عجیب مگر پراثر واقعہ

زندگی کا بیشتر حصہ لوکل بس میں ہی سفر کرکرکے گذرا ہے اور اس پر کسی قسم کا کمپلیکس نہیں ہے، عجیب عجیب صورتحال سے واسطہ پڑتا رہتا ہے، کبھی کنڈیکٹر کا جھگڑا تو کبھی عوام الناس کی دھینگا مشتی تو کبھی گھٹیا گانوں کا شور۔
مگر کبھی کوئی ایسا واقعہ ہوجاتا ہے کہ بھلائے نہیں بھولتا اور عقل سے محو ہی نہیں ہوتا۔
ابھی کچھ ہی دنوں پہلے کی بات ہے کہ ہماری ایک کراچی یونیورسٹی کی بہن ایک ظالم ٹرک کا نشانہ بن گئی اور میں اب تک یہ بھلا نہیں پارہا جب بھی یونیورسٹی کے سامنے سے گذرتا ہوں تو عجیب احساس ہوتا ہے۔
کل کا واقعہ سنئے جس میں دکھ اور سکھ کا پہلو یکساں موجود ہے۔
دوپہرساڑھے تین بجے کے قریب میں اپنے آفس جانے کے لئے G3 بس میں سوار ہوا اور سب سے آخری سیٹ پر براجمان ہوا زندگی کی افرا تفری کا مشاہدہ کرنے لگا ، جیسے ہی بس این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے پہنچی ، میری ایک پردے دار ، باحیا اور باغیرت بہن جو شاید یونیورسٹی کی طالبہ ہی تھی، پھرتی سے مردوں کے کمپارٹ مینٹ میں داخل ہوئی اور اپنا جوتا اتارا اور اپنی سیٹ کے بالکل پیچھے والی سیٹ پر بیٹھے پینٹ شرٹ میں ملبوس لڑکےکے منہ پر ذور دار جوتا مارا ، وہ بہن پھر ٹھہری اور پھر ایک جوتا مارا، اس لڑکے کا منہ سرخ ہوگیا ، ہم سب ہکہ بکہ رہ گئے اور میری وہ باعفت بہن کسی مضبوط مرد کی مانند چنگھاڑ کر اس سے مخاطب ہوئی اور زور سے چلائی کہ : اتر جا ابھی اتر جا ورنہ اور ماروں گی۔
اللہ کی قسم اس ایمان کی پیکر کا یہ حکم ہوا اور وہ لڑکا کود کر بس سے اترگیا۔ میری منزل بھی آگئی اور میں بھی اس لڑکے کے پیچھے پیچھے نیچے آگیا۔مگر دل ہی دل میں اس بہن کو سلام پیش کرتا رہا کہ آج کے اس پرفتن اور بے حیائی کے دور میں بھی میری ایسی مائیں بہنیں زندہ ہیں جواپنی عفت پر کسی ہوس پرست کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیتیں۔میرا دل اس خوشی سے سرشار ہوگیا۔
دوسرے ہی لمحے اس قبیح الفطرت انسان کا چہرہ میری آنکھوں کے سامنے آگیا جس نے مجھے شرمندہ کردیا کہ میں بھی تو ایک مرد ہی ہوں نا؟؟؟ میں اس بہن کے دفاع میں کچھ نہیں کرسکا اور اسی طرح سب لوگ حیران اور خاموش تھے۔اس چیز نے واللہ العظیم میرے جسم پر کپکپی طاری کردی کہ ہم کہاں جارہے ہیں؟ کیسی تربیت کررہے ہیں اپنے بہن بھائیوں کی؟؟؟
یہ واقعہ آج دو دن ہونے کے باوجود مجھے ستائے جارہاہے ۔ خدارا اس امت کے لئے دعا کریں ۔ اپنے اردگرد کے لوگوں کی اصلاح کریں تاکہ روزِ محشر رب العزت سے یہ عرض کردیں کہ الٰہ العالمین میں نے اپنے حصے کا کام کردیا تھا۔
وباللہ التوفیق
 

تیشہ

محفلین
میرے ساتھ کبھی ایسا واقعہ گر ہو ، جائے تو میں بھی ہزار لوگوں کے بیچ منہ ، ہاتھ پیر توڑ کے رکھ دیا کرتی ہوں ۔ بغیر کسی لحاظ ، بغیر کسی مروت کے ۔

مجھے بہت اچھے سے یاد ہے آج سے کئی سال پہلے ، مجھے ، میرے میاں جی کو ، اور میری جھٹانی جی کو کسی مجبوری کے تخت بس میں سفر کرنا پڑا تھا ، میں اور میاں پیچھے کی سیٹ پے تھے ۔ ہم سے دائیں طرف کی اگلی سیٹ پے میری جھیٹانی تھی ۔ اور انکی پیچھے کی سیٹ پے اک لوفر ، لچہ لنگا بیٹھا ہوا تھا ، جو انکو بار بار تنگ کررہا تھا ، میں نے دیکھا تو مجھے پتا چل گیا یہ لگا ہوا ہے تنگ کرنے :worried: میری جھٹانی جی پہلو پے پہلو بدلیں ، مگر شرم سے کچھ بول نا پائیں ، جبکہ میں آگ بگولہ ہوئی دیکھکر ہی ۔
میں نے اپنے میاں جی سے بولا ، یہ بندہ ر باجی کو تنگ کررہا ہے آپ اٹھکر جائیے اور اسکو جھاڑ کر آئیے ۔
میرے میاں جی بھی کچھ نہ بولے کہنے لگے چپ کر کے بیٹھ جاؤ ، سارے لوگ سن دیکھ رہے ہیں ، بس چپ ہوجاؤ ، اگلے سٹاپ پے اتر ہی جانا ہے اب کیا میں جاکر اسکو بولوں تماشہ لگ جائے گا :worried:

مجھے میاں جی کی بات سن کر شدید حیرت ، غصہ ، رنج ہوا :sad2: مگر مجھ سے یہ سب دیکھ کر برداشت نہ ہورہا تھا ، میں اپنے میاؤں کی سیٹ پھلانگ کر اٹھی اور جاکر اس بندے کے منہ پے چیپیڑ مار ڈالی اور کہا دفعہ ہوجا یہاں سے ۔ اب تم نے اگلی سیٹ پے بیٹھی ہوئی کو ہاتھ بھی لگایا تو دیکھنا میں تیرے ہاتھ توڑتی :battingeyelashes:
ساری بس میں تماشہ دیکھنے کو لوگ اکھٹے ہوگئے ۔ اور وہ بے غیرت بندہ جھٹ سے اتر گیا بس سے ۔ اور میرے میاؤں مجھے گھبرا کے گھیسٹ کر واپس اپنی سیٹ پے لائے ۔ اور مارے شرم کے انکی نظریں جھکی ہوئیں تھیں ، کہ یہ اس نے کیا کیا :worried: اور میری جیٹھانی جی بھی حواس باحتہ ، مگر وہ خوش تھین کہ بہت اچھا کیا اس نے ۔
جب کہ میرا بس نہیں چل رہا تھا میں اس بندے کو پکڑ کر گولیوں سے بھون کے رکھ دیتی ۔ :wasntme:
 

آبی ٹوکول

محفلین
مجھے یاد پڑتا ایک بار میں پنڈی سے کھاریاں اپنے گاؤں آرہا تھا اڈے سے ہائی ایس پر بیٹھا تو لاہور موڑ نزد پیر ودھائی اڈہ ٹریفک رش ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کو ہائی ایس رکی تو یکایک کیا دیکھتا ہوں کہ بیچ چوراہے کہ ایک لڑکی جو کہ میک اپ سے لت پت تھی اس نے ایک نوجوان پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی اور وہ نوجوان آگے سے کچھ نہ کرسکا بس چُپ چاپ مار کھاتا رہا اور قریب کھڑے لوگ بے بسی سے تماشہ دیکھتے رہے اتنے میں ہماری ہائی ایس روانہ ہوگئی اور وہ منظر پس منظر میں چلا گیا ۔ ۔۔
 

تیشہ

محفلین
اللہ میری سب بہنوں کو ایسی ہی ہمت ، عفت اور حیا نصیب فرمائے۔ آمین



جی ہاں ،، :happy:
یہ الگ بات کہ دو دن میرے جھگڑے میں ہی گزرے اپنے میاؤں کے ساتھ ، کہ آپکو :tongue: خیال نہ آیا ، شرم نہ آئی کہ آپکی نظروں کے سامنے ہی وہ کمینہ لگا ہوا تھا اور آپ سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی چُپ کرکے بیٹھے رہے ۔ :worried:
:notworthy:
 

طالوت

محفلین
ایک حیاء ہی تو ہماری اصل شناخت ہے ، بشرطیکہ حیاء ہو بھی اور اسے حیا ہی رہنے بھی دیا جائے ۔۔۔۔


زندگی کا بیشتر حصہ لوکل بس میں ہی سفر کرکرکے گذرا ہے اور اس پر کسی قسم کا کمپلیکس نہیں ہے، عجیب عجیب صورتحال سے واسطہ پڑتا رہتا ہے، کبھی کنڈیکٹر کا جھگڑا تو کبھی عوام الناس کی دھینگا مشتی تو کبھی گھٹیا گانوں کا شور۔
بھائی یہ بھی "کمپلیکس" (احساس کمتری) کی ہی نشانی ہے :) ۔۔ امید ہے اسے ذاتیات خیال نہیں کریں گے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
میرے ساتھ کبھی ایسا واقعہ گر ہو ، جائے تو میں بھی ہزار لوگوں کے بیچ منہ ، ہاتھ پیر توڑ کے رکھ دیا کرتی ہوں ۔ بغیر کسی لحاظ ، بغیر کسی مروت کے ۔ :wasntme:
خالہ داڈی شیر اے باقی ہیر پھیر اے ۔۔۔۔۔ ;)
خالہ آپ سے پہلے بھی کہا ہے ایک خاتونی پستول لے لیں ۔۔ پھر بجائے کوئی بانسری تو اس کی بانسری بنا دیں:cowboy:
وسلام
 
ایک حیاء ہی تو ہماری اصل شناخت ہے ، بشرطیکہ حیاء ہو بھی اور اسے حیا ہی رہنے بھی دیا جائے ۔۔۔۔



بھائی یہ بھی "کمپلیکس" (احساس کمتری) کی ہی نشانی ہے :) ۔۔ امید ہے اسے ذاتیات خیال نہیں کریں گے ۔۔
وسلام
جزاک اللہ
ویسے کمپلیکس کی اردو یاد نہیں آرہی تھی بتانے کا شکریہ باقی پر تبصرہ نہیں کروں گا
 

طالوت

محفلین
باقی پر بھی کریں ، کوئی پابندی نہیں ۔۔ تبصرہ نہیں کریں گے تو بات چیت کیسے بڑھے گی ؟
وسلام
 

زین

لائبریرین
طالوت بھائی ۔ مجھے ایک "مردانہ پستول" چاہیئے بس میں سگریٹ‌پینے والوں :)mad:) ‌کو شوٹ کرنے کے لیے
 

طالوت

محفلین
بھائی میرے جو پیتے ہیں انھیں مارنے کی کیا ضرورت ، وہ تو خود اپنے ہاتھوں اپنا گلا گھونٹ رہے ہیں ۔۔ البتہ اپنے بچاؤ کی خاطر آپ صبح سویرے تازہہوا میں چہل قدمی کیا کریں ۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
اپنے آپ مرنے میں تو بہت وقت لگتا ہے میں چاہتا ہوں موقع پر ہی اڑادوں۔ :mad:


صبح سویرے کے بعد چہل قدمی کیا کرنا ۔ رات بھر جاگنے کے بعد صبح سویرے ہی سوتا ہوں جناب ۔


---------
اچھا اب اس بات کو یہی چھوڑ دیتے ہیں ورنہ سگریٹ‌پینے والے اپنے دشمن ہی بن جائینگے۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
خالہ داڈی شیر اے باقی ہیر پھیر اے ۔۔۔۔۔ ;)
خالہ آپ سے پہلے بھی کہا ہے ایک خاتونی پستول لے لیں ۔۔ پھر بجائے کوئی بانسری تو اس کی بانسری بنا دیں:cowboy:
وسلام


:chatterbox:

بھانجے مجھے پستول لینے کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔۔ میں خود ایک چلتا پھرتا پستول ہوں :tongue: ہے کسی مائی کے لال کی ہمت تو سامنے آئے ۔ :battingeyelashes:
innocent.gif

مطلب چھیڑ کے دیکھائے تو ذرا ، ۔ ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif
 

فہیم

لائبریرین
:chatterbox:

بھانجے مجھے پستول لینے کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔۔ میں خود ایک چلتا پھرتا پستول ہوں :tongue: ہے کسی مائی کے لال کی ہمت تو سامنے آئے ۔ :battingeyelashes:
innocent.gif

مطلب چھیڑ کے دیکھائے تو ذرا ، ۔ ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif



لو۔۔۔ بزرگوں کو اب کون چھیڑتا ہے:biggrin:
کوئی نازک ماجک کڑی شڑی ہوتو سوچا بھی جائے;)
 
Top