علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

الف عین

لائبریرین
میں یہ میک میں دیکھ رہا ہوں۔ یہاں رضی اللہ تعالیٰ ’ایک ڈبے کے اندر ب‘ سے تبدیل ہو جاتا ہے۔ اور علیہ السلام بھی۔ یہ میں نے محمد صابر کے پوسٹ کئے احمد دیدات کے مضموں میں دیکھا تھا اور یہاں اب دیکھا ہے کہ یہ رضی اللہ تعالی میں بھی نظر آتا ہے،
لیکن یہ پوسٹ علوی نستعلیق سے غیر متعلق ہے۔۔۔۔
 
ایک دو ہفتوں سے میں نے اردو کا کچھ لکھنا شروع کیا تھا تو لکھنے کے‌دوران جو میں نے‌ کوئی غلطی دیکھی تو اس کا جدول بنالیا۔

ٲٹیچ منٹ میں پی ڈی اف فائل ملاحظہ ہو
جبکہ وورڈ فائل میں‌ نے مزید لکھا ہے لیکن اٹیچ نہیں کر پارہا

والسلام
 

Attachments

  • Nas_Words.pdf
    77 KB · مناظر: 19

arifkarim

معطل
راسخ میں نےآپ کی بتائی ہوئی غلطیاں نوٹ کر لی ہیں۔۔۔ زیادہ تر کرننگ اور لک اپس کے مسائل ہیں، جو کہ انپیج میں نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد مسلم

محفلین
علوی نستعلیق میں غلطیوں کی نشاندہی

محترم جناب علوی نستعلیق میں دو غلطیاں میرے سامنے بھی آئی ہیں، امید ہے ان کی نشاندہی اس کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی
1۔ کپل کو مچلنا لکھتا ہے۔
2۔ کچی کو گچی لکھتا ہے۔

علوی نستعلیق میں مزید لگیچرز شامل کرکے اس کو کورل ڈرا ایکس سیریز کے لئے بھی قابل قبول بنایا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
غم گین کو ملا کر لکھیں تو نون کی جگہ غنہ بن جا تاہے۔ غمگین۔
پلک ۔۔ پ ل ک کی شکل یوں ہو جاتی ہے۔
یہ پہلے اپ گریڈ کے بعد ہی ہے، دوسرے اپ گریڈ کا انتظار ہے۔
 
محمد مسلم صاحب فی الحال کوئی بھی نستعلیق فونٹ کورل ڈرا ایک سیریز میں‌چلنے کی قابل نہیں‌ہے ۔ اسمیں فونٹ‌کا کوئی قصور نہیں‌ہے قصور کورل ڈرا کا ہی ہے انکا رینڈرنگ انجن تبدیل ہے
 

اختر رسول

محفلین
سلام
آپ كا علوی نستعلیق فونٹ استعمال كیا كافی حد تك اچھا ہے۔ چونكہ ہم adobe indesign me استعمال كرتے ہیں تو cs3مین صحیح طرح سے نہیں چلا مگر cs4 میں استعمال كیا تو كافی حد تك ٹھیك چلا میں كابی خوش ہو خدا آپ كو كامیاب كریں۔ جہاں تك میرا خیال ہے فونٹ كی كیرننگ میں تھوڑی سی دشواری ہے امید ہے آپ اس ظرف دھیان دیں گے
آپ كا خیر خواہ

اختر رسولا
 

arifkarim

معطل
سلام
آپ كا علوی نستعلیق فونٹ استعمال كیا كافی حد تك اچھا ہے۔ چونكہ ہم Adobe Indesign Me استعمال كرتے ہیں تو Cs3مین صحیح طرح سے نہیں چلا مگر Cs4 میں استعمال كیا تو كافی حد تك ٹھیك چلا میں كابی خوش ہو خدا آپ كو كامیاب كریں۔ جہاں تك میرا خیال ہے فونٹ كی كیرننگ میں تھوڑی سی دشواری ہے امید ہے آپ اس ظرف دھیان دیں گے
آپ كا خیر خواہ

اختر رسولا

محفل پر خوش آمدید!!!
کیا آپ انڈیزائن پر نستعلیق سے کام کرتے ہیں یا صرف نسخ کی حد تک؟
 

محمد مسلم

محفلین
فونٹ میں ک والے الفاظ پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو چکے ہیں۔
کؔنؔٹؔیؔشؔن لکھیں تو جڑتا صحیح نہیں ہے۔
بؔلؔبؔو لکھیں تو بلبلوں بن جاتا ہے
وولٹیج اور زیستے کے جوڑ اور نقاط صحیح نہیں ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
سنگترہ کی بات تو ٹھیک ہے۔
لیکن شمشاد کیا جنۃ لکھنا چاہتے ہو، یہ تو درست لکھا جاتا ہے اور جس طرح گول ۃ کو اردو میں ت اور ہ (تہ) سے غلطی سے ؛لکھتے ہیں ۔ وہ بھی درست ہی آتا ہے۔ یہ میں اپ ڈیٹیڈ علوی نستعلیق کی بات کر رہا ہوں۔
 
Top