علوی نستعلیق کا ایک اور اپ ڈیٹ

Raheel Anjum

محفلین
علوی بھائی! آپ کی کاوشیں انتہائی شاندار ہیں۔ کسی کی تنقید سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ آپ کے دونوں فانٹ لاجواب ہیں۔ اللہ آپ کو اسے طرح اردو کی خدمت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دونوں‌فانٹ اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ علوی نستعلیق اپ ڈیٹ ہوکر اسی نام سے ہے۔ جبکہ نئے والے فانٹ کو علوی لاہوری نستعلیق کا نام دے کر اس ربط پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ جس کا ربط ذیل میں ہے۔
http://www.urdushare.net/alvi/alvilahorinastaleeq_shipped.zip

امجد یہ لنک کام نہیں کر رہا ہے۔ اسے چیک کر لیں۔
کیا خیال ہے، لاہوری نستعلیق کے اعتبار سے فورم میں ایک الگ سٹائل نہ شامل کر لیا جائے؟
 

باسم

محفلین
وہ تو بعد میں ہوگا پہلے الگ تھریڈ میں اس کا علان تو لگ جائے مگر اس سے پہلے علوی امجد صاحب کو اس کے متعلق کچھ لکھنا ہوگا!
بہت خوب علوی امجد صاحب
 

عارف انجم

محفلین
سب سے پہلے تو علوی امجد صاحب سے معذرت ۔ نئی ریلیز پر تبصروں میں ہم ان کے ایک اور اہم کارنامے کو نظر انداز کر گئے ۔ نوری نستعلیق کے ساتھ لاہوری نستعلیق پر کام کرکے انہوں نے بلاشبہ اردو کی ایک اور عظیم خدمت انجام دی ہے۔ جیسا کہ میں نے عرض کیا کہ لاہوری نستعلیق کو مجھ سمیت کئی لوگ نوری نستعلیق سے زیادہ خوبصورت سمجھتے ہیں اور اس کی اصل اہمیت تو آپ اردو اخبارات میں شہہ سرخیاں بنانے والوں سے پوچھیں جنہیں نوری نستعلیق کے الفاظ کو کورل ڈرا پر توڑ موڑ کر لاہوری نستعلیق کے قریب تر لانا پڑتا ہے تاکہ وہ سرخی میں فٹ ہوسکیں۔ یہ الگ بات ہے کہ اخبارات و جرائد کے متن میں استعمال کے لیے نوری نستعلیق اب ایک ’’معیار‘‘ بن چکا ہے ۔

اس معاملے میں کنفیوژن علوی لاہوری نستعلیق کا نیا نام نہ رکھے جانے کی وجہ سے ہوئی جو کہ اب رکھ دیا گیا ہے۔ دوسرا، میری امجد علوی صاحب سے درخواست ہے کہ وہ علوی لاہوری نستعلیق میں تمام لگیچرز لاہوری نستعلیق کے رکھیں ۔

رہی بات فیض نستعلیق سے مماثلت کی تو علوی لاہوری نستعلیق اور فیض نستعلیق میں کافی فرق ہے اور یہ فرق انپیج کے نئے ورژن میں دونوں فونٹس کو ساتھ ساتھ رکھ کردیکھا جاسکتا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
فونٹ استعمال کر کے دل باغ باغ ہو گیا۔
میں ان پیج 3 کے فیض نستعلیق کو دیکھنے کے بعد گزشتہ کئی روز سے احساس محرومی رہا۔ سوچ ہی رہا تھا کہ ان پیج 3 کا اسٹوڈنٹ پیکیج خرید ہی لوں۔ لیکن آپ نے علوی نستعلیق کے لاہوری ورژن کا مژدہ سنا دیا۔
امجد علوی صاحب! اللہ آپ کو مزید ہمت عطا فرمائے۔ اگر یہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہو تو نقشوں کے حوالے سے میری کچھ رہنمائی فرما دیں۔ بہت مشکور ہوں گا۔
 

فرضی

محفلین
سب سے پہلے تو امجد علوی صاحب کا بہت شکریہ کہ انہوں نے اتنی محنت سے نہ صرف پہلے والے فونٹ کو مزید بہتر کیا بلکہ اسے لاہوری نستعلیق کے قالب میں ڈھال کر ایک نئا فونٹ متعارف کروایا۔

میرے پاس فونٹ ڈاؤنلوڈ کے دونوں لنک کام نہیں کر رہے۔ ایک پر تو ایرر 500 آرہی ہے جبکہ دوسری ربط رجسٹریشن فیلڈ کا میسیج دے رہی ہے۔
 

دوست

محفلین
نہیں‌ بھئی یہ لنک میرے پاس بھی کام نہیں کررہا، لاہوری نستعلیق والے فونٹ کا۔ اس کا کچھ کردیں ہم اسے اتارنے کے لیے بے قرار ہیں۔
 
دونوں‌فانٹ اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ علوی نستعلیق اپ ڈیٹ ہوکر اسی نام سے ہے۔ جبکہ نئے والے فانٹ کو علوی لاہوری نستعلیق کا نام دے کر اس ربط پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ جس کا ربط ذیل میں ہے۔
http://www.urdushare.net/alvi/alvilahorinastaleeq_shipped.zip
لنک کام نہیں کر رہا ؟
 

الف عین

لائبریرین
افسوس کہ جب لنک کام کر رہے تھے تو مجھے پتہ نہیں چلا۔ اب لنک کام کریں تو معلوم ہوگا کہ کیا فرق ہے۔
 

اردو

محفلین
میرے پاس بھی فونٹ ڈاؤنلوڈ کے دونوں لنک کام نہیں کر رہے اب کل تک انتظار کرنا پڑے گا۔
 
Top