عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

منیب الف

محفلین
چند تازہ اشعار:

عدم سمونے میں لگ گیا ہے
وجود کھونے میں لگ گیا ہے
جو ہے نہ ہونے سا لگ رہا ہے
نہ ہے جو ہونے میں لگ گیا ہے
وہ ناخدا ہوں جو اپنی کشتی
کو خود ڈبونے میں لگ گیا ہے
ابھی وہ میں تک نہیں گیا تھا
جو ہم کو ڈھونے میں لگ گیا ہے
کرامتوں کا سفید بادل
نظر بھگونے میں لگ گیا ہے
منیبؔ مرکز پہ لوٹتے ہی
یہ کون کونے میں لگ گیا ہے
بالخصوص بخدمت جناب
محمد وارث الف عین ظہیراحمدظہیر محمد تابش صدیقی نمرہ
 
آخری تدوین:

منیب الف

محفلین
اچھی کاوش ہے منیب صاحب!
بہت شکریہ، حضور۔ آپ کا صفحہ کوائف اور کلام میں نے دیکھا ہے۔ آپ کے عمری اور علمی مرتبے نے الجھن میں ڈال دیا ہے کہ آپ کو کیسے مخاطب کروں؟ ظہیر صاحب، ظہیر بھائی، لیکن نام لینا سوء ادب معلوم ہوتا ہے۔ اجازت ہو تو حضور ہی سے کام لوں؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

الجھن کیسی میاں ۔ جب مجھے خطاب کرو تو ظہیر بھائی کہہ لیا کرو۔ البتہ جب صیغہء غائب میں ذکر کرو تو ظہیر رحمۃ اللہ علیہ یا ظہیر علیہ السلام وغیرہ مناسب رہے گا ۔
 
منیب الف

محفلین
الجھن کیسی میاں ۔ جب مجھے خطاب کرو تو ظہیر بھائی کہہ لیا کرو۔ البتہ جب صیغہء غائب میں ذکر کرو تو ظہیر رحمۃ اللہ علیہ یا ظہیر علیہ السلام وغیرہ مناسب رہے گا ۔
اجازت دینے کا شکریہ، ظہیر بھائی! آپ نے مجھے میر کا مصرع یاد دلا دیا، 'کیا ذکر یاں مسیح علیہ السلام کا'۔ آیندہ جب آپ میرے کلام پر تبصرہ کیا کریں گے تو میں کہوں گا، 'ممنون ہوں ظہیر علیہ السلام کا'۔ :)
 
میں تو گنہگار انسان ہوں بھائی ۔ ویسے ہی مذاق مین لکھ دیا تھا ۔ ویسے مسلمانوں کو ایک دوسرے پر سلام بھیجتے رہنا چاہئے ۔ سلام کا پھیلانا نیک کام ہے ۔ :):):)
 
منیب بھائی سے معذرت کے ساتھ :)

کسی کا ہونے میں لگ گیا ہے
ببول بونے میں لگ گیا ہے

ابھی تو شادی نہیں ہوئی ہے
ابھی سے رونے میں لگ گیا ہے

نمایاں رہتا تھا قبلِ شادی
پر اب تو کونے میں لگ گیا ہے

چھوئی نہ تھی جس نے استری بھی
وہ کپڑے دھونے میں لگ گیا ہے
 
منیب الف

محفلین
میں تو گنہگار انسان ہوں بھائی ۔ ویسے ہی مذاق مین لکھ دیا تھا ۔ ویسے مسلمانوں کو ایک دوسرے پر سلام بھیجتے رہنا چاہئے ۔ سلام کا پھیلانا نیک کام ہے ۔ :):):)
میرا خیال ہے صرف ایک مصرعے کی تضمین سے عام قاری دھوکہ کھا جائے گا۔ شعر مکمل کر لیتے ہیں،
اظہار منہ تکے ہے مرے فن کے کام کا
ممنون ہوں ظہیر علیہ السلام کا​
اصل یوں ہے، 'اعجاز منہ تکے ہے ترے لب کے کام کا'۔ :)
 
منیب بھائی سے معذرت کے ساتھ :)

کسی کا ہونے میں لگ گیا ہے
ببول بونے میں لگ گیا ہے

ابھی تو شادی نہیں ہوئی ہے
ابھی سے رونے میں لگ گیا ہے

نمایاں رہتا تھا قبلِ شادی
پر اب تو کونے میں لگ گیا ہے

چھوئی نہ تھی جس نے استری بھی
وہ کپڑے دھونے میں لگ گیا ہے
آپ کی تو کیا ہی بات ہے ،سبحان اللہ جی سبحان اللہ ،
ہماری گذارش مان لیں ،اب میدان میں اتر جائیں ۔
 
منیب الف

محفلین
منیب بھائی سے معذرت کے ساتھ :)

کسی کا ہونے میں لگ گیا ہے
ببول بونے میں لگ گیا ہے

ابھی تو شادی نہیں ہوئی ہے
ابھی سے رونے میں لگ گیا ہے

نمایاں رہتا تھا قبلِ شادی
پر اب تو کونے میں لگ گیا ہے

چھوئی نہ تھی جس نے استری بھی
وہ کپڑے دھونے میں لگ گیا ہے
معذرت کیسی، تابش بھائی؟ آپ نے تو میرے شادی سے پیشر اور بعد کے ممکنہ حالات لکھ دیے ہیں۔ رونے تو میں بچپن سے لگا ہوں۔ البتہ استری کرنے اور کپڑے دھونے سے واسطہ کم کم ہی رہا ہے۔ جہاں تک کونے میں لگنے کی بات ہے تو وہ میرے لیے چیتاونی ہے کیونکہ ابھی 'اللہ کے افضال سے' بن بیاہا ہوں۔ پیشگی خبردار کرنے کے لیے آپ کا شکرگزار ہوں :)
 
Top