عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
بُلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل
کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا

غالب
 

سارہ خان

محفلین
اپنا یہ عالم ہے خود سے بھی اپنے زخم چھپاتے ہیں
لوگوں کو یہ فکر کہ کوئی موضوع تشہیر بنے
تم نے فراز اس عشق میں سب کچھ کھو کر بھی کیا پایا ہے
وہ بھی تو ناکام ِ وفا تھے جو غالب اور میر بنے
 

الف عین

لائبریرین
جاتے جاتے خدائے سخن کا ایک شعر سن لیں:
عشق میں ہم ہوئے نہ دیوانے
قیس کی آبرو کا پاس کیا
 

شمشاد

لائبریرین
شائستہ آپ اس محفل کی نئی رکن ہیں۔ میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آتی رہیں گی۔

آپ “ تعارف “ کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف تو دیں۔
 

ظفری

لائبریرین

معرکہِ عشق میں غیر کے شر کو سمجھ
چھوڑ غلط فہمیاں اور ظفر کو سمجھ
بے خبری ضروری ہے باخبری کے لیے
ہوسکے تو ، پوری خبر کو سمجھ

:wink:
 

شائستہ

محفلین
شکریہ شمشاد جی، مجھے بھی یہ ساٰیٹ‌ بہت پسند آی ہے ۔ خاص طور پر شاعری اور لاٰبیریری ۔ اور تعارف کیسے لکھنا ہے اس بارے میں اگر مزید معلومات مل جاٰیں تو اسانی ہوگی۔
 

شائستہ

محفلین
عشق و محبت ، حسن و وفا سب رسمی رسمی باتیں ہیں
ہر شخص خودی کی مستی میں، بس اپنی خاطر جیتا ہے​
 

شمشاد

لائبریرین
Shaista نے کہا:
شکریہ شمشاد جی، مجھے بھی یہ ساٰیٹ‌ بہت پسند آی ہے ۔ خاص طور پر شاعری اور لاٰبیریری ۔ اور تعارف کیسے لکھنا ہے اس بارے میں اگر مزید معلومات مل جاٰیں تو اسانی ہوگی۔

“محفل“ کو پسند کرنے کا شکریہ، ویسے یہ “محفل“ ہے ہی بہت اچھی۔ رہی تعارف کی بات تو آپ “ تعارف “ کے زمرے میں جائیں اور اپنے متعلق اراکینِ محفل کو آگاہی بخشیں کہ آپ کون ہیں، کیا کرتی ہیں، کہاں سے ہیں، “ محفل “ میں کیسے پہنچیں، وغیرہ وغیرہ۔ باقی اہلِ محفل آپ سے خود ہی پوچھ لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عشق کی ٹھوکر، موت کی ہچکی، دونوں کا اک ہی اثر
اک کرئے گھر گھر رسوائی اک کرئے افسانہ جی
(گنیش بہاری طرز)
 

شائستہ

محفلین
ظفری نے کہا:

معرکہِ عشق میں غیر کے شر کو سمجھ
چھوڑ غلط فہمیاں اور ظفر کو سمجھ
بے خبری ضروری ہے باخبری کے لیے
ہوسکے تو ، پوری خبر کو سمجھ
:wink:
ظفری ، آپ کا شکریہ ادا کرنا تو میں بھول گئی ، اتنی اچھی سائیٹ کے بارے میں‌بتانے کا بہت بہت شکریہ، شعر اچھا ہے ، لیکن خبر ہے کیا کچھ پتا تو چلے
 

شمشاد

لائبریرین
عشق پر کچھ نہ چلا دیدہِ تر کا جادو
اس نے جو آگ لگائی تھی وہ بجھائی نہ گئی
(جگر مراد آبادی)
 

شائستہ

محفلین
یہ تو کہوکبھی عشق کیا ہے؟ جگ میں‌ہوئے ہو رسوا بھی؟
اس کے سوا ہم کچھ نہ پوچھیں، باقی بات فضول میاں​
 

شائستہ

محفلین
کھیلنے دیں انہیں عشق کی بازی ، کھیلیں گے تو سیکھیں گے
قیس کی یا فرہاد کی خاطر کھولیں کیا اسکول میاں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top