عربی شاعری مع اردو ترجمہ

ابن فارض کے اشعار جو صلاح الدین ایوبی کے زمانہ کے صوفی شاعر ہیں:

إنْ كان مَنزِلَتي في الحبّ عندكُمُ
ما قد رأيتُ فقد ضيّعْتُ أيّامي

أُمْنِيّة ظفِرَتْ روحي بها زَمَناً
واليومَ أحسَبُها أضغاثَ أحلام

وإن يكُنْ فرطُ وجدي في مَحَبّتِكُمُ
إثْماً فقد كَثُرَتْ في الحبّ آثامي

ولو علِمْتُ بأَنّ الحُبّ آخِرُهُ
هذا الحِمَامُ لَمَا خالَفتُ لُوّامي

أَودَعْتُ قلبي إلى مَن ليس يحفظُه
أبصرْتُ خلفي وما طالعتُ قدَّامي

لقد رَمَاني بسهمِ من لواحِظِهِ
أصْمى فؤادي فوا شوقي إلى الرامي

1۔ اگر تمہارے نزدیک میرا رتبہ وہی ہے جو میں دیکھ چکا ہوں تو میں نے اپنے گزرے ہوئے ایام ضائع ہی کردیے۔

2۔ ایک دلی تمنا تھی جس کو حاصل کرنے میں میری روح کامیاب ہوئی تھی، لیکن آج یہ مجھے یہ ایک پراگندہ خواب معلوم ہوتی ہے۔

3۔ اور اگر آپ کی محبت میں میرا غم سے نڈھال ہونا کوئی گناہ ہے، تب تو محبت میں میرے گناہ بہت زیادہ ہوگئے۔

4۔ اور اگر مجھے معلوم ہوتا کہ محبت کا انجام یہ موت ہے تو میں اپنے ملامت کرنے والوں کی مخالفت نہ کرتا۔

5۔ میں اپنا دل اس شخص کو امانتاً دے بیٹھا جس نے اس کی حفاظت نہ کی، میں نے پیچھے تو دیکھ لیا مگر آگے نہ دیکھا۔

6۔ اس نے آنکھوں کے کناروں سے مجھے ایسا تیر مارا کہ جس نے میرا دل چیر دیا، ہائے اس تیر مارنے والے کے شوق میں میری بے قراری!
 
فہد اشرف

محفلین

بہت اچھے عبید بھائی۔ ایک التماس ہے کہ ہر بیت کا ترجمہ اس کے نیچے ہی لکھ دیا کریں، کیونکہ موبائل کی اسکرین میں پورے اشعار اور تراجم ایک ساتھ نہیں دکھتے اس کے لیے بار بار اسکرول کرنا پڑتا ہے۔
 
بہت اچھے عبید بھائی۔ ایک التماس ہے کہ ہر بیت کا ترجمہ اس کے نیچے ہی لکھ دیا کریں، کیونکہ موبائل کی اسکرین میں پورے اشعار اور تراجم ایک ساتھ نہیں دکھتے اس کے لیے بار بار اسکرول کرنا پڑتا ہے۔
بہت اچھا۔ میرے ذہن میں بھی آیا تھا مگر "آلکسی" کرگیا:)
 
ربیع م

محفلین
وإذا أتَتْكَ مَذَمّتي من نَاقِصٍ
فَهيَ الشّهادَةُ لي بأنّي كامِلُ
اگر تمہارے پاس کسی ناقص کی جانب سے میری مذمت آئے
تو یہ میرے حق میں کامل ہونے کی گواہی ہے.
متنبی
 
ربیع م

محفلین
أُخفي الهوى ومدامعي تُبديهِ
وأُميتهُ وصبابتي ت۔ُحييه
فكأنه بالحسن صورة يوسفٍ
وكأنني بالحزن مثل أبيه

میں محبت کو چھپا رہا تھا اور میرے آنسو اسے ظاہر کر رہے تھے
میں اسے مارنے کی کوشش کر رہا تھا اور میری وارفتگی اسے زندہ کر رہی تھی
وہ حسن میں یوسف کی شبیہ ہے
اور میں غم میں گویا پدر یوسف

ابن الفارض
 
عظیم

محفلین
بلغ العلیٰ بکماله
کشف الدجیٰ بجماله
حسنت جمیع خصاله
صلّوا علیه وآله

(سعدی شیرازی)

حضرت محمد (ص) اپنے کمال کی وجہ سے بلندیوں پر پہنچے اور اُنہوں نے اپنے جمال سے (کفر و ضلالت) کی تاریکیوں کو دور کیا۔ اُن کی تمام خصلتیں خوب ہیں۔ اُن پر اور اُن کی آل پر درود بھیجو۔
یہ نعتیہ اشعار یا قطعہ میرے خیال میں اب تک کے کہے گئے سب نعتیہ اشعار سے زیادہ مشہور ہے
 
حسان خان

لائبریرین
یہ نعتیہ اشعار یا قطعہ میرے خیال میں اب تک کے کہے گئے سب نعتیہ اشعار سے زیادہ مشہور ہے
اس نعتیہ قطعے کی شہرت کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ یہ گلستانِ سعدی کے دیباچے کا حصّہ ہے، اور 'گلستان' اُن تمام خِطّوں کی شاید سب سے زیادہ پڑھی جانے والی فارسی کتاب تھی، جہاں فارسی ادبی زبان کے طور پر رائج تھی۔ اطفال کی فارسی ادبیات کی تدریس کا آغاز اِس کتاب سے ہوتا تھا، لہٰذا ہر دانش آموز بچّے کی زبان پر یہ قطعہ آیا کرتا ہو گا اور زندگی بھر اُس کی یادداشت میں رہتا ہو گا۔ یوں یہ قطعہ آہستہ آہستہ کُل مسلم دنیا میں مُشتہَر ہو گیا۔
 
ربیع م

محفلین
‏تبكي القلوب على وداعك حرقةً
كيف العيون إذا رحلت ستفعلُ؟

دل تمہاری جدائی پر جلتے ہوئے رو رہا ہے
نجانے تمہاری رخصتی پر آنکھوں کا کیا حال ہو گا

مابال شهر الصوم يمضي مسرعاً
وشهور باقي العام كم تتمهلُ!

ماہ صوم کو کیا ہوا اتنی تیزی سے گزر جاتا ہے
جبکہ سال کے باقی ماہ کتنی آہستگی سے گزرتے ہیں
ها أنت تمضي ياحبيبُ وعمرنا
يمضي ومن يدري أأنت ستقبلُ؟؟

اے محبوب تو گزرتا جا رہا ہے
اور ہماری عمر بھی بیت رہی کون جانے دوبارہ تمہارا استقبال کر پائیں گے یا نہیں

يا ليلة القدر المعظم أجرها
هل إسمنا في الفائزين مسجلُ؟
اے عظیم اجر و ثواب والی لیلۃ القدر
کیا ہمارا نام بھی کامیاب ہونے والوں میں لکھا جا چکا؟
 
یہ کون سی ویب سائٹ ہے؟

یہ تو کوئی ایپ لگ رہی ہے۔ کیا نام ہے؟
یہ "وزن الشعر" نامی ایپ ہے بہت زبردست
صرف ایک ڈالر کی ہے میرے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں اس لئے خرید نہیں سکا کوئی جگاڑ لگاتا ہوں
یہ تصویر ان کے فیس بک پیج سے لی ہے.
 
یہ "وزن الشعر" نامی ایپ ہے بہت زبردست
صرف ایک ڈالر کی ہے میرے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں اس لئے خرید نہیں سکا کوئی جگاڑ لگاتا ہوں
یہ تصویر ان کے فیس بک پیج سے لی ہے.
واہ۔ یہ تو اپنے سید ذیشان بھائی کے (اور ان کے ذریعے سے ہمارے) کافی کام آسکتی ہے۔ ایک مرتبہ یہاں کہیں عروض ڈاٹ کام پر عربی عروض کی سپورٹ کی کہیں بات چل رہی تھی۔ شاید اس سے مدد مل جائے۔
 
سید ذیشان

محفلین
واہ۔ یہ تو اپنے سید ذیشان بھائی کے (اور ان کے ذریعے سے ہمارے) کافی کام آسکتی ہے۔ ایک مرتبہ یہاں کہیں عروض ڈاٹ کام پر عربی عروض کی سپورٹ کی کہیں بات چل رہی تھی۔ شاید اس سے مدد مل جائے۔
اس سے تو بس یہی معلوم ہو رہا ہے کہ عروض کی ایپ بھی ایک ڈالر کی ہونی چاہیے۔ :LOL:
اس سے زیادہ تو عربی عروض کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
يُسِرُّ قَلْبیَ نَجْوی غَرامِها أَبَداً
وَعَنْ حَدیثیَ ما شیتَ قَلْبُها لاهِ

(قاضی نظام‌الدین اصفهانی)
میرا دل اُس [محبوبہ] کے عشق کے زمزمے و سرگوشی کو ہمیشہ اپنے اندر رکھتا ہے، لیکن تم جس قدر بھی چاہو [اور جس قدر بھی کہو] اُس کا دل میری یاد سے غافل ہے۔
 
ربیع م

محفلین
وَمَا الدّهْرُ إلاّ مِنْ رُواةِ قَصائِدي
إذا قُلتُ شِعراً أصْبَحَ الدّهرُ مُنشِدَا

فَسَارَ بهِ مَنْ لا يَسيرُ مُشَمِّراً
وَغَنّى بهِ مَنْ لا يُغَنّي مُغَرِّدَا

اور زمانہ تو محض میرے قصائد کا راوی ہے
جب میں شعر کہتا ہوں تو سارا زمانہ ہی گنگنانے لگتا ہے
اور جو نہیں بھی چلتا وہ بھی آستینیں چڑھا کر اسے لے کر چل پڑتا ہے
اور جو کبھی بھی گنگنایا نہ ہو وہ بھی اسے گنگناتے ہوئے چہچہانے لگتا ہے

متنبی
 
حسان خان

لائبریرین
ومَاءُ بِلادي كانَ أنْجَعَ مَشْرَباً
ولَوْ أنَّ ماءَ الكَرْخِ صهباءُ جِرْیال

(أبو العلاء المَعرّی)
خواہ/ہرچند کرْخ کا آب سُرخ و طلائی شراب کی مانند ہے لیکن میرے وطن کا آب اُس سے مُفیدتر و سُودمندتر و نیکوتر ہے۔
× کرْخ = بغداد کے ایک حِصّے کا نام
 
ربیع م

محفلین
‏والبدرُ منتقِبٌ بغيمٍ أبيضٍ
هيَ فيه بين تخفّرٍ وتبرّجِ
.
كتنفّسِ الحسناءِ في المرآةِ قد
كَمُلتْ محاسنُها ولم تتزوّجِ!
-محمد بن هاشم، المشهور بأبي بكر الخالدي، والمتوفَّى سنة 380 للهجرة
چودھویں کا چاند سفید بادلوں کا نقاب اوڑھے ہوئے ہے
ان بادلوں میں کبھی چھپ جاتا ہے اور کبھی نمودار
کسی حسینہ کے آئینے میں سانس لینے کی مانند
جس کی تمام خوبیاں مکمل ہو چکی ہوں اور اس نے شادی نہ کی ہو
 
Top