علوی نستعلیق کا ایک اور اپ ڈیٹ

الف نظامی

لائبریرین
عویدص ذرا صبر کریں، آپ تو جانتے ہی ہیں فانٹ سازی کتنا تخلیقی اور صبر آزما فن ہے۔
علوی بھائی کو تھوڑا وقت تو دیجیے۔
 
راج

محفلین
بہت خوبئ

واہ جناب ! پہلے تو مبارکباد قبول کریں- بہت ہی شاندار میں نے تو فوراٰ ڈاونلوڈ بھی کر لیا ، ٹیسٹ بھی کیا اور دوستوں کو لنک بھی بھیج دیا- میری خوشی کا شائد آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے وہ اس لئے کہ میں خود نوری نستعلق فونٹ پر کام کررہا تھا اور 40 فی صد سے زائد کام کر چکا تھا مگر وقت کی کمی نے مجھی آگے بڑھنے نہیں دیا-
لیکن جب بہت دنوں بعت محفل پر آیا تو آپ کا فونٹ دیکھ کر لگ بھگ اچھل پڑا- آپ نے تو بہت ہی عمدہ کام کیا ہے - اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جو میں کر رہا تھا یہ اس سے بھی بہت اچھا ہے- بہت شاندار ہے-
مجھے بہت سکون ہوا یہ فونٹ دیکھ کر ورنہ میں ہمیشہ یہی سوچتا تھا کہ جو بیڑا میں نے اٹھایا تھا اسے مکمل نہ کرسکا-
علوی بھائی تنقید اور تبصرے تو ہوتے ہی رہتے ہیں کوئی اصلاح کے لئے کرتا ہے کوئی مذاق اڑانے کی خاطر لیکن کوئی وہ کام نہیں کر سکتا جو آپ نے کیا ہے بس لکھ ہی سکتا ہے تو اس سے دل برداشتہ نہ ہوں اس طرح کے بڑے کاموں میں تو یہ سب ہوتا ہی ہے-
 
الطاف ذکی

محفلین
علوی نستعلیق فونٹ کی پیشکش پر مبارکباد

السلام و علیکم،
اُردو تدوین و اشاعت کے حوالے سے بلاشبہ یہ آپ کی ایک بہترین کاوش ہے، ہماری طرف سے دلی مبارکباد قبول کیجیئے۔
علوی نستعلیق فانٹس کون کون سی اپلیکیشنز میں قابل استعمال ہے، براہ کرم اس پر ضرور روشنی ڈالیئے گا۔
کیا یہ ممکن ہے کہ نستعلیق فانٹس ایڈوب ایپلیکیشنز میں قابل استعمال بنائے جاسکیں، خصوصاً ایڈوب ایم ای ورژنز میں۔
بصد خلوص
الطاف ذکی
 
جی بھائی جان امید ہے کہ مستقبل میں‌ایسے نستعلیق فونٹس منظر عام پر آئیں‌گے جوکہ اڈوبی سمیت کسی بھی دوسرے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرسکیں گے
 
فاتح

لائبریرین

السلام و علیکم،
اُردو تدوین و اشاعت کے حوالے سے بلاشبہ یہ آپ کی ایک بہترین کاوش ہے، ہماری طرف سے دلی مبارکباد قبول کیجیئے۔
علوی نستعلیق فانٹس کون کون سی اپلیکیشنز میں قابل استعمال ہے، براہ کرم اس پر ضرور روشنی ڈالیئے گا۔
کیا یہ ممکن ہے کہ نستعلیق فانٹس ایڈوب ایپلیکیشنز میں قابل استعمال بنائے جاسکیں، خصوصاً ایڈوب ایم ای ورژنز میں۔
بصد خلوص
الطاف ذکی

آج ہی اڈوب فوٹو شاپ سی ایس 2 مڈل ایسٹرن ورژن میں علوی نستعلیق میں لکھ کر دیکھا تو کافی اچھے نتائج سامنے آئے۔
سکرین شاٹس ارسال کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
mujeeb mansoor

محفلین

السلام و علیکم،
اُردو تدوین و اشاعت کے حوالے سے بلاشبہ یہ آپ کی ایک بہترین کاوش ہے، ہماری طرف سے دلی مبارکباد قبول کیجیئے۔
علوی نستعلیق فانٹس کون کون سی اپلیکیشنز میں قابل استعمال ہے، براہ کرم اس پر ضرور روشنی ڈالیئے گا۔
کیا یہ ممکن ہے کہ نستعلیق فانٹس ایڈوب ایپلیکیشنز میں قابل استعمال بنائے جاسکیں، خصوصاً ایڈوب ایم ای ورژنز میں۔
بصد خلوص
الطاف ذکی
عزیزم الطاف میرے استعمال میں Adobe Photoshop 8.0 CS ME ہوتاہے اس میں تو علوی نستعلیق ناکام ہے
البۃ ہوسکتاہے اس کا کوئی ایسا ورژن وجود میں آجائے یا آچکا ہو جو بہتر کام کرسکے۔۔

نیچے والی تحریر علوی نستعلیق میں میں نے لکھی ہے
alviug4.gif
 
فرخ

السلام و علیکم مجیب بھائی
آپ کو یقین ہے کہ آپ Adobe Photoshop 8.0 CS ME ہی استعمال کر رہے ہیں؟
دراصل ایسا صرف Adobe Photoshop 8.0 CS یعنی بغیر ME والے ورژن میں ہوتاہے۔ ME والے شائید چند ایک الفاظ اپنی جگہ چھوڑتے ہیں، مگر زیادہ تر تو ٹھیک لگتا ہے۔
ویسے فی الحال میرے پاس سب کا استعما ل کا وقت پورا ہو چکا ہے۔ اب کوئی وی ایم لوڈ کروں گا تو دیکھوں گا
 
جی فرخ بھائی ۔مجھے یقین ہی ہے میں Adobe Photoshop 8.0 CS ME استعمال کرتاہوں
 
Top