علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ کو علوی نستعلیق فونٹ کے استعمال کے دوران کہیں الفاظ غلط جڑتے نظر آ رہے ہوں تو یہ غالباً فونٹ کے اندر لک اپس میں کسی غلطی کے باعث ہے۔ اس تھریڈ‌کا مقصد علوی نستعلیق میں کسی ایسے ممکنہ لک اپس کے بگ اکٹھے کرنا ہے تاکہ انہیں درست کیا جا سکے۔ زیڈ این ایف اس سلسلے میں ایک غلطی کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ ط ع ا م ٹائپ کرنے پر بعام لکھا جاتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
معلوم نہیں کہ یہ غلطی کہاں ہے تاہم جب ٹائپنگ کرتے ہوئے سوالیہ نشان دباؤں تو فانٹ بدل جاتا ہے۔ اسے مٹانے پر دوبارہ علوی نستعلیق فانٹ دکھائی دیتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
معلوم نہیں کہ یہ غلطی کہاں ہے تاہم جب ٹائپنگ کرتے ہوئے سوالیہ نشان دباؤں تو فانٹ بدل جاتا ہے۔ اسے مٹانے پر دوبارہ علوی نستعلیق فانٹ دکھائی دیتا ہے

یہی مسئلہ تطویل کے ساتھ بھی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ سپیشل کیرکٹرز کو سپورٹ نہ کر رہا ہو فی الوقت

ابھی یہ مسئلہ صرف تطویل کے ساتھ ہے، یعنی شفٹ اور منفی کا بٹن جو میں تطویل کے لئے استعمال کرتا ہوں، وہ یہ مسئلہ دے رہا ہے۔ سوالیہ نشان والا مسئلہ نہیں رہا
 
عارف انجم

محفلین
معلوم نہیں کہ یہ غلطی کہاں ہے تاہم جب ٹائپنگ کرتے ہوئے سوالیہ نشان دباؤں تو فانٹ بدل جاتا ہے۔ اسے مٹانے پر دوبارہ علوی نستعلیق فانٹ دکھائی دیتا ہے

مجھے ایشیا ٹائپ کے ساتھ ایم ایس ورڈ میں ٹائپنگ کرتے ہوئے ایسا ہی مسئلہ درپیش ہوتا تھا لیکن اس میں فونٹ کی غلطی نہیں تھی بلکہ ہوتا یہ تھا کہ بعض الفاظ لکھتے ہوئے مجھ سے کوئی شارٹ کی دب جاتی تھی جس سے فونٹ تبدیل ہو جاتا تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ متن
جئے
سئے
شئے

علوی نستعلیق میں یوں دکھائی دیتا ہے:

[font="alvi Nastaleeq V1.0.0"]جئے
سئے
شئے [/font]

اس طرح کے تمام ترسیموں میں مسئلہ ہے
* +ئے
 
ورڈ میں اگر کوئی لفظ اس فانٹ میں‌موجود نہ ہوتو وہ متبادل فانٹ چن لیتا ہے۔ محفل پر بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔ تاہم یہاں صرف اس لفظ کا فانٹ بدلنے کی بجائے پورا فقرہ ہی بدل جاتا ہے
 
زین

لائبریرین
د ب ا ء و (دبائو) ۔۔۔۔۔۔۔۔ "ء" اگر"و" کے اوپر آجائے تو اچھا ہوگا جیسے ان پیج کے نوری نستعلق میں نظر آتا ہے
 
دوست

محفلین
اس کے لیے الگ سے ایک حمزہ واؤ موجود ہے۔ محفل کے کی بورڈ‌ پر شفٹ ڈبلیو پر موجود ہے ؤ۔
 
علوی امجد

محفلین
یہ متن
جئے
سئے
شئے

علوی نستعلیق میں یوں دکھائی دیتا ہے:

[font="alvi Nastaleeq V1.0.0"]جئے
سئے
شئے [/font]

اس طرح کے تمام ترسیموں میں مسئلہ ہے
* +ئے

* +ئے اس طرح کے ممکنہ ترسیموں کی ایک لسٹ مل جائے تو شائد ٹھیک کرنے میں آسانی ہو۔
 
علوی امجد

محفلین
کوما کونسا بہتر ہے

comma.gif
 
امجد بھیا مجھے تو کوما کی چوتھی شکل پسند ہے۔ ویسے خطاط حضرات کی رائے اس معاملے میں زیادہ معتبر ہوگی۔
 
علوی امجد

محفلین
یہی مسئلہ تطویل کے ساتھ بھی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ سپیشل کیرکٹرز کو سپورٹ نہ کر رہا ہو فی الوقت

ابھی یہ مسئلہ صرف تطویل کے ساتھ ہے، یعنی شفٹ اور منفی کا بٹن جو میں تطویل کے لئے استعمال کرتا ہوں، وہ یہ مسئلہ دے رہا ہے۔ سوالیہ نشان والا مسئلہ نہیں رہا

تطویل کی سپورٹ اس میں فی الحال نہیں دی گئی۔ اس پر کام جاری ہے۔ اگلے ورژن میں کشیدہ والے حروف آپ کو ملیں‌گے۔۔ موجودہ فانٹ کے اندر اگر آپ تطویل ڈالیں گے تو لفظ ٹوٹ جائے گا۔
Tatweel.gif
 
Raheel Anjum

محفلین
ہنی (ہ ن ی)
میں ہ کی شکل بدل کر ھ ہو جاتی ہے۔

جب اسی لفظ کو ھ ن ی کے ساتھ لکھا جإئےتونہ صرف اوپر والا مسٕلہ ہے بلکہ اس کی شکل بھی بگڑ جاتی ہے۔ لیکن اسی کو اگر ہ ن ی کے ساتھ لکھیں تو شکل صحیح رہتی ہے۔ تفصیل اٹیچمنٹ سے مزید واضح ہو گی۔ن کے جوڑ کی شکل ہ اور ھ کے ساتھ مختلف ہے۔
 
Attachments

  • Document1.JPG
    Document1.JPG
    34.2 KB · مناظر: 23

Raheel Anjum

محفلین
یہ متن
جئے
سئے
شئے

علوی نستعلیق میں یوں دکھائی دیتا ہے:

[font="alvi Nastaleeq V1.0.0"]جئے
سئے
شئے [/font]

اس طرح کے تمام ترسیموں میں مسئلہ ہے
* +ئے
نظامی بھائی! میرے پاس تو یہ تمام الفاظ صحیح لکھے جا رہے ہیں۔ یہ لگتا ہے کہ کیبورڈ کا مسلہ ہے۔ میں اعجاز صاحب کا کیبورڈ استعمال کر رہا ہوں اور یہ تما م الفاظ تین کیز کو دبانے سے صحیح لکھے جا رہے ہیں۔مزید وضاحت اوپر والےمیسج کی اٹییچمنٹ دیکھنے سے ہو جاے گی۔
 
ب وقوف

محفلین
راحیل آپ دراصل جئے ایسے لکھ رہے ہیں:
ج +ئ +ے
جب کہ الف نظامی ئے کا ایک ترسیمہ استعمال کر رہے ہیں:

یونی کوڈ میں:

جئے
1580+1747
جئے
1580+1574+1746
 
علوی امجد

محفلین
راحیل آپ دراصل جئے ایسے لکھ رہے ہیں:
ج +ئ +ے
جب کہ الف نظامی ئے کا ایک ترسیمہ استعمال کر رہے ہیں:

یونی کوڈ میں:

اس چیز کو وضاحت سے دیکھنا ہوگا کہ آیا اردو میں ان کا استعمال کہاں اور کیسے ہے۔ عام طور پر جب ہم جئے لکھتے ہیں تو وہ ج+ئ+ے ہوتا ہے۔
شائد نظامی صاحب یونی کوڈ ویلیو 06d3 کا ترسیمہ چاہتے ہیں۔
گذارش ہے کہ اس پر ذرا تفصیل سے بیان ہو۔
 
Top