بہادر شاہ ظفر ::::: عجب روِش سے اُنھیں ہم گلے لگا کے ہنسے ::::: Bahadur Shah Zafar

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 29, 2015

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزلِ
    [​IMG]
    عجب روِش سے اُنھیں ہم گلے لگا کے ہنسے

    کہ گُل تمام گلِستاں میں کِھلکِھلا کے ہنسے

    جنھیں ہے شرم وحیا اِس ہنسی پہ روتے ہیں
    وہ بے حیا ہے ہنسی پر جو بے حیا کے ہنسے

    غم والم مِرا اُن کی خوشی کا باعث ہے
    کہ جب ہنسے وہ، مجھے خُوب سا رُلا کے ہنسے

    نِکالا چارہ گروں نے جو ذکر مرہم کا
    تو خُوب زخمِ جِگر میرے لہلہا کے ہنسے

    بہادر شاہ ظفر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  2. توصیف یوسف مغل

    توصیف یوسف مغل محفلین

    مراسلے:
    413
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    خوب غزل ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    غم والم مِرا اُن کی خوشی کا باعث ہے
    کہ جب ہنسے وہ، مجھے خُوب سا رُلا کے ہنسے
    واہ کیا ہنسنے ہنسانے والی غزل ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر