر جا رہی ہوں اس لیے آپ کو سب کو پتہ ہو تو اچھا ہے نا۔
جی ماوراء میں‌ نے ایک نئی اپ ڈیٹ دے دی ہے۔ دیکھ کر اپنی رائے دیجئے گا۔ میں تو علی پور کا ایلی کو مکمل سمجھنے والا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ ابھی تو آدھا کام رہتا ہے :(

ابھی تو بہت رہتے ہیں۔ :shock: :?
چلو، میرے واپس آنے تک مکمل ہو گئے ہوں گے۔ :lol:
 
Top