عدت کے دوران نکاح غیر قانونی نہیں،بے قاعدہ ہے، ماہرین

قبلہ اس زمانے میں بھی لوگوں کو معلوم تھا کہ حمل کیسے ٹھہرتا ہے، اور عدت کی مدت کیلئے بیوہ اور طلاق میں فرق ظاہر کرتا ہے کہ یہ معاملہ حمل کے یقین کا نہیں۔
جی جی آپ کی بات سے یاد آگیا کہ "باندی اور آزاد عورت کی عدت کی بھی الگ الگ مدت ہے۔"
 

فرقان احمد

محفلین
ہادیہ ابھی تو بحث موضوع کے گرد ہی گھوم رہی ہے، اس لیے اسے چلتے رہنے دیجیے۔ آپ کا کیا جاتا ہے؟ شاہد شاہ آپ سے گزارش ہے کہ بلاضرورت ہادیہ صاحبہ کے مراسلات کا اقتباس نہ لیجیے وگرنہ وہ اسی طرح جھاڑ پلاتی رہیں گی۔ :)
 

یاز

محفلین
حمل کوئی چھوٹی بات نہیں اور نہ ہی یہاں پر عدت کو ختم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ بلکہ عدت کی مدت کو حمل کے ثابت ہونے تک مشروط کرنے کو کہا کہ شرعی طور پر اسکا مقصد یہی ہے۔ جب چند دنوں میں یہ ثابت ہو سکتا ہے کہ خاتون حاملہ ہیں یا نہیں تو ایسے میں اس خاتون کو تین ماہ انتظار کروانا پھر بھی واجب ہے؟ یہ اصل سوال تھا
خوب۔
اب جلدی سے وراثت، گواہی وغیرہ کے جدید اصول بھی شریک فرمائیے، تا کہ "فقہء عارفیہ کریمیہ" کی بِنا ڈل سکے۔
ای-حج یا ای-عمرہ کے امکانات بھی توجہ طالب وغیرہ ہیں۔
 
شاہد بھائی ہمیں سخت انداز میں بات کرنے کی عادت نہیں ہے، سو پہلے سے عرض کرتے ہیں کہ برا لگے تو پیشگی معذرت!! کہ یہ محض "جواب آں غزل" ہے۔

یہاں آپ ایک بڑی غلطی کرگئے۔۔۔ ٹیسٹنگ کا دور بھی پرانا ہوا۔ اب تو سائنس بہت آگے نکل گئی ہے۔ اب تو حضرت مولانا "ڈی آکسی رائبو نیو کلئیک ایسڈ" وغیرہ وغیرہ کا دور ہے۔ سو دو ہفتے تو بہت زیادہ ہیں، ہم کہتے ہیں کہ اب"چٹ طلاق پٹ نکاح" کا حکم نامہ آنا چاہیے۔ اور برا نہ مانیں تو اس سے بڑھ کر یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ "بیک وقت ایک عورت دو مردوں سے نکاح کرلے اور بچے کی پیدائش کے مسئلے میں ڈی این اے وغیرہ وغیرہ زندہ باد" کیا ضرورت ہے کہ عورت کو ایک چھوٹی سی بات کی وجہ سے اتنا پابند کیا جائے۔
بلکہ اس سے بڑھ کر شریعت کے اور بھی بے شمار احکام حرف غلط کی طرح مٹائے جاسکتے ہیں۔۔۔
قرآن کہتا ہے کہ خنزیر حرام ہے۔ وجہ؟ "فانہ رجس" (یہ گندگی ہے) لو بھئی! جدید ڈیری فارمنگ کا دور ہے۔ خنزیر کی صاف ستھری پروٹین سے بھرپور نسل متعارف کروائی جائے اور نیا حکم نامہ جاری کیا جائے۔
شراب کو آپ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیار کریں اور "شراب طہور" کے مزے اڑائیں۔
غرض کہاں تک مثالیں دیں۔ اگر سائنس پر ہی دار ومدار رکھنا ہے تو ایک بالکل ہی نیا "چائنیز سوفٹ اسلام" لانا ہوگا۔
ایک خاتون سے اپنے گناہگار کانوں سے یہ بھی سن چکا ہوں۔ فرما رہی تھیں زنا۔ سے اجتناب اس زمانے کیلئے تھاُ کیونکہ بچے کی ولدیت کا تعین ممکن نہ تھا، اب ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
 

ہادیہ

محفلین
ہادیہ ابھی تو بحث موضوع کے گرد ہی گھوم رہی ہے، اس لیے اسے چلتے رہنے دیجیے۔ آپ کا کیا جاتا ہے؟ شاہد شاہ آپ سے گزارش ہے کہ بلاضرورت ہادیہ صاحبہ کے مراسلات کا اقتباس نہ لیجیے وگرنہ وہ اسی طرح جھاڑ پلاتی رہیں گی۔ :)
میرا پہلا کمنٹ صرف عدنان بھائی کے لیے تھا۔ شاہد صاحب کو منع کیا کہ میں نا عالم نا مفتی ۔۔ مجھے بحث نہیں کرنی۔ مگر اس تھریڈ میں جو غلطی سے بھی آتا اس کی ٹانگ پکڑ لیتے ہیں۔ اگر وہ باہر نکلنا چاہتا پھر کھینچ لیتے۔۔ میں نے کسی کو جھاڑ نہیں پلائی۔ بس لنک جب شیئر کیا تو سیدھی بات ہے سنانی تو بنتی تھی۔ ابھی تو زیادہ کچھ کہا بھی نہیں فرقان بھائی ۔۔
 

شاہد شاہ

محفلین
ہادیہ ابھی تو بحث موضوع کے گرد ہی گھوم رہی ہے، اس لیے اسے چلتے رہنے دیجیے۔ آپ کا کیا جاتا ہے؟ شاہد شاہ آپ سے گزارش ہے کہ بلاضرورت ہادیہ صاحبہ کے مراسلات کا اقتباس نہ لیجیے وگرنہ وہ اسی طرح جھاڑ پلاتی رہیں گی۔ :)
جی جی اب تو وہ کوالیفائیڈ استانی بن گئی ہیں۔ اس لئے میری توبہ جو انہیں آئندہ کوئی جواب دیا۔ وگرنہ میرا حال بھی وہی ہوگا جو عظمیٰ کو کچھ کہنے پر سیاست دانوں کا ہوتا ہے۔ :nailbiting:
 

شاہد شاہ

محفلین
اب جلدی سے وراثت، گواہی وغیرہ کے جدید اصول بھی شریک فرمائیے، تا کہ "فقہء عارفیہ کریمیہ" کی بِنا ڈل سکے۔
آپکی پر زور فرمائش پر فقہ شاہد شاہی شروع کیا جا سکتا ہے۔ وراثت اور گواہی سے متعلق اپنے اقوال زریں الگ موضوع میں پوسٹ کروں گا۔
 
Top